2025-10-06@21:13:16 GMT
تلاش کی گنتی: 22436

«حلقہ بندیوں»:

    سوات: خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کی گہرائی 13 کلومیٹر زیرِ زمین تھی،  زلزلے کا مرکز شمالی مینگورہ کے پہاڑی سلسلے میں واقع تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سوات، مینگورہ، مٹہ، خوازہ خیلہ، بحرین اور قریبی علاقوں میں محسوس کیے گئے،  جھٹکوں کی شدت اگرچہ معمولی تھی مگر کم گہرائی کے باعث انہیں واضح طور پر محسوس کیا گیا، جس کے باعث شہریوں میں خوف کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شرم الشیخ: غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے حماس، اسرائیل اور ثالث فریقین کے درمیان مصر میں مذاکرات جاری ہیں۔حماس وفد کی قیادت سینئر مذاکرات کار خلیل الحیہ کر رہے ہیں، جو دوحہ پر اسرائیلی حملے کے بعد پہلی بار منظرِ عام پر آئے ہیں۔ مذاکرات میں امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی شریک ہیں۔عربی میڈیا کے مطابق حماس نے مذاکرات میں 6 سرکردہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی فراہمی سمیت متعدد شرائط رکھی ہیں۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ جلد از جلد یرغمالیوں کی رہائی چاہتے ہیں تاکہ اگلے مرحلے کی طرف پیش رفت ہوسکے۔ مذاکرات میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اندور: ویمنز ورلڈ کپ کے 7ویں میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔جنوبی افریقا ویمنز نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 232 رنز کا ہدف باآسانی 40.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، تیزمین برٹز نے 101 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 15 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔کپتان لورا وولوارڈٹ 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، سن لوس نے 81 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ماریزان 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔ نیوزی لینڈ ویمنز کی جانب سے امیلیا کیر نے دو اور لی، جیسکر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں اندور میں کھیلے گئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی (ICRC)  کاکہنا ہے کہ غزہ میں جاری خونریز صورتحال کے خاتمے اور شہریوں کے دکھ درد کو کم کرنے کے لیے ایک پائیدار جنگ بندی ناگزیر ہے اور ادارہ تیار ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر گمشدہ خاندانوں کو دوبارہ ملانے اور امداد کی محفوظ ترسیل میں اپنا کردار ادا کرے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریڈ کراس کی صدر میریانا سپولیارچ نے کہا کہ ایک مستقل جنگ بندی ہی زندگیوں کو بچانے اور موت و تباہی کے اس شیطانی چکر کو توڑنے کا واحد راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ریڈ کراس کی ٹیمیں غیر جانب دار ثالث کے طور پر یرغمالیوں اور قیدیوں کی واپسی کے...
    کوئٹہ میں حلقہ بندیوں اور مردم شماری سے متعلق تمام آئینی درخواستیں خارج کرتے ہوئے بلوچستان ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو جلد از جلد انتخابات مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا۔ کوئٹہ میں حلقہ بندیوں اور مردم شماری سے متعلق تمام آئینی درخواستیں خارج کرتے ہوئے بلوچستان ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو جلد از جلد انتخابات مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حلقہ بندیوں کا اختیار آئینی طور پر الیکشن کمیشن کے دائرہ کار میں قرار دیا اور کہا کہ کسی ووٹر کو حقِ رائے دہی سے محروم کیے جانے کے شواہد پیش نہیں کیے گئے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار...
    سندھ حکومت نے شہریوں کی سہولت کیلیے سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر عائد فیس معاف کرنے کا اعلان کردیا جبکہ صوبائی کابینہ نے بھی ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر عائد فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ کابینہ نے اموات کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس معاف کردی۔ ترجمان کے مطابق سندھ کابینہ نے صوبے بھر میں عام عوام کے لیے میونسپل، یونین کونسل اور ٹاؤن کمیٹی کی سطح پر اموات کے سرٹیفکیٹ کی رجسٹریشن فیس ختم کرنے کی منظوری دی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ستمبر 2024 میں پیدائش کی مفت رجسٹریشن کی کابینہ منظوری کے تسلسل میں کیا گیا ہے۔  اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اقوامِ متحدہ...
    یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے جاری اجلاس میں پاکستان نے عالمی ادارے میں اصلاحات اور حکمتِ عملی کی نئی سمت متعین کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ نے اجلاس سے خطاب میں یونیسکو کے دنیا میں تعلیم، سائنس اور ثقافت کے فروغ میں تاریخی کردار کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ یونیسکو کی توجہ کو اس کے بنیادی شعبوں یعنی تعلیم، سائنس، ثقافت اور ابلاغ پر مرکوز کرنا ضروری ہے۔ وزیراعظم کے مشیر نے یونیسکو میں اصلاحات اور حکمتِ عملی کی نئی سمت اختیار کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ معیاری تعلیم تک رسائی، ثقافتی و تاریخی ورثے کے تحفظ، اور جھوٹی خبروں، گمراہ کن اطلاعات اور نفرت انگیز تقاریر جیسے چیلنجز...
    جنوبی افریقہ کی اوپننگ بیٹر تزمن بریٹس نے ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف سینچری اسکور کی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار: ویمنز ورلڈ کپ کے میچ میں بھی بھارتی کپتان کا پاکستانی کپتان سے ہاتھ ملانے سے گریز تزمن بریٹس نے 86 گیندوں پر 15 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ یہ سال 2025 میں ان کی پانچویں ون ڈے سینچری ہے، جو خواتین کرکٹ کی تاریخ میں ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ سینچریوں کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل بھارتی اوپنر سمرتی مندھانا نے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، جنہوں نے 2024 اور 2025 میں 4،4 سینچریاں اسکور کی تھیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی (MMfD) نے “پروجیکٹ ڈِس اِنفو” کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد نیوزرومز کو جھوٹی اور گمراہ کن معلومات (Disinformation) کے بڑھتے ہوئے خطرات سے محفوظ اور مؤثر بنانا ہے۔تیزی سے پھیلنے والے گمراہ کن مواد کے اس دور میں، جب غلط خبریں بغیر تصدیق کے عوام تک پہنچ جاتی ہیں، “پروجیکٹ ڈِس اِنفو” نیوزرومز کے لیے ایک جامع اور عملی حکمتِ عملی پیش کرتا ہے تاکہ وہ اس چیلنج کا بہتر طور پر مقابلہ کر سکیں اور معلومات کی درستگی کو یقینی بنائیں۔میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی گزشتہ ایک دہائی سے صحافیوں کی تربیت، ویریفکیشن ٹول کٹس، فیکٹ چیکنگ ٹیکنالوجیز (جیسے “فیکٹر”) اور پالیسی ریسرچ کے ذریعے میڈیا کے معیار کو بہتر بنانے...
    بگرام ائیر بیس کسی صورت امریکا کے حوالے نہیں کریں گے: ذبیح اللہ مجاہد taliban WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز کابل(سب نیوز )افغانستان حکومت اور افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان اپنی سرزمین کسی بھی صورت کسی کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔ذبیح اللہ مجاہد نے برطانوی ٹی وی چینل اسکائی نیوز کو آن لائن انٹرویو دیا اور کہاکہ ہم کسی صورت بگرام ائیر بیس امریکا کے حوالے نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغان اپنی سرزمین کسی بھی صورت میں کسی کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔ذبیح اللہ مجاہد نے انکشاف کیا کہ امریکا کے ساتھ کابل اور واشنگٹن میں سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر بات چیت ہوئی ہے، روس...
    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق ان افراد کو جنوبی اسرائیل کے رامون انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے یونان اور سلواکیہ بھیجا گیا، آج جن رضاکاروں کو ملک بدر کیا ہے ان میں سویڈن کی عالمی شہرت یافتہ ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے غزہ میں خوراک اور ادویہ لے جانے کی کوشش پر گرفتار کیے گئے 500 رضاکاروں میں مزید 170 کو ان کے ملک واپس بھیج دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق ان افراد کو جنوبی اسرائیل کے رامون انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے یونان اور سلواکیہ بھیجا گیا، آج جن رضاکاروں کو ملک بدر کیا ہے ان میں سویڈن کی عالمی شہرت یافتہ ماحولیاتی کارکن...
    ممبر قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) یہ سمجھتی ہے کہ وہ ہمارے تعاون کے بغیر حکومت کر سکتی ہے تو شوق سے آگے بڑھیں، لیکن ہم نہ ڈرائے جائیں گے، نہ بلیک میل ہوں گے اور نہ ہی خاموش کرائے جا سکیں گے۔  اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید علی موسی گیلانی کا پنجاب حکومت کے ناروا سلوک پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے مسلم لیگ (ن) کے ساتھیوں کو یاد دلا دیں کہ پیپلزپارٹی کو پنجاب میں خاص طور پر جنوبی پنجاب میں عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے، جہاں عوام کا ہماری قیادت پر اعتماد اور حمایت غیرمتزلزل ہے۔ یہ کسی انتظامی حکم سے مٹایا نہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: غذائیت سے بھرپور سبزی گاجر نہ صرف اپنی مٹھاس اور رنگت کے باعث پسند کی جاتی ہے بلکہ یہ آنکھوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ایک اہم قدرتی غذا بھی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق گاجر میں موجود بیٹا کیروٹین اور لیوٹین جیسے طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس بڑھتی عمر کے ساتھ پیدا ہونے والی آنکھوں کی بیماریوں، خصوصاً میکولر ڈی جینریشن** سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی جسم بیٹا کیروٹین کو وٹامن اے میں تبدیل کرتا ہے، جو بینائی کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ تاہم، گاجر وٹامن اے کی صرف معمولی مقدار فراہم کرتی ہے، اس لیے صرف گاجر کے زیادہ استعمال سے بینائی میں نمایاں بہتری...
    پینٹاگون کی طرف سے اس معاملے کے اعلان کے بعد وفاقی جج کیرن ایمرگٹ نے ایک فیصلہ جاری کیا تھا جس میں ٹرمپ انتظامیہ کو اگلے نوٹس تک پورٹ لینڈ، اوریگون میں کسی بھی ریاست میں نیشنل گارڈ کے دستے تعینات کرنے سے منع کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست الینوائے کے ڈیموکریٹک گورنر جے بی پرٹزکر نے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس نیشنل گارڈ کے 400 فوجیوں کو الینوائے، اوریگون اور دیگر شہروں میں تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں انہوں نے ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس فیصلے کی حمایت واپس لیں اور ٹرمپ کے ساتھ تعاون کرنے سے گریز کریں۔ پرٹزکر نے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔نجی نیوز چینل سماء نیوز کے مطابق  لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کے عہدے پر بھی فائز ہیں، ستمبر 2024 میں انہیں ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا، جنرل عاصم ملک کا شمار پاک فوج کے بہترین افسران میں ہوتا ہے، جنرل عاصم ملک کی عمر اس وقت 55 سال ہے۔ مزید :
    اسرائیل نے غزہ میں خوراک اور ادویہ لے جانے کی کوشش پر گرفتار کیے گئے 500 رضاکاروں میں مزید 170 کو ان کے ملک واپس بھیج دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق ان افراد کو جنوبی اسرائیل کے رامون انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے یونان اور سلواکیہ بھیجا گیا۔ آج جن رضاکاروں کو ملک بدر کیا ہے ان میں سویڈن کی عالمی شہرت یافتہ ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔ گریٹا تھنبرگ سمیت کئی رضاکاروں نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ انھیں غیر قانونی حراست اور غیر انسانی حالات میں رکھا گیا اور ان کی بنیادی آزادیوں کو سلب کیا گیا۔ ادھر اسرائیلی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ حراست کے دوران ایک ہسپانوی رضاکار نے جیل میں ایک طبی عملے کو کاٹ لیا...
    26 سالہ فیشن اسٹوڈنٹ مریم محمد کو ایک سخت اور جامع انتخابی عمل کے بعد متعدد امیدواروں میں سے منتخب کیا گیا ہے تاکہ وہ عالمی مس یونیورس مقابلے میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی نمائندگی کریں۔ مریم محمد وہ پہلی اماراتی خاتون ہوں گی جو اگلے ماہ تھائی لینڈ میں ہونے والے اس عالمی مقابلے میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کریں گی۔   View this post on Instagram   A post shared by Missuniverseuae (@missuniverseuae2025) اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات نے مجھے بڑے خواب دیکھنے کا حوصلہ دیا ہے۔ میں اُن خواتین کی آواز بننا چاہتی ہوں جو پرعزم، جستجو رکھنے والی اور بااختیار بننے کی خواہشمند ہیں۔ مس یونیورس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین میں آبادی میں کمی کے باعث گزشتہ سال 2 لاکھ 95 ہزار نئے صنعتی روبوٹس فیکٹریوں میں نصب کیے گئے، جو ملکی صنعت میں خودکار نظام کے تیز رفتار فروغ کی علامت ہے۔چینی میڈیا کے مطابق، ماہرین کا کہنا ہے کہ تیزی سے بوڑھی ہوتی آبادی کے باعث روبوٹ ٹیکنالوجی مزدوروں کی کمی کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، جس سے چین کا مینوفیکچرنگ سیکٹر مزید مستحکم ہو رہا ہے۔بین الاقوامی فیڈریشن آف روبوٹکس (IFR) کی 2025 کی رپورٹ کے مطابق، چین میں اس وقت فعال صنعتی روبوٹس کی تعداد 20 لاکھ 27 ہزار تک پہنچ چکی ہے جو دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق،...
    متحدہ عرب امارات کی تاریخ میں پہلی بار ایک اماراتی نژاد خاتون مس یونیورس کے بین الاقوامی مقابلے میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گی۔  چھبیس سالہ مریم محمد، جو ایک فیشن اسٹوڈنٹ اور ماڈل ہیں، نومبر میں تھائی لینڈ میں ہونے والے اس عالمی مقابلے میں متحدہ عرب امارات کی پہلی نمائندہ بننے جا رہی ہیں۔ مس یونیورس 2025 کا مقابلہ تھائی لینڈ کے شہر میں منعقد ہوگا، جہاں دنیا بھر کی 130 سے زائد خوبصورت اور ہونہار خواتین اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گی۔ مریم محمد کی شرکت نہ صرف متحدہ عرب امارات بلکہ پورے عرب عالم کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ مریم محمد اس وقت فیشن ڈیزائننگ کی تعلیم حاصل کر...
    کراچی: شہر قائد میں سیوریج اور کچرے کا بگڑتا نظام شہریوں کیلئے اذیت کا باعث بن گیا۔ اولڈ سٹی ایریا میں جوبلی سے گارڈن کی جانب جانے والی سڑک کا ایک ٹریک گندے پانی میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ کچرا کنڈی سے بہنے والی گندگی نے صورتحال کو مزید خراب کردیا۔  گندے پانی اور کچرے کے ڈھیروں کے درمیان آوارہ کتوں نے بھی بسیرا کر لیا۔ متاثرہ ٹریک اب ٹریفک کے لیئے ناقابل استعمال ہوگیا ہے۔ سڑک پر جمع گندا پانی نہ صرف تعفن پھیلا رہا ہے بلکہ کنارے پر موجود کچرا کنڈی کی غلاظت سیوریج کے پانی میں مل کر صورتحال مزید ابتر کررہی ہے۔ اس گندے پانی و کچرے کے ڈھیروں میں آوارہ کتوں نے بسیرا کر لیا ہے جس...
    کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹماٹر کی قیمتوں نے عوام کے گھریلو بجٹ کو ہلا کر رکھ دیا ہے، 50 روپے فی کلو میں ملنے والا ٹماٹر اب 280 سے 300 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ چند روز قبل ٹماٹر 50 روپے فی کلو میں دستیاب تھا تاہم دو روز پہلے 250 روپے اور اب 300 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے 250 روپے میں پانچ کلو ٹماٹر آجاتے تھے، اب مشکل سے ایک کلو ملتا ہے۔ اس غیر معمولی مہنگائی نے شہریوں کے گھریلو اخراجات پر براہِ راست اثر ڈالا ہے۔ دکانداروں کے...
     وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے سولر پاور کے بجلی نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کا 29واں اجلاس ہوا ۔جس میں صوبائی کابینہ نے سیلاب متاثرین کے لئے حتمی امدادی پیکج کی بھی منظوری دے دی۔ سیلاب متاثرین کو17 اکتوبر سے امدادی رقوم کے چیک کی تقسیم شروع کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ جاں بحق فرد کے لواحقین کو 10 لاکھ، مستقل معذوری پر 5 لاکھ اور معمولی معذوری پر 3 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اسی طرح پکا گھرمکمل گرنے پر 10 لاکھ، جزوی طور پر گرنے پر3، کچا گھر مکمل گرنے پر 5 لاکھ اور جزوی طور پر گرنے پر 1.5لاکھ...
    پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کشیدگی میں کمی نہ ہو سکی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر سینیٹ اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ کردیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پیپلز پارٹی سیاسی کشیدگی سینیٹ سے واک آؤٹ مریم نواز بیان وی نیوز
    حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ پوری قوم 7 اکتوبر کو گیارہ بجے دن گھروں سے باہر نکل کر غزہ کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کرے۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان لاہور اور اہلیان کراچی کا شکریہ ادا  کرتا ہوں، جنہوں نے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کیلئے جماعت اسلامی کیساتھ مل کر آواز بلند کی۔ اسلام ٹائمز۔ سات اکتوبر کو اسرائیلی جارحیت کیخلاف حماس کی مزاحمت کے 2 سال مکمل ہونے پر جماعت اسلامی پاکستان نے ’’یوم یکجہتی فلسطین‘‘ منانے کا اعلان کردیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 7 اکتوبر کو فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے دو سال مکمل ہونے پر قومی اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے...
    اپنے ایک بیان میں ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس مرحلے پر مذاکرات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ فرانس، برطانیہ اور جرمنی کیجانب سے دوبارہ عائد کی گئی پابندیوں کے اثرات اور نتائج کا ایران جائزہ لے رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ وہ فی الحال یورپی ممالک کے ساتھ جوہری پروگرام پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس مرحلے پر مذاکرات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ فرانس، برطانیہ اور جرمنی کی جانب سے دوبارہ عائد کی گئی پابندیوں کے اثرات اور نتائج کا ایران جائزہ لے رہا ہے۔ واضح رہے کہ یورپی طاقتوں...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ شفق محمد نے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس اہم ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے گہرے اور تاریخی تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کمیونٹی نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان رابطے کا اہم پل ہے بلکہ کثیر جہتی ترقی میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ محسن نقوی نے اس موقع پر واضح کیا...
    سٹی 42 : پنجاب پولیس انٹرنشپ پروگرام کے لیے طلبا و طالبات نے انویسٹی گیشن برانچ کا دورہ کیا۔  مختلف یونیورسٹیز کے 200 طلباوطالبات نے انویسٹی گیشن برانچ کا وزٹ کیا، جہاں انہیں پی آئی بی کی مختلف برانچزکی ورکنگ بارےآگاہی دی گئی۔ سٹوڈنٹس نے مانیٹرنگ سیل، فنگرپرنٹ بیورو، ریجنل مانیٹرنگ یونٹ ،سی ڈی آربرانچ و دیگرشعبوں کا معائنہ بھی کیا۔  ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ شہزادہ سلطان نے تمام شعبوں کی ورکنگ کے بارے میں بریفنگ کی۔ ایڈیشنل آئی جی نے سٹوڈنٹس کے مختلف شعبوں کی ورکنگ بارے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔  کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ شفق محمد نے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس اہم ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے گہرے اور تاریخی تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کمیونٹی نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان رابطے کا اہم پل ہے بلکہ کثیر جہتی ترقی میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ محسن نقوی نے اس موقع پر واضح کیا کہ...
    جرمنی نے مشکوک ڈرون پروازوں کے پیچھے روس کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ جرمنی میں حال ہی میں نظر آنے والی متعدد ڈرون سرگرمیوں کے پیچھے روس کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ ان کے مطابق ان ڈرون پروازوں کے باعث ملک کے بڑے ہوائی اڈوں کا نظام متاثر ہوا، خاص طور پر میونخ ایئرپورٹ پر پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں اور دس ہزار سے زائد مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ چانسلر مرز نے بتایا کہ یورپی فضائی حدود میں دراندازیوں کی تعداد سرد جنگ کے دور سے بھی زیادہ ہے۔ اگرچہ کوئی ڈرون مسلح نہیں تھا، مگر تمام پروازیں جاسوسی مقاصد کے لیے کی...
    ( اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ شفق محمد نے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس اہم ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے گہرے اور تاریخی تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے  انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کمیونٹی نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان رابطے کا اہم پل ہے بلکہ کثیر جہتی ترقی میں بھی فعال کردار ادا...
    امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ نے اسرائیل کے عالمی تشخص کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ان کا بیان اس وقت سامنے آیا جب اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے اعلان کیا کہ وہ غزہ شہر میں اپنی جارحانہ کارروائیاں عارضی طور پر معطل کرے گی۔ یہ فیصلہ اُس قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے بعد کیا گیا ہے جو گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل سے ڈی پورٹ کیے گئے مزید کارکنوں کی جانب سے حراست میں بدسلوکی کے انکشافات روبیو نے امریکی نشریاتی ادارے ‘سی بی ایس فیس دی نیشن’ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چاہے ہم اس سے متفق ہوں یا...
    وزیر محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو قانون سازی میں ہمارے ووٹوں کی ضرورت ہے، ن لیگ پہلے معاملات آپس میں طے کر لے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ان کے لیڈرز کیا کہتے ہیں، پنجاب حکومت اگلے روز کچھ اور کہہ دیتی ہے اور معاملات کو خراب کرتی ہے۔ پنجاب حکومت کس کو مشکل میں ڈال رہی ہے؟ سعید غنی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کی تعریف کی، ہم یہ نہیں چاہیں گے کہ حکومت سے نکلنے کے بعد معاشی بحرانی کیفیت پیدا ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات سے بڑا کوئی پیمانہ نہیں ہوتا، پیپلز پارٹی کے کامیاب ارکان پر فارم 47 کا الزام...
    پتراجایا  (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم کی طرف سے پاکستان سے 20 کروڑ  ڈالرمالیت کے حلال گوشت کی درآمد کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور اقتصادی ترقی کے  دیگر شعبوں میں ملائیشیا کے وسیع تجربات سے استفادے اور مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے خواہاں ہیں،پاکستان اور ملائیشیا  کے مابین  اعلیٰ تعلیم، سیاحت،حلال سرٹیفیکیشن،بدعنوانی کی روک تھام اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی کے شعبوں میں  دو طرفہ تعاون کے فروغ  کے لیے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط  ہوئے  ہیں  جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم  نےبرصغیر پاک و ہند میں امن کے قیام کو خطے کےلئے نہایت اہمیت کا حامل قرار...
    ضلع بارہمولہ کے اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے سے گریز کریں ورنہ انہیں ملازمت سے برطرفی سمیت سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے لوگوں کے جمہوری حقوق کو سلب کرنے کا ایک اور اقدام کرتے ہوئے ضلع بارہمولہ کے اساتذہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے سے گریز کریں ورنہ انہیں ملازمت سے برطرفی سمیت سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق چیف ایجوکیشن آفیسر بارہمولہ کی طرف سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں بیٹری ٹیکنالوجی ایک نئے موڑ پر پہنچ چکی ہے، جہاں سائنس دان لیتھیم کے بجائے کیلشیم اور مگنیشیم جیسے عناصر کے استعمال پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ تجربات کامیاب ہوئے تو توانائی کے ذخیرے کا یہ نیا طریقہ ہماری روزمرہ زندگی کو یکسر بدل سکتا ہے۔لیتھیم بیٹریاں اگرچہ کارکردگی کے لحاظ سے طویل عرصے سے معیار سمجھی جاتی رہی ہیں، مگر ان کی قیمت، قلت اور ماحولیاتی اثرات نے سائنس دانوں کو متبادل تلاش کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ لیتھیم اور کوبالٹ دونوں مہنگے عناصر ہیں اور ان کی کان کنی ماحول کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ، لیتھیم بیٹریاں زیادہ...
    یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق پشتون طلبا بغیر اجازت ہاسٹل سائیڈ پر میوزک پروگرام کرنا چاہتے تھے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی گارڈز نے ساؤنڈ سسٹم ہاسٹل لے جانے سے پشتون طلبہ اور غیرمتعلقہ افراد کو روکا، پشتون کونسل چند روز قبل میوزک پروگرام یونیورسٹی اجازت سے کر چکی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے گارڈز پر حملے کے واقعہ میں پولیس نے 10 پشتون طلباء کو گرفتار کر لیا، باقی طلبہ کی تلاش جاری ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی درخواست پر مسلم ٹاون پولیس نے مقدمہ درج کیا۔ گزشتہ روز 19 طلباء اور نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ پشتون کونسل کے حملے سے یونیورسٹی کا سکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا تھا۔ پشتون طلبا بغیر اجازت ہاسٹل سائیڈ پر...
    کراچی میں ایس آئی یو کا مبینہ مقابلہ، انتہائی مطلوب ملزم ہلاک ہوگیا۔ ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق ہلاک ملزم احتشام الدین کا تعلق بھتہ خور گروہ صمد کاٹھیا وارڈی سے تھا۔ ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے، ملزم پر 13 سے زائد مقدمات درج ہیں۔
    اماراتی شناخت، شہریت و کسٹم اتھارٹی نے یو اے ای میں مقیم غیرملکیوں کی جانب سے اپنے دوستوں کے لیے وزٹ ویزے جاری کرانے کے نئے ضوابط جاری کردیئے ہیں۔ شناخت و شہریت اتھارٹی کا کہنا ہے کہ امارات میں مقیم کوئی بھی غیرملکی اگر اپنے پہلے درجے کے رشتہ دار کو وزٹ پر بلانے کا خواہش مند ہو تو لازمی ہے کہ اس کی ماہانہ تنخواہ 4 ہزار درھم سے کم نہ ہو۔ اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ قانونی طورپر مقیم غیرملکی کی جانب سے دوسرے یا تیسرے درجہ کے رشتہ دار کے لیے وزٹ ویزہ جاری کرانے کی صورت میں ماہانہ تنخواہ کی کم از کم حد 8 ہزار درھم مقرر کی گئی ہے۔ امارات...
    برطانیہ کے جنوبی ساحلی علاقے پیس ہیون میں ایک مسجد کو ہفتے کی شب آگ لگا دی گئی، آتشزدگی کے وقت مسجد کے اندر دو افراد موجود تھے۔ برطانوی پولیس نے اس واقعے کو نفرت پر مبنی جرم (hate crime) قرار دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے ”سی این این“ کے مطابق، برطانیہ میں اسلام مخالف حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ حالیہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً دس بجے پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، دو نقاب پوش افراد نے مسجد کے مرکزی دروازے کو توڑنے کی کوشش کی، اور جب اندر داخل نہ ہو سکے تو انہوں نے دروازے اور سیڑھیوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔...
    اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے ،چھ کارروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار کر لئے،لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئی،اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے اسلام آباد،راولپنڈی ،ملتان، پشین،اٹک اورپشاور کارروائیاں کی گئیں،کارروائیوں کے دوران منشیات سمگلرزسے بھاری مقدار میں منشیات برآمدکر لی گئی ہے،اے این ایف نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات  کا آغاز کر دیا ہے-
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قطب شمالی کی پگھلتی برف جہاں دنیا کے لیے ماحولیاتی خطرات بڑھا رہی ہے، وہیں چین نے اسی تبدیلی کو اپنے حق میں استعمال کرتے ہوئے عالمی تجارت میں ایک نیا انقلاب برپا کر دیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق بیجنگ نے ’’قطبی شاہراہِ ریشم‘‘ (Polar Silk Road) کے نام سے ایک نیا بحری راستہ فعال کر دیا ہے، جس کے ذریعے اب چینی سامان یورپ تک پہلے سے کہیں تیز رفتاری سے پہنچ سکے گا۔یہ منصوبہ گزشتہ کئی برسوں سے چین کی ’’بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو‘‘ کا حصہ تھا، مگر 25 ستمبر کو یہ خواب حقیقت میں بدل گیا، جب ننگبو بندرگاہ سے ’’استنبول برج‘‘ نامی بحری جہاز یورپ کے لیے روانہ ہوا۔یہ جہاز ’’نارتھرن سی روٹ‘‘...
    جامعہ نورہ یونیورسٹی ریاض میں ’انٹرنیشنل بک فیئر‘ کے عنوان سے ایک شاندار نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ممالک کے پبلشرز، تعلیمی اداروں، محققین اور کتاب دوست افراد نے بھرپور شرکت کی۔ نمائش میں دنیا بھر سے لٹریچر، دینی علوم، سائنسی تحقیق، تاریخ، فلسفہ، آرٹ اور جدید علوم سے متعلق کتب پیش کی گئیں۔ کتابوں کو دیکھنے اور خریدنے کے لیے علم و مطالعے کے شوقین افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بک فیئر کا سب سے نمایاں پہلو پاکستان میں سعودی عرب کے سابق سفیر، ڈاکٹر علی عوض عسيری کی کتاب ’بدلتی ہوئی دنیا میں سعودی عرب اور پاکستان کا دیرپا رشتہ‘کی تقریبِ رونمائی تھی۔ یہ تصنیف دونوں ممالک کے تاریخی و ثقافتی تعلقات پر مبنی...
    قاہرہ(نیوز ڈیسک) فلسطینی تنظیم حماس، اسرائیل اور امریکا کے وفود غزہ منصوبے پر عملدرآمد کے لیے مصر میں مذاکرات کے لیے آج جمع ہو رہے ہیں، تینوں فریقین کے نمائندے شرم الشیخ میں بات کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ پٹی میں تقریباً دو سال سے جاری جنگ ختم کرنے کے لیے جلدی کریں۔ حماس اور اسرائیل دونوں نے لڑائی ختم کرنے اور غزہ میں قیدیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی سے متعلق ٹرمپ کے روڈ میپ پر مثبت ردِعمل دیا ہے، اگرچہ تفصیلات طے ہونا باقی ہیں۔ ایک سینئر حماس عہدے دار نے بتایا کہ تنظیم جنگ ختم کرنے کے معاہدے...
    فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں مکان کی چھت گر گئی ، دو بچے جاں بحق، سات افراد زخمی ہوگئے،ریسکیو ذرائع کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث چھت زمین بوس ہوگئی-ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں کو فوری طبی امدادکے بعداسپتال منتقل کردیا ،جاں بحق ہونیوالے بچوں میں بارہ سالہ راحیلہ فاطمہ اور آٹھ سالہ ابوذَر بن ظہور شامل ہیں ،زخمیوں میں ساٹھ سالہ غلام فاطمہ بی بی پینتیس سالہ سمیرا بی بی ساٹھ سالہ نورا بی بی آٹھ سالہ حسنین فاطمہ چارسالہ ابوبکر تین سالہ دعا فاطمہ اور دس سالہ آمنہ شامل ہیں –
    اسرائیلی آرمی چیف ایال ضمیر نے کہا ہے غزہ میں جنگ بندی نہیں ہورہی، آپریشنل صورتحال میں تبدیلی ہورہی ہے، سیاسی قیادت فوجی کامیابیوں کو سیاسی کامیابیوں میں تبدیل کررہی ہے،سیاسی کوشش کامیاب نہ ہوئی توہم لڑائی میں واپس آجائیں گے، اسرائیل جارحانہ کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے،اسرائیل ہرمیدان میں دشمن کو تباہ کر رہا ہے، اسرائیل پورے مشرق وسطیٰ میں حقیقت بدل رہا ہے-
    دہشت گرداسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پروحشیانہ حملے جاری ہیں،صیہونی فورسز کے فضائی حملوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید سڑسٹھ فلسطینی شہید اور ایک سو چھپن زخمی ہوگئے-غذائی قلت کے باعث مزیدایک فلسطینی جان کی بازی ہارگیا-اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں غزہ میں شہداءکی مجموعی تعداد سڑسٹھ ہزار ایک سو انتالیس تک پہنچ گئی،،ایک لاکھ انہترہزار پانچ سو تراسی فلسطینی زخمی ہوچکے،ادھراسرائیل کےفلسطینی فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹرز پرحملے میں متعددافرادزخمی ہوگئے-
    لاہور+ قصور+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار+خبر نگار ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں آندھی اور موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ چھتیں گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ مختلف علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ پنجاب کے دیگر شہروں خوشاب، سرگودھا، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور کندیاں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ شیخوپورہ، کمالیہ، پاکپتن، بھلوال اور مریدکے میں بادل برس پڑے۔ اس کے علاوہ قصور، پتوکی، پھولنگر،...
    اسلام ٹائمز: ان 54 سالوں میں 56 صدور منتخب کرنے کے دوران اس کاروانِ الہیٰ کے خلاف کئی سازشیں ہوئیں، کئی طوفان اُٹھے، کئی آندھیاں چلیں، اپنوں کی طرف سے بھی اور دشمنوں کی طرف سے بھی۔ اس کارواں کے مخلص اور باعمل راہنماؤں کو سازشی، باغی، ڈکٹیٹر اور پتہ نہیں کیا کچھ کہا گیا، دفاتر پر قبضے کیے گئے، ریکارڈ اُٹھوائے گئے اور وہ کچھ کیا گیا، جو کچھ کیا جاسکتا تھا، لیکن اس سب کچھ کے باوجود بھی روزِ اول کی رعنائی کی حفاظت کرتے اور اپنے شفاف چہرے کے اُجلے پن کو ساتھ لیے پوری شان و شوکت کے ساتھ اس کے غیور، باشعور، باحوصلہ، باعظمت، باہمت اور باکردار عہدیداران و کارکنان آج بھی مصطفیٰ زیدی کا...
    کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر  نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ کیا اور سیشن کے دوران پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر طلباء سے تفصیلی گفتگو کی۔نشست میں سوالات و جوابات کے دوران پاک فوج کی کارکردگی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی، فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے سیشن کو خوش آئند قرار دے کر مزید سیشنز کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔طلباء  نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ؛ آج کے انٹریکٹو سیشن میں ہمارے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے گئے اور بہت سارے ابہام دور کیے گئے" ہماری خواہش ہے کہ بلوچستان میں ایسے مزید  انٹریکٹو سیشنز منعقد ہوں...
    سردار ظہیر نے شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ ہمارے بھائیوں کو ظالمانہ طریقے سے ہم سے چھینا گیا، ہمارے بھائیوں کو شہید اور سیکڑوں کو زخمی کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی پونچھ کی احتجاج میں شہید اہلکاروں کی رہائشگاہ آمد۔ سردار ظہیر نے شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ ہمارے بھائیوں کو ظالمانہ طریقے سے ہم سے چھینا گیا، ہمارے بھائیوں کو شہید اور سیکڑوں کو زخمی کیا گیا، آپ کہتے تھے آپ کی تحریک پرامن ہے، تعمیر و ترقی چاہتے ہیں۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ کیا یہ آپ کی پرامن تحریک ہے؟ کیا یہ آپ کا منشور ہے؟ آپ کو پولیس بیریئر توڑ کر فتح مل گئی...
    آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک 60 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس نے اتوار کی شام شہر کے انر ویسٹ علاقے میں اپنی جائیداد سے مصروف سڑک پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے قریباً 50 گولیاں چلائیں، جس سے 16 افراد زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر کو معمولی زخم آئے۔ فائرنگ کے دوران پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر عمارت میں داخل ہو کر مشتبہ شخص کو حراست میں لیا، جبکہ موقع سے ایک رائفل برآمد کی گئی۔ مزید پڑھیں: امریکا: ڈلاس میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک پولیس نے بتایا کہ واقعے کا دہشتگردی یا گینگ سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ملا۔...
    سردار ظہیر نے شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ ہمارے بھائیوں کو ظالمانہ طریقے سے ہم سے چھینا گیا، ہمارے بھائیوں کو شہید اور سیکڑوں کو زخمی کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی پونچھ کی احتجاج میں شہید اہلکاروں کی رہائشگاہ آمد۔ سردار ظہیر نے شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ ہمارے بھائیوں کو ظالمانہ طریقے سے ہم سے چھینا گیا، ہمارے بھائیوں کو شہید اور سیکڑوں کو زخمی کیا گیا، آپ کہتے تھے آپ کی تحریک پرامن ہے، تعمیر و ترقی چاہتے ہیں۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ کیا یہ آپ کی پرامن تحریک ہے؟ کیا یہ آپ کا منشور ہے؟ آپ کو پولیس بیریئر توڑ کر فتح مل گئی...
    اسرائیل اور حماس کے وفود پیر کو مصر کے شہر شرم الشیخ میں ممکنہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں تمام یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے ہزاروں فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کرنے پر بات چیت ہوگی۔ اسرائیلی وفد کی قیادت رون ڈرمر کر رہے ہیں جبکہ حماس کا وفد پہلے ہی مصر پہنچ چکا ہے۔ امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا ہے، جس میں حماس کے غیر مسلح ہونے، یرغمالیوں کی رہائی، اور غزہ میں ایک عبوری انتظامی...
    لاہور: پنجاب بھر میں ایک بار پھر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس نے جہاں گرمی اور حبس کا زور توڑ دیا ہے وہیں نظامِ زندگی بھی متاثر کر کے رکھ دیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت جنوبی اور وسطی پنجاب کے متعدد شہروں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار کر دیا ہے مگر کئی علاقوں میں سڑکیں اور نشیبی بستیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ لاہور، ساہیوال، وہاڑی، پیرمحل، چیچہ وطنی، جڑانوالہ، اوکاڑہ، شجاع آباد، احمد پور شرقیہ، بورے والا، پتوکی اور ننکانہ صاحب سمیت درجنوں شہروں میں بادل گرجنے اور تیز ہوائیں چلنے کے بعد موسلا دھار بارش برسی، جس سے سردی کی ابتدائی...
    مظاہرین نے گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مہم کو پرامن قرار دیا جس کا مقصد حضور (ص) سے اظہار محبت و عقیدت کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر میں اس وقت کشیدگی پیدا ہو گئی جب اترپردیش کے شہر بریلی میں میں "آئی لو محمد (ص)”مہم کے سلسلے میں علمائے کرام اور دیگر لوگوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر ہندو انتہا پسندوں نے حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک کمیونٹی کے افراد ایک مقامی تنظیم کے بینر تلے جمع ہوئے، شہر میں مارچ کیا اور بعد میں پولیس کمشنر کے دفتر کے باہر جمع ہو کر اترپردیش پولیس کی...
    مظاہرین نے گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مہم کو پرامن قرار دیا جس کا مقصد حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے اظہار محبت و عقیدت کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر میں اس وقت کشیدگی پیدا ہو گئی جب اترپردیش کے شہر بریلی میں میں "آئی لو محمدۖ”مہم کے سلسلے میں علمائے کرام اور دیگر لوگوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر ہندو انتہا پسندوں نے حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک کمیونٹی کے افراد ایک مقامی تنظیم کے بینر تلے جمع ہوئے، شہر میں مارچ کیا اور بعد میں پولیس کمشنر کے دفتر کے باہر جمع ہو کر اترپردیش...
    معروف سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو اسرائیل سے پیر کے روز ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔ وہ اس وقت ایک حراستی مرکز میں قید ہیں جہاں انہیں مبینہ طور پر ناقص سہولیات اور بدبودار کھٹمل زدہ کمروں میں رہنے کی شکایت سامنے آئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق گریٹا تھنبرگ کو 27 یونانی کارکنوں کے ساتھ ایلات کے رامون ایئرپورٹ سے ایتھنز بھیجا جائے گا۔ یہ تمام کارکن اس گلوبل صمود فلوٹیلا کا حصہ تھے جس میں 42 کشتیوں پر سوار 450 سے زائد رضاکار غزہ کے لیے امدادی سامان لے جا رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں 60 فلسطینی شہید،’گرفتار گریٹا تھنبرگ سمیت 12 سرگرم کارکن ملک بدر کیے جائیں گے‘ اسرائیلی بحریہ نے جمعرات کے...
    جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسمِ سرما کی دوسری موسلا دھار بارش نے سردی میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس کے باعث شہریوں نے گرم کپڑے، جیکٹس اور مفلر نکال لیے ہیں۔ اسلام آباد میں صبح سے ہی سیاہ گھنے بادل چھائے رہے، اور دونوں شہروں میں وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے لگا، جبکہ اسکول جانے والے بچوں کو بارش میں بھیگتے دیکھا گیا۔ مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مزید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے کورنگی انڈسٹریل کے دورے کے موقع پر این ایل ایف کی ملحقہ یونین انڈس فارما لیبریونین کے عہدیداران سے خصوصی ملاقات کی اور محنت کشوں کے مسائل ودیگر مشکلات پر بات چیت کی گئی۔ انڈس فارمالیبر یونین سی بی اے کے چیئرمین محمد اکرم، نائب صدر محمد حبیب، جنرل سیکرٹری عبدالحفیظ، جوائنٹ سیکرٹری مظہر خان، فنانس سیکرٹری آصف رضا ودیگر ذمہ داران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ قاسم جمال نے کہا کہ ٹریڈ یونینز کا کام جدوجہد اور کشمکش کا کام ہے۔ محنت کشوں کی مراعات میں اضافہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ این ایل ایف نے ہمیشہ صنعتی ماحول میں بہتری پیدا کی ہے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملازمین ادارے کا سرمایہ اور بازو ہوتے ہیں جن کی محنت، جدوجہد اور قربانی کی بدولت ہی ادارے اپنی بقاء کو قائم رکھتے ہیں اور بالخصوص وہ ادارے جو مفادعامہ کے زمرے میں آتے ہیں جو خالصتاً ملک و ملت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں ان کی قربانیوں ، صلاحیتوں اور کارکردگی کو سراہا جانا بھی ضروری ہے تاکہ نہ صرف ان ملازمین کی حوصلہ افزائی ممکن ہوسکے بلکہ کام اور معیار دونوں میں مزید بہتری آسکے ہمارا محکمہ بجلی ایک مشکل، جان لیوا ادارہ ہے جو افواج پاکستان کے بعد ملک کا دوسرا سب سے بڑا ادارہ ہے جو گرمی، سردی، برسات، آندھی و طوفان ، سیلاب ہر مشکل اور کٹھن وقت میں اس ملک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ملازمین یونین کے انتخابات 9 اکتوبر کو ہونے جا رہے ہیں جس میں ملازمین کی طرف سے 4 گروپ حصہ لے رہے ہیں اور 6 ہزار ملازمین اپنی قیادت کا انتخاب کریں گے۔ سب سے پہلے نمبر پر جو گروپ ہے وہ غازی گروپ، دوسرے نمبر پر گروپ جو ہے وہ انقلاب گروپ، اور اخوت گروپ اور ملازمین اتحاد گروپ شامل ہیں۔ گزشتہ عرصے میں جس یونین کا ملازمین پر اعتماد کیا گیا تھا، وہ غازی گروپ کی یونین تھی۔ غازی گروپ وہ گروپ ہے جو نصف صدی سے ملازمین کی خدمت کر رہا ہے اور ملازمین کے جو حقوق ہیں اس کو نمایاں کیا ہے۔ اس حقوق کی ادائیگی میں کردار ادا کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محنت کشوںکواپنے حقوق کے حصول کے لیے میدان میں نکلناہوگا۔محنت کشوںکے ادارے کرپشن کاگڑھ بنے ہوئے ہیں۔سرمایہ دارانہ نظام محنت کشوں کااستحصال کررہاہے۔کراچی کے تمام صنعتی علاقوںاورلیبرکالونیوںمیں بھرپور طریقے سے کام کیا جائے۔ اسلام کا عادلانہ نظام ہی محنت کشوں کے دکھوں کا مداوا کر سکتا ہے۔ یہ بات امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے زیر صدرات خالد خان صدرNLF کراچی کے دفترالآمنہ پلازہ میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر این ایل ایف کراچی سے ملحقہ یونینزکے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔ NLF کراچی کے صدر خالد خان، پاسلویونین پاکستان اسٹیل کے سابق صدرزاہد عسکری ، این ایل ایف...
    ریاض احمدچودھری خالصتان کا پہلا باضابطہ مطالبہ 29 اپریل 1986 کو عسکریت پسند تنظیموں کی یونائیٹڈ فرنٹ پنتھک کمیٹی نے کیا تھا۔اس کا سیاسی مقصد یوں بیان کیا گیا: ‘اس خاص دن پرمقدس اکال تخت صاحب سے، ہم تمام ممالک اور حکومتوں کے سامنے اعلان کر رہے ہیں کہ آج سے ‘خالصتان’ خالصہ پنتھ کا الگ گھر ہو گا۔ خالصہ اصولوں کے مطابق تمام لوگ خوشی اور مسرت سے زندگی گزاریں گے۔”ایسے سکھوں کو حکومت چلانے کے لیے اعلیٰ عہدوں کی ذمہ داری دی جائے گی، جو سب کی بھلائی کے لیے کام کریں گے اور اپنی زندگی پاکیزگی کے ساتھ گزاریں گے۔’اب خالصتان کا مطالبہ امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ جیسے ممالک میں رہنے والے بہت سے سکھوں کی طرف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریلوے کی نجکاری ملک سے غداری کے مترادف ہے ، پاکستان ریلوے منی پاکستان ہے ، وحدت کی علامت اور چاروں صوبوں کی زنجیر ہے، ریلوے لاکھوں خاندانوں کو روزگار دے رہا ہے، ریلوے کی بحالی پاکستان کی معیشت کی بحالی ہے آج ریلوے کے 52 ارب روپے کے خسارے کی ذمہ دار افسر شاہی ہے ، ریلوے کو چلانے کے لیے ریلوے کی بحالی اور منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے حکومت ریلوے میں انویسٹمنٹ کرے ، ریلوے ٹریک 24 گھنٹوں میں سے 23 گھنٹے خالی رہتا ہے اس ٹریک کو مصروف رکھنے کے لیے حکومت ملکی و غیر ملکی سطح پر انویسٹرز کو دعوت دے جس طرح موٹرویز اور ایکسپریس ویز کے لیے سالانہ اربوں روپے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مالمو فوڈز میں کم از کم تنخواہ کے حکم نامہ کے مطابق ورکرز کی کم از کم تنخواہ 40 ہزار روپے ادا کی جائے، بر طرف مزدور رہنما محمد ارشد، جاوید اقبال اور دیگر 8 سرگرم کارکنوں کو ڈیوٹی پر بحال کیا جائے فیکٹری ایکٹ اور رولز کے مطابق فیکٹری کینٹین کا معیار اور ماحول قائم کیا جائے، ٹریڈ یونین کی آزادی اور لیبر قوانین کا نفاذ کیا جائے۔ لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب مالمو انتظامیہ کی قانون شکنیوں پر خاموش تماشائی بننے کے بجائے اپنی محکمانہ ذمہ داریاں سرانجام دے۔ اور لیبر لاز کی وائی لیشن کو روکنے میں موثر کردار ادا کرے۔ فیکٹری ورکرز کو فیکٹری کارڈ، تقرری نامے، سوشل سیکورٹی کارڈز اور پنشن کارڈ جاری کیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل انرجی مائنز اینڈ جنرل ورکر یونین (PCEM) سے منسلک مزدور دوست پاکستان لبریکینٹ یونین کی ڈائریکٹر لیبر کے ساتھ کامیاب میٹنگ گزشتہ دنوں منعقد ہوئی۔ PCEMکی جانب سے فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری عمران علی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ تنولی اور انفارمیشن سیکرٹری رحیم خان آفریدی نے اس میٹنگز میں نمایاں کردار ادا کیا اور مزدور دوست یونین پاکستان لبریکینٹ کے جنرل سیکرٹری نوید احمد اور صدر مصائد اور جوائنٹ سیکرٹری محمد یوسف نے بھی اس میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اس میٹنگ میں وہ تمام ڈیمانڈز جنہیں پہلے منظور کیا جا چکا تھا لیکن کچھ چیزیں ان میں زیر التوا اور مسائل کا شکار تھی جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر اصغر پٹھان لالا کی ہدایت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کی پہلی لیبر پالیسی 1972 میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں بنائی گئی اور اس میں طے کیا گیا تھا کہ ہر سال یکم مئی کو مزدوروں کے دن کے طور پر منایا جائے گا اور اس روز سرکاری تعطیل ہو گی۔میں 1973 میں روزنامہ مساوات میں کام کرتی تھی اور مجھے یاد ہے کہ احفاظ اور ہماری ٹیم نے کتنے جوش و خروش سے یکم مئی کا سپلیمنٹ نکالا تھا اور شکاگو کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔ اگر ستر کی دہائی کے ان سالوں کے مساوات کے یکم مئی کے شماروں کے مضامین جمع کر لیے جائیں تو ایک کتاب تیار ہو جائے۔ 1973 کے آئین میں مزدوروں کو درج ذیل حقوق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں پاکستان تحریک انصاف الریاض کے زیر اہتمام پاکستان سے آئے ہوئے سابقہ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف قبیلوں کے عمائدین نے شرکت کی ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمرانوں کی جانفشانیوں اور مہربانیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے اور ملکی معیشت اپنے نازک ترین دور سے گزر رہی ہے تحریک انصاف کے بانی عمران خان تارکین وطن میں اچھی ساکھ رکھتے ہے شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بحال کرنے کی اشد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی بادل گوٹھ میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایس ایچ او شرافی گوٹھ قمر عباس کے مطابق بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ ہفتے کی شب پیش آیا تھا، علاقہ مکینوں نے بادل گوٹھ علی گارڈن کے قریب سنسان جگہ سے 7 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے 65 سے 70 سالہ معشوق علی نامی ملزم کو پکڑا تھا اور علاقہ مکینوں نے متاثرہ بچی کے والد کو اطلاع کر دی تھی۔ پولیس افسر کے مطابق والد اپنے داماد کے ساتھ موقع پر پہنچا تھا اور والد نے مدد گار 15...
    کراچی: شہر قائد میں سی آئی اے کے اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کی جانب سے سرجانی ٹاؤن کے علاقے جیلانی گوٹھ میں بھتہ خور گروہ کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان نے فائرنگ کردی جسکے بعد ایس آئی یو اہلکاروں اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان ایس آئی یو پولیس مطابق پولیس اور ملزم کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر جاری رہا، جس کے باعث علاقے میں پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی۔ ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں صمد کاٹھیاواڑی گروہ کا شوٹر احتشام الدین عرف آصف برگر مارا گیا۔ ہلاک ملزم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے سیکرٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے تاہم اولین ترجیح حماس کے پاس موجود قیدیوں کی رہائی ہے جبکہ اس کے بعد کی صورت حال پر ابھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ حماس نے بنیادی طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز اور قیدیوں کی رہائی کے فریم ورک پر اتفاق کیا ہے اور اس پر عمل درآمد کے لیے ملاقاتیں جاری ہیں۔مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا کو قیدیوں کی رہائی کا عمل واضح کرنے کے لیے ہونے والے موجودہ مذاکرات کے دوران جلد ہی معلوم ہوجائے گا کہ آیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251006-08-21 کوئٹہ(صباح نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ کیا ، سیشن میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر طلبہ سے تفصیلی گفتگو کی ،نشست میں سوالات و جوابات کے دوران پاک فوج کی کارکردگی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی ،فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے سیشن کو خوش آئند قرار دے کر مزید سیشنز کی خواہش کا اظہار کیا گیا،طلبہ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انٹریکٹو سیشن میں ہمارے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے گئے اور بہت سارے ابہام دور کیے ،ہماری خواہش ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251006-08-17 اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد پولیس نے آزاد کشمیر سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک آڈیو ٹیپ کو جعلی قراردیا ہے ۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے اتوار کو ا یک بیان میں کہا کہ آڈیو ٹیپ میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے افراد کو راولپنڈی اسلام آباد کی حدود میں خاص طور پر چیک کیا جا رہا ہے۔ یہ خبر سراسر غلط ہے اور جھوٹی ہے۔ اسلام آباد پولیس کو ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ معمول کی چیکنگ سب شہریوں کے لیے برابر ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ گمراہ کن افواہوں اور پراپیگنڈہ پر کان مت دھریں۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں پکار 15...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ھالا (نمائندہ جسارت )سندھ ایمپلائیز الائنس کے رہنماؤں نے حکومتِ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ آج (پیر) کو کراچی میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں لوئر اسٹاف ملازمین کی طویل عرصے سے رکی ہوئی ترقیاں یقینی بنائی جائیں۔رہنماؤں میں کریم دنو کاکا، رحمان کشمیری اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دیگر معاملات کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری محکموں کے ملازمین کے مسائل پر بھی غور کرے، کیونکہ کئی برسوں سے تمام سرکاری محکموں میں افسران کی غیرقانونی ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لوئر اسٹاف کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہیجو کیسراسر ناانصافی ہیان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اقتدار میں آنے سے قبل جلسوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251006-08-12 کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری محمد یوسف نے کہا ہے کہ آزادفلسطینی ریاست کے قیام تک حماس کا ہتھیارنہ ڈالنے کا فیصلہ زمینی حقائق کے مطابق سو فیصد درست ہے۔ٹرمپ کا بیس نکاتی جنگ بندی کا منصوبہ غزہ میں اسرائیل کی دادگیری کو مزید تقویت دے گا۔مظلوم فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پرحملہ اورسابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت غیرمسلح سماجی کارکنوں کی گرفتاریاں قابل مذمت اسرائیلی فوج کی بحری قزاقی، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور کھلی دہشتگردی ہے۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ مزاحمتی تحریک حماس کے بغیرمذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ان شاء اللہ فلسطینی عوام کی جدوجہد اورشہداء کا خون ضرور رنگ لائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251006-08-11 کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں 5.0 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلے کے دوران متعدد مقامات پر لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے جبکہ شہریوں نے بلند آواز میں کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ شام 6 بج کر 29 منٹ پر آیا جس کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 65 کلو میٹر مغرب میں جبکہ اس کی گہرائی 25 کلو میٹر زیر زمین تھی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سینئر وائس چیئرمین حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری عامر شہاب نے کہا ہے کہ نارا جیل کے باہر سائٹ کی مرکزی سڑک پر غیر قانونی دیوار کی تعمیر اور تجاوزات کے معاملے پر ایسوسی ایشن نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایک تفصیلی خط انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات سندھ کو ارسال کیا، جس کی کاپیاں متعلقہ وزراء، سائٹ لمیٹڈ کے افسران و دیگر حکام اور اداروں کو بھی بھیجی گئیں۔خط میں واضح طور پر نشاندہی کی گئی تھی کہ جیل انتظامیہ سائٹ کی مرکزی سڑک پر دیوار تعمیر کر رہی ہے جو کہ نہ صرف منظور شدہ نقشوں کے خلاف ہے بلکہ سندھ حکومت کے ریونیو نوٹیفکیشنز (1952 اور 1953) کے مطابق...
    شرکا نے صیہونی حکومت کے جرائم کی سختی سے مذمت کی اور حکومتِ پاکستان سے فوری طور پر فلسطین کو خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک یا شخصیت اسرائیل کو ریاست تسلیم کرے گی اسے اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جمیعتِ علمائے اسلام کی طرف سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا گیا، جس میں خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ رہنماؤں نے سینٹر مشتاق احمد کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ان کا یہ عمل پورے پاکستان کی نمائندگی کرتا ہے۔ شرکا نے صیہونی حکومت کے جرائم کی سختی سے...
    لاہور میں ویڈیو لنک اجلاس میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں 5 ہزار سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مانیٹرنگ، دیکھ بھال، مرمت یقینی بنانے کا حکم دیا، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہسپتالوں کے اچانک دوروں اور پنجاب بھر میں روٹی کے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے شہریوں اور بچوں کا زخمی ہونا ناقابل برداشت ہے، یہ واقعات بار بار کیوں رونما ہو رہے ہیں توجہ دی جائے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت 3 گھنٹے...
    اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون فور میں سالانہ انویسٹیچر تقریب کا شاندارانعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (خبرنگار خصوصی)اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون فور میں سالانہ انویسٹیچر تقریب 2025 نہایت شاندار انداز میں منعقد کی گئی، جس میں نئی منتخب طالبات نے اپنے عہدوں کا حلف لیا اور ذمہ داریاں سنبھالیں۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی وجیہہ قمر، وزیرِ مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت تھیں۔ انہوں نے طلبات کے جذبہ قیادت کو سراہا اور انہیں نصیحت کی کہ وہ ایمانداری، دیانت، اور خدمت کے جذبے کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔اس موقع پر کالج کی پرنسپل ڈاکٹر سعدیہ عزیز نے اپنے خطاب میں طالبات کی...
    حکومت شعرا اور ادیبوں کو فکر معاش سے آزاد کرے تاکہ وہ تخلیقی کام کرسکیں: رحمان فارس https://wenews.pk/news/353512/ یاماہا کا پاکستان میں 49 سال کا سفر اختتام پذیر، پاکستانی اسے کیسے یاد کریں گے؟ یاماہا کا پاکستان میں 49 سال کا سفر اختتام پذیر، پاکستانی اسے کیسے یاد کریں گے؟ 2 سے 3 ماہ میں اربوں ڈالرز کا لوہا چنیوٹ سے نکلنا شروع ہوجائے گا، صوبائی وزیر معدنیات شیر علی گورچانی 2 سے 3 ماہ میں اربوں ڈالرز کا لوہا چنیوٹ سے نکلنا شروع ہوجائے گا، صوبائی وزیر معدنیات شیر علی گورچانی پارلیمنٹ سے استعفے نا بھی دیں تو ہمیں پھر بھی ڈس کوالیفائی کردیا جائے گا، مرزا آفریدی پارلیمنٹ سے استعفے نا بھی دیں تو ہمیں پھر...
    کیا سیلابی پانی سمندر میں جانے سے واقعی ضائع ہو جاتا ہے؟ کیا سیلابی پانی سمندر میں جانے سے واقعی ضائع ہو جاتا ہے؟ اپنی ہو یا پرائی مٹی چھوڑنا مشکل: دہائیوں بعد پاکستان بدری پر افغان باشندے روپڑے، میزبان بھی دل گرفتہ اپنی ہو یا پرائی مٹی چھوڑنا مشکل: دہائیوں بعد پاکستان بدری پر افغان باشندے روپڑے، میزبان بھی دل گرفتہ سیلاب کے باعث کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کتنے اضافے کا خدشہ؟ سیلاب کے باعث کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کتنے اضافے کا خدشہ؟ اب تک صرف 5 سوشل میڈیا پلیٹ فارمز رجسٹرڈ ہوئے، پی ٹی اے اس کے لیے کیا کررہا ہے؟ اب تک صرف 5 سوشل میڈیا پلیٹ فارمز...
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی مگر مذاکرات میں 90 فیصد معاملات طے پا چکے ہیں اور فریقین تکنیکی معاملات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی منصوبہ: ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو جواب کے لیے 4 روز کا وقت دے دیا مارکو روبیو کے مطابق حماس نے اصولی طور پر بعض نکات قبول کرلیے ہیں، تاہم جنگ کے بعد کے اقدامات کے حوالے سے بہت سی تفصیلات طے کرنی ہوں گی۔ اسلحے کی واپسی اور حماس کی تحلیل جیسے مرحلے پیچیدہ ہوں گے اور کسی مستحکم انتظامیہ کا قیام فوری نہیں ہوگا، یہ اقدام 3 دن میں پورا نہیں ہو سکے گا۔ امریکی وزیر خارجہ...
    سوشل میڈیا پر پنجاب میں آزاد کشمیر کے شہریوں کی اضافی اسکریننگ کے حوالے سے وائرل ہونے والی آڈیو کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا ہے۔ معاملہ کیا ہے؟ آزاد کشمیر میں حالیہ ہونے والے عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے تناظر میں سوشل میڈیا پر ایک آڈیو شیئر کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پنجاب میں مقیم آزاد کشمیر کے شہریوں کی اضافی اسکریننگ (چھان بین) کی جائے گی۔ لندن میں خود ساختہ جلا وطنی گزارنے والے یوٹیوبر عمران ریاض نے اپنے ایک وی لاگ میں اس آڈیو کو چلایا اور دعویٰ کیا تھا کہ انہیں کسی صحافی نے یہ بھیجی ہے۔ آڈیو میں کیا ہے؟ آڈیو میں کسی شخص کو یہ کہتے سنا گیا کہ...
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو  نے کہاہے کہ غزہ میں ابھی جنگ کا اختتام نہیں ہوا، مزید کام کی ضرورت ہے۔ مارکو روبیو نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے پر بات چیت جاری ہے، امید ہے معاہدے کی تفصیلات جلد طے پاجائیں گی، حماس نے جنگ کے بعد کے اقدامات پر اصولی اتفاق کر لیا ہے۔ مارکو روبیو نے کہا کہ اسلحے کی واپسی اور حماس کی تحلیل کا مرحلہ مشکل ہوگا، غزہ میں ایسی حکومت نہیں بنائی جا سکتی جو 3 دن میں بن جائے، جلد معلوم ہو جائے گا کہ حماس واقعی سنجیدہ ہے یا نہیں۔ مارکو روبیو نے  کہا ہم اس وقت یرغمالیوں کی رہائی کے سب سے قریب ہیں، یہ معاملہ ہفتوں یا...
    اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے انتقال کر جانے والے افراد کے شناختی کارڈ کی منسوخی کی عمل کو مزید آسان کر دیا۔پاکستان میں بہت سے شہری اپنے قریبی رشتے داروں کی وفات کا بروقت اندراج نہیں کرواتے۔ یا مرحوم کا شناختی کارڈ نادرا سے منسوخ نہیں کراتے۔ جس کی وجہ سے وراثت، پنشن اور قانونی معاملات میں پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔نادرا نے شناختی کارڈ کی منسوخی کے معاملے کے لیے جامع اصلاحات متعارف کرا دی ہیں۔ جس میں شناختی کارڈ کی منسوخی کی فیس کا خاتمہ ہے۔ تاکہ شہری کو کسی مالی رکاوت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔نادرا نے صوبائی سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم (سی آر ایم ایس) کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ کا نظام...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 73ویں سالگرہ ہے، تاہم وہ اپنی سالگرہ جیل میں منارہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عمران خان کی مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے، ایکس پر#HappyBirthdayImranKhan اور #سالگرہ_مبارک_قیدی_نمبر_804 جیسے ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں، جہاں لاکھوں فینز نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ امت مسلمہ کے عظیم لیڈر عمران خان کو 73 ویں سالگرہ مبارک۔ میری دعا ہے آپ کی جدوجہد امر ہو، آپ کا عزم مستحکم رہے، اور آپ کے خوابوں کا پاکستان ضرور تعمیر ہو، خان صاحب اللّٰہ رب العزت آپکو لمبی صحت والی،آزادی والی زندگی عطا کریں آمین۔♥️???????? تُم جیو ہزاروں سال، ہر سال کے دن ہوں دس… pic.twitter.com/qUgi02LGS1...
    اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک آڈیو کلپ کو من گھڑت اور جھوٹی قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ایسی گمراہ کن افواہیں پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی، بلکہ قانوناً جرم ہے، اور اس جرم میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ کشمیر کے شہریوں سے متعلق دعویٰ بے بنیاد قرار مذکورہ آڈیو میں یہ جھوٹا دعویٰ کیا گیا تھا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی سرحد پر کشمیر سے تعلق رکھنے والے افراد کو خاص طور پر نشانہ بنا کر چیک کیا جا رہا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے واضح کیا کہ “یہ دعویٰ مکمل طور پر بے بنیاد اور...
    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں شام کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے دوران متعدد مقامات پر لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے جبکہ شہریوں نے بلند آواز میں کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ شام 6 بجکر 29 منٹ پر آیا جس کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 65 کلو میٹر مغرب میں جبکہ اس کی گہرائی 25 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان...
    کوئٹہ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ ساتھ نشست میں سوالات و جوابات کے دوران پاک فوج کی کارکردگی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی، فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے سیشن کو خوش آئند قرار دے کر مزید سیشنز کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ کیا اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر طلباء سے تفصیلی گفتگو کی۔ نشست میں سوالات و جوابات کے دوران پاک فوج کی کارکردگی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی، فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے سیشن کو خوش آئند قرار دے کر مزید سیشنز کی خواہش کا اظہار...