آبادی پر قابو پانا قومی ایمرجنسی بن چکا ، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251016-08-13
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیرِ صدارت آبادی میں اضافے پر قابو پانے سے متعلق وزیرِاعظم کی زیرِ ہدایت قائم کردہ اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیرِ پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر سائرہ افضل تارڑ، اور معروف ماہرِ سماجیات زیبا ستار نے شرکت کی۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبادی میں بے قابو اضافہ قومی ایمرجنسی کی شکل اختیار کر چکا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے ہمہ گیر اور مربوط ترقیاتی حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آبادی پر مؤثر کنٹرول کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان قریبی تعاون اور پالیسی ہم آہنگی ناگزیر ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات کو حتمی شکل دینے اور آئندہ حکمتِ عملی وضع کرنے کے لیے دس دن کے اندر دوبارہ اجلاس طلب کیا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
انڈسٹریل زون کے قیام کیلیے کاوشوں جاری ہیں، ہمایوں اختر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251201-08-7
لاہور (آن لائن) سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ انڈسٹریل زون کے قیام کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئے بلکہ اس کیلیے کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں،عوام کے دیرینہ مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کیلیے عملی اقدامات کر کے ثابت کیا ہے کہ عہدے اہمیت نہیں رکھتے بلکہ اس کیلیے نیک نیتی اور عزم کاہو نا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 97 کے دورے میں علاقہ عمائدین اور تاندلیانوالہ کے پارٹی دفتر میں ملاقات کیلیے آنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہاکہ علاقے اور عوام کی حالت زار بدلنے کیلیے ہماری عملی کوششیںکسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ہم کسان کیلیے بھی آواز اٹھا رہے ہیں،ہم تسلسل کے ساتھ یہ مطالبہ کرتے آرہے تھے کہ کسان کو اس کی اجناس سٹور کرنے کی سہولت اوراس کے عوض قرض کی فراہمی کا میکنزم لایا جائے اور یہ خوش آئند ہے کہ پنجاب حکومت اس کیلیے پیشرفت کر رہی ہے۔