Jasarat News:
2025-10-15@06:52:04 GMT

الخدمت سندھ کے تحت رضاکاروں کے لیے تربیتی ورکشاپ

اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251015-08-9
کراچی( اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ شعبہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے زیراہتمام ضلع میرپورخاص میں رضاکاروں کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد رضا کاروں کو قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں مؤثر، منظم اور فوری ردعمل کی صلاحیتوں سے آراستہ کرنا تھا۔ورکشاپ کے دوران ریسکیو 1122 کے ماہرین نے شرکا کو عملی تربیت فراہم کی، جس میں فرسٹ ایڈ، آگ سے بچاؤ کے طریقہ کار، انخلا (Evacuation) کے
اصول، اور ہنگامی صورتحال میں فوری امدادی اقدامات شامل تھے۔ ورکشاپ میں رضاکاروں کو عملی مشقوں کے ذریعے ہنگامی حالات سے نمٹنے کی حکمتِ عملی بھی سکھائی گئی۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن سندھ محمد شاہد نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت کے رضاکار ہمیشہ آزمائش کی ہر گھڑی میں خدمت انسانیت کے جذبے کے ساتھ پیش پیش رہے ہیں۔ تربیت یافتہ رضاکار ہی کسی بھی آفت یا حادثے کے بعد بروقت اور مؤثر امداد فراہم کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ رضاکاروں کی استعداد کار میں اضافہ ہی فلاحی خدمات کے معیار کو بہتر بناتا ہے۔ورکشاپ میں ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹر واش پروگرام زاہدالرحمٰن، امیر ضلع محمد سلمان خالد،ضلعی صدر محمد عرفان الحق، ریسکیو 1122 کے افسران اور دیگر معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

خدمت کے میدان میں جماعت اسلامی کا کوئی ثانی نہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251014-2-13

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے رہنما علامہ حزب اللہ جکھرو نے کہا ہے کہ خدمت کے میدان میں جماعت اسلامی کا کوئی ثانی نہیں ،سیلاب ہو زلزلہ ،قدرتی آفات ہوں یا بارش جماعت الخدمت کی صورت میں حاضرہوتی ہے۔وہ پنچائت ہال ڈہرکی میں الخدمت کی طرف سے اقلیتی برادری میں تحائف کی تقسیم کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت میں خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرہندو اقلیتی برادری کو تحائف تقسیم کیے گئے۔تقریب سے امیر ضلع گھوٹکی تشکیل احمد صدیقی، ضلع صدر الخدمت فاؤنڈیشن ساجد علی دایو، ڈاکٹر شنکر لال،روشن لال سمیت دیگر نے خطاب کیا جبکہ الخدمت رضا کاران فرحان خالد، عمار، شہاب سمیت درجنوں کارکنان بھی موجود تھے۔ مولانا حزب اللہ جکھرو نے کہا کہ ھم خدمت عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ،آج بھی راشن اور دیگر اشیاآپ کی خوشی کے موقع پر دیکر محبت کا اظہار کررہے ہیں۔ملک اور بیرون ملک جماعت اسلامی مستحقین کو ہر موقع پر یاد کرتی ہے،غزہ کے مسلمانوں کی مدد کیلئے سیکڑون جہاز سامان سے بھر کر بھجوائے ہیں ،ہزاروں ٹن خوراک اور ادویات ودیگر اشیا سے بھرے جہاز بھجواکر امت کے پشتیبان کا حق ادا کیا ہے،جماعت اسلامی الخدمت کے ذریعے ملک بھر میں غریب عوام کی خدمت میں مصروف ہے، جماعت پر قوم کا اعتماد ہے اس لئے وسائل دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی بلا رنگ ونسل ومذہب خدمت ہماری پہچان ہے۔قوم جماعت کو ووٹ کی سپورٹ کرے تاکہ اقتدار میں آکر سارے وسائل دیانتداری سے عوام تک پہنچائیں،بغیر اقتدار کے اتنی خدمت کرسکتی تو اقتدار مین کیا نہ کرے گی۔پاکستان اللہ کی نعمت ہے اس کی حفاظت ہم سب کی ذمے داری ہے۔انہوں نے کھا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں صاف شفاف پارٹی ہے ،دیانتدار قیادت اس کے پاس ہے، جماعت اسلامی عوامی حقوق کی ترجمان ہے۔مولانا حزب اللہ جکھرو نے کہا کہ الخدمت ہر تفریق سے بالا تر بوکر انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے، قدرتی آفات ہوں یا دیگر مواقع الخدمت ملک بھر میں فلاحی رفاہی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ہندو اقلیتی برادری کے رہنماؤں نے تقریب کے انعقاد اور تحائف کی تقسیم پر الخدمت سے اظہار تشکر کیا۔قبل ازیں جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما اور پروگرام کے مہمان خصوصی مولانا حزب اللہ جکھرو اور تشکیل احمد صدیقی کو سندھی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا گیا جبکہ دیگر مہمانان کو اجرک کا تحفہ دیا گیا۔

راصب خان اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • صدر زرداری نے پیپلز پارٹی پارلیمانی گروپ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
  • پی ٹی ڈی سی پاکستان حج اینڈ عمرہ ایکسپو 2025 میں خصوصی تربیتی پروگرامزکا انعقاد کرے گا
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا سبزیوں کے نرخ میں کمی کیلئے ہنگامی اقدامات کا اعلان
  • کراچی: الخدمت کے والنٹیر مینجمنٹ پروگرام کے تحت ’’انٹرن شپ پروگرام‘‘ مکمل کرنے والے یونیورسٹیز کے طلبہ وطالبات میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ، ایگزیکٹوڈائر یکٹر راشد قریشی اور ڈائریکٹر والنٹیئر مینجمنٹ یوسف محی الد
  • خدمت کے میدان میں جماعت اسلامی کا کوئی ثانی نہیں
  • سیاسی انتشار ملک و قوم کے مفاد میں نہیں، کاشف سعید شیخ
  • الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے فلسطین کے لیے 24ویں امدادی قافلے کی روانگی
  • وفاقی وزارت داخلہ نے افغان مہاجرین کے متعلق ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا  
  • وفاقی وزارت داخلہ نے افغان مہاجرین کے متعلق ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا