پی ٹی ڈی سی پاکستان حج اینڈ عمرہ ایکسپو 2025 میں خصوصی تربیتی پروگرامزکا انعقاد کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی )مذہبی اور ثقافتی سیاحت کے فروغ کے لیے جامع حکمتِ عملی کے تحت متعدد اقدامات پر عمل پیرا ہے، جن کا مقصد پاکستان کی روحانی و تہذیبی شناخت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا اور زائرین و سیاحوں کے لیے جدید اور محفوظ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نا ہے۔
پی ٹی ڈی سی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے پاکستان حج اینڈ عمرہ ایکسپو 2025کے آرگنائزر کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کئے ہیں جس میں 24 سے 26 اکتوبر تک پاک چائنہ سینٹر میں منعقد ہونے والی اس ایگزیبیشن میں حج عمرہ ٹور آپریٹرز، ائیر لائنز ، ہوٹل اور تمام سٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کیا جائے گا تاکہ وہ اپنی سروسز لوگوں کے سامنے پیش کریں اور ان کو بتائیں آپ کس طرح سے ان کے اس زندگی کے سب سے اہم سفر کو یادگار بنانے کے لیے اپنی خدمات فراہم کریں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایگزیبیشن کے دوران ٹور آپریٹرز اور باقی متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ زائرین کو پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے خصوصی تربیتی پروگرامزکا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی پاکستان کی مذہبی اور ثقافتی شناخت کو عالمی فورمز اور نمائشوں جیسے "پاکستان حج و عمرہ ایکسپو" میں اجاگر کر رہا ہے تاکہ بین الاقوامی سرمایہ کاری اور شراکت داری کے مواقع پیدا ہوں، ملکی و بین الاقوامی سطح پر ٹورازم، ایوی ایشن، اور ہاسپیٹیلٹی کے شعبوں کے ساتھ تعاون کے ذریعے نئی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔ پی ٹی ڈی سی کا ویژن ایک ایسا پاکستان ہے جہاں مذہبی، ثقافتی اور فطری سیاحت ملک کی معیشت اور عالمی تشخص میں کلیدی کردار ادا کرے۔\395.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پی ٹی ڈی سی کے لیے
پڑھیں:
ناصر حسین شاہ نے پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر نمائش کاافتتاح کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات و ہائوسنگ ٹائون پلاننگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی 124ویں پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر ایکسپو نمائش کا افتتاح کیا۔پاکستان لائف اسٹائل ایکسپو کے فیصل محسن اور زارا محسن نے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا استقبال کیا۔اس موقع پر وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے ربن کاٹ کر پاکستان لائف اسٹائل ایکسپو کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایکسپو سینٹر کراچی میں فرنیچر ایکسپو میں 100 سے زیادہ ملکی فرنیچر کمپنیوں کے 120 اسٹال لگائے گئے ہیں،فرنیچر ایکسپو کا مقصد مقامی کمپنیوں کی مصنوعات کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کرا نا ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ سندھ حکومت اس طرح کے ایوینٹ کو مکمل سپورٹ کرتی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو کے وڑن اور وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر سندھ حکومت مقامی مصنوعات کو بین الاقوامی مارکیٹ میں رسائی فراہم کرنے کی ہر ممکنا اقدامات کر رہی ہے۔