وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت اپنے سہولت کاروں کے ذریعے پاکستان میں انتشار چاہتا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ معرکۂ حق میں شکست کے بعد بھارت پاکستان میں اندرونی انتشار کےلیے کوششیں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی کوشش ہے اپنے سہولت کاروں کے ذریعے پاکستان میں اندرونی انتشار پیدا کرے، اس سازش میں فتنہ الخوارج کا کردار بھی واضح اور خطرناک ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی اور امن کے بعد فلسطینی خوشی سے سرشار ہیں، اسرائیل کے مقابل مزاحمتی تنظیم حماس نے بھی امن معاہدہ کر لیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بتایا جائے ایسے وقت میں انتشار پیدا کرنے کی غرض کیا ہو سکتی ہے کس کی سہولت کاری ہے؟ آج پاکستان کو امن، استحکام اور معاشی بحالی کی ضرورت ہے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے امن اور استحکام سے کھیلنے والے درحقیقت ملک دشمنوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں، ایسے عناصر کسی ملک کےلیے قابلِ برداشت ہیں نہ ہی قومی مفاد میں قابلِ قبول ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پاکستان میں احسن اقبال کہا کہ

پڑھیں:

اسٹاک ایکسچینج میں مندی ، سرمایہ کاروں کے 50ارب ڈوب گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی خریداری کے بعد مندی کا رجحان غالب آنے سے کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا کے ایس ای 100انڈیکس 400سے زاید پوائنٹس گھٹ گیا اور انڈیکس 159,500کی سطح سے کم ہو کر 159,000کی سطح پر آگیا۔مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 50ارب روپے ڈوب گئے جبکہ 48.31فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم جلد ہی مارکیٹ فروخت کے دباؤ میں آگئی اور ٹریڈںگ کے دوران انڈیکس 1326پوائنٹس کی کمی سے 158,252پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ بھی ہوا لیکن کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 481پوائنٹس کی کمی سے 159,096پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 220پوائنٹس گھٹ کر 48,148اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 96ہزار931پوائنٹس سے کم ہو کر 96 ہزار 671 روپے پوائنتس پر آگیا۔کاروباری مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 50 ارب 89 کروڑ 7لاکھ49ہزار481روپے کی کمی ہوئی اور سرمائے کا مجموعی حجم 18220 ارب 47 کروڑ 32 لاکھ 50 ہزار517روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو 30ارب روپے مالیت کے 95 کروڑ73لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ بد کو 34ارب روپے مالیت کے 86کروڑ2لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 476کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا جس میں سے 199کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،230میں کمی اور47کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے بینک مکرمہ ،پاک انٹر نیشنل بلک ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،ویوز ہوم اپلائنس اور پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈسر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سیپی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کا بھاو 259.90روپے بڑھ کر 24685.40روپے ہو گیا اسی طرح 133.42روپے کے اضافے سے پاکستان سروسز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 1517.91 روپے پر آ گئی جبکہ یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کا بھاو 614.72روپے گھٹ کر 28585.28روپے ہو گیا اسی طرح 44.41روپے کی کمی سے رفحان معیض پروڈکٹ کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 9564.54روپے پر آگیا۔

کامرس رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • ڈونلڈ ٹرمپ دنیا بدل سکتے ہیں، ان سے ملنا چاہتا ہوں، کرسٹیانو رونالڈو امریکی صدر کے مداح نکلے
  • برطانوی وزیر ٹریڈ پالیسی کی ملاقات، دوطرفہ تجارت کے وسیع مواقع موجود: احسن اقبال
  • اسٹاک ایکسچینج میں مندی ، سرمایہ کاروں کے 50ارب ڈوب گئے
  • پاکستانی ٹاپ آرڈر پھر ناکام، فخر، بابر اور رضوان 5 اوورز میں ہی پویلین لوٹ گئے
  • بینک کارڈ کے بغیر موبائل سے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کی سہولت بھارت میں متعارف
  • عوام کی حفاظت ذمہ داری، انتشار پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے: مریم نواز
  • پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا
  • کل تک 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آ جائے گا، احسن اقبال
  • نادرا نے شناختی کارڈ حاصل کرنے کا عمل مزید آسان بنادیا
  • لاہور: باباگرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلیے واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت سے پاکستان آنے والے سکھ یاتری نعرے لگارہے ہیں