اسلام آباد:

پاکستان اور یورپی یونین نے غیرقانونی ہجرت روکنے اور قانونی راستے فعال کرنے کی حمایت اور معاونت کا اعادہ کیا اور یورا معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برسلز میں یورپی یونین کے کمشنر برائے امور داخلہ اور مائیگریشن میگنس برونر سے ملاقات کی اور اس دوران انہوں نے حال ہی میں منعقد ہونے والے پاکستان-ای یو مائیگریشن موبلٹی ڈائیلاگ کا خیرمقدم کیا۔

اسحاق ڈار نے یورپی یونین میں ہنر مند لیبر کی قانونی نقل مکانی آسان بنانے اور ان کو منظم کرنے کے لیے "ڈائیلاگ فریم ورک" کی افادیت پر روشنی ڈالی۔

اعلامیے کے مطابق دونوں فریقوں نے نقل مکانی اور مزدوروں کی نقل و حرکت سے متعلق امور پر دو طرفہ تعاون کی بڑھتی ہوئی سطح کو سراہا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان "یورا معاہدے" پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے اور یورپی یونین کے کمشنر برنر نے غیر قانونی ہجرت کو روکنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

دونوں اطراف نے "پاکستان-یورپی یونین ٹیلنٹ پارٹنرشپ روڈ میپ" کے ذریعے غیر قانونی ہجرت روکنے اور قانونی راستے فعال کرنے کی حمایت اور معاونت کا اعادہ کیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کے لیے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اور یورپی یونین اسحاق ڈار کے لیے

پڑھیں:

اسحاق ڈار کی یورپین کونسل کے صدر سے ملاقات، شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برسلز میں یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹ سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یورپین یونین کونسل کے صدر نے اسحاق ڈار کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں پاک یورپی یونین تعلقات کے مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ فریقین نے باہمی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان کے لئے یورپی یونین کی دوطرفہ کثیر الجہتی سپورٹ کو سراہا۔ ملاقات میں جی ایس پی پلس معاشی تعاون اور علاقائی و عالمی سلامتی امور پر تبادلہ خیال گیا۔ مشترکہ ترجیحات کے فروغ، مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ قبل ازیں اسحاق ڈار کی قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے غیر رسمی ملاقات ہوئی ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ سے ماسکو میں ملاقات ایس سی او سربراہان حکومت اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی۔ دونوں رہنمائوں نے علاقائی تعاون کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • جی ایس پی پلس جائزے سے قبل پاکستان کو ’مزید اقدامات‘ کرنے کی ضرورت ہے، سفیر یورپی یونین
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی یورپی ارکانِ پارلیمنٹ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کی یورپین کونسل کے صدر سے ملاقات، شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • اسحق ڈار کی صدر یورپی یونین اور قطری وزیراعظم سے ملاقات
  • جی ایس پی پلس کنونشنز پر عملدرآمد، پاکستان کو مزید اقدامات کرنا ہونگے، یورپی یونین
  • عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں کا اختیار ہے: یورپی یونین سفیر
  • فش ہاربر کو یورپی یونین کے معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کا آغاز
  • اسرائیل کیخلاف عملی کارروائی ہونی چاہیئے محض مذمت کافی نہیں، جوزپ بورل
  • پاکستان حقیقی اقتصادی روابط کیلئے پرعزم، پائیدار ترقی امن سے جڑی ہے: اسحاق ڈار