دہشتگرد تنظیموں سے تعلقات، سہیل آفریدی کا وزیراعلیٰ بننا مشکل ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے علی امین خان گنڈا پور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹا کر سہیل آفریدی کو خیبرپختونخوا کا نیا وزیر اعلیٰ نامزد کر دیا ہے۔ سہیل آفریدی کی بطور وزیر اعلیٰ نامزدگی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اگر سہیل آفریدی وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے تو وہ پوری قوم سے معافی مانگیں گے۔ وجاہت کاظمی نے لکھا کہ سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نہیں بن سکتے۔ وہ دہشت گردوں کا ایک سہولت کار اور ہمدرد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے شخص کو وزیراعلیٰ بنانا ایسا ہی ہوگا جیسے صوبے کی قیادت ٹی ٹی پی کے نور ولی کو سونپ دی جائے۔ آفریدی کے جرائم پیشہ مافیا سے گہرے تعلقات ہیں، وہ بھاری کمیشن لیتا ہے، اور کھل کر طالبان کی حمایت کرتا ہے اور پاک فوج کے خلاف زہر اگلتا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) پشاور نے سہیل آفریدی کے خلاف 10 فروری 2025 کو مقدمہ درج کیا تھا، جس کی بنیاد پر انہوں نے سرکاری اداروں کے خلاف منفی بیانات دیے تھے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ آپ کی گفتگو لوگوں کو اکسانے کے زمرے میں آتی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ نہیں بنیں گے۔ ہو سکتا ہے صوبائی اسمبلی کا کوئی متفقہ امیدوار آ جائے یا پھر کوئی سرپرائز آ جائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سہیل آفریدی کے خیبر پختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ نامزد ہونے پر مبارکباد دینے والوں کا رش
خیبر پختونخوا کی سیاست میں نیا موڑ، سہیل آفریدی مرکزِ نگاہ بن گئے، پارٹی کارکنوں اور عوام کی جانب سے سہیل آفریدی کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا نیا وزیراعلیٰ نامزد کر دیا گیا، سہیل آفریدی کے گھر مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ خیبر پختونخوا کی سیاست میں نیا موڑ، سہیل آفریدی مرکزِ نگاہ بن گئے، پارٹی کارکنوں اور عوام کی جانب سے سہیل آفریدی کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ سہیل آفریدی کے کزن داؤد آفریدی نے کہا کہ سہیل آفریدی کی وزیراعلیٰ کے منصب پر نامزدگی قبائلی اضلاع اور خیبرپختونخوا کے لیے فخر کی بات ہے، ہمارے خاندان کے لیے انتہائی خوشی کا لمحہ ہے۔ داؤد آفریدی نے کہا کہ سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ بننے سے صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، امید ہے کہ سہیل آفریدی صوبے کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔