سیلاب: ایک ہزار جانیں ضائع‘ زرعی شعبہ کو بڑا نقصان پہنچا: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کے لیے گورننس اور ریگولیشن سٹرکچر کو جدید بنانا ہوگا۔ جبکہ حالیہ سیلاب میں ملکی معیشت کو ابتدائی تخمینے کے مطابق 822 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ ایک ہزار سے زیادہ جانیں ضائع ہوئیں۔ نقصانات کی ابتدائی تخمینے کی رپورٹ مرتب کرکے وزیراعظم کو بھجوائی ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ماہانہ ترقیاتی اپ ڈیٹ اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی ابتدائی تخمینہ رپورٹ سے خطاب کرتے کہا کہ حالیہ سیلاب سے بہت تباہی ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ زرعی شعبے میں 430 ارب روپے اور انفراسٹرکچر کو 307 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ وفاقی وزیر نے کہا پہلی سہ ماہی میں ٹیکس کولیکشن میں 12.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ارب روپے
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ؛ ایک ہی دن میں آسمان پر جا پہنچا
کراچی(کامرس ڈیسک)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بہت بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں اچانک 141 ڈالر کا بڑا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 358 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ کے اثرات مقامی سطح پر بھی نظر آئے جہاں صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 14 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 12 ہزار 089 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 91 ہزار 718 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 167روپے کے اضافے سے 5ہزار 504روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 143روپے کے اضافے سے 4ہزار 718روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔
عالمی سطح پر سال 2026ء میں فی اونس سونے کی قیمت 5ہزار ڈالر کی سطح پر آنے کی پیشگوئیوں، چین برازیل بھارت سعودی عرب دبئی سمیت دیگر ممالک کے سینٹرل بینکوں کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ اور امریکا روس جرمنی میں گولڈ کوائن کی عمومی خریداری سرگرمیوں نے سونے کو قابل اعتماد اور محفوظ دھات کا تصور دیدیا ہے جس سے سونے کی عالمی ومقامی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں۔