سہیل آفریدی آنکھیں بند کرکے بانی پی ٹی آئی کی بات مانتے ہیں،شیرافضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے مضبوط گروپس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے سہیل آفریدی کی نامزدگی تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آنکھیں بند کرکے بانی پی ٹی آئی کی بات مانتے ہیں اور پارٹی کے مضبوط گروپس یہ نام زدگی تبدیل کروانا چاہتے ہیں۔
(جاری ہے)
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آپریشن پر علی امین گنڈا پور کی رائے بانی پی ٹی آئی کی خواہش سے مختلف تھی۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے جیل جانے کا الزام بھی علی امین پر لگایا گیا۔ جنید اکبر، اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے ساتھ علی امین کے اختلافات تھے اور آخر میں علی امین کا علیمہ خان سے بھی اختلاف ہوگیا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے انہیں بتایا تھا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے اہل خانہ کی مداخلت کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ سال ڈیڑھ سال رہائی نظر نہیں آرہی، شاید اسی وجہ سے بانی پی ٹی آئی نے سوچا کہ اب علی امین کی ضرورت نہیں رہی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بانی پی ٹی ا ئی شیر افضل مروت علی امین
پڑھیں:
کسی کو دھمکی نہیں دی، دھاندلی روکنے کے احکامات دیے، سہیل آفریدی
میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، جب کچھ بولتے ہیں تو مقدمہ درج ہوجاتا ہے
عمران خان سے ملاقات کیلئے عدالتی احکامات کے باوجود ملنے سے روکا جارہا ہے،میڈیا سے گفتگو
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، میں نے کسی کو دھمکی نہیں دی، صرف دھاندلی روکنے کے احکامات دیٔے۔اڈیالا جیل کے باہر صحافیوں کے سوالات کا حواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ انہوں نے پولیس یا کسی ادارے کو فون کرکے نہیں کہا کہ فلاں امیدوار کو سپورٹ کرنا ہے بلکہ صرف دھاندلی روکنے کے احکامات دیے، کسی کو دھمکی نہیں دی۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے عدالتی احکامات ان کے پاس موجود ہیں، اس کے باوجود انہیں ملنے سے روکا جارہا ہے، آئینی و جمہوری راستے اپنانے پر بھی ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو پہلے دن ہی درخواست کی تھی کہ کچھ کریں اور ملنے دیں، وفاق سے اچھا ورکنگ ریلیشن شپ چاہ رہے تھے لیکن جو جواب ملا اس کے بعد انہیں دوبارہ بتانا مناسب نہیں سمجھا۔سہیل آفریدی نے ایک سوال کا حواب دیتے ہوئے کہا کہ جب کچھ بولتے ہیں تو مقدمہ درج ہوجاتا ہے، میں نے کسی کو دھمکی نہیں دی، صرف دھاندلی روکنے کے احکامات دیٔے۔