وزیراعلیٰ پنجاب کا رائے ونڈ اجتماع کیلیے تین دن الیکٹرو بس چلانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
لاہور:
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے رائے ونڈ اجتماع کے لیے تین دن الیکٹرو بس چلانے کا اعلان کر دیا جبکہ رائے ونڈ جانے والے راستوں پر فوری پیچ ورک کا حکم بھی دے دیا۔
ریلوے اسٹیشن اور ایئرپورٹ سے الیکٹرو بس رائے ونڈ تک چلائی جائی گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مرکز تبلیغی جماعت کے شوریٰ ارکان کی ملاقات ہوئی۔ ڈاکٹر ندیم اشرف، مولانا امجد فاروق، مولانا محمد امیر، امتیاز احمد غنی اور ارشد ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔
مریم نواز شریف کی جانب سے رائیونڈ اجتماع کے لیے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے اور بہترین انتظامات کی ہدایت کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی سی، سی سی پی او، ڈی آئی جی اور سی ٹی او کو خود رائیونڈ جانے کی ہدایت کی۔
تبلیغی جماعت کے وفد کی جانب سے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے عوامی خدمات کی تحسین اور کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رائے ونڈ کی تین روڈز کی فوری تعمیر و مرمت اور یکم نومبر سے اجتماع کے ختم ہونے تک خصوصی صفائی مہم کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے رائے ونڈ میں اسپیشل صفائی اور عرق گلاب کے چھڑکاؤ کا حکم دیا۔
تبلیغی جماعت کے اکابرین نے الیکٹرو بس پراجیکٹ کے اجرا اور چند ماہ میں 90 ہزار گھر بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ تبلیغی جماعت کے اکابرین نے شہروں کے ساتھ ساتھ دیہات میں صفائی کو بھی سراہا۔
اکابرین تبلیغی جماعت نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہاتھ نہ پھیلانا قابل تحسین عمل ہے، کوئی چھوٹے شہر میں گرین بس جیسی سروس کا سوچ نہیں سکتا تھا۔ عوام کا تاثر بدل رہا ہے، پہلے انگلینڈ جاتے تھے کوئی بات نہیں سنتا تھا، اب عزت کرتے ہیں۔
اکابرین تبلیغی جماعت کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف بہت خدمت کر رہی ہیں شہروں کو ایسا صاف کبھی نہیں دیکھا۔ تبلیغی اجتماع میں 110 ممالک سے لوگ شریک ہوتے ہیں، سب نے الیکٹرو بس کی تعریف کی۔ عوامی خدمت کی جو مثال وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں قائم کی و قابل تعریف اور قابل تقلید ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف صاحب نے فوری طور پر تبلیغی جماعت اکابرین سے ملاقات کا کہا، مخلوق خدا کی خدمت اور خالق کائنات کی عبادت کے جذبے سے کرتی ہوں۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ عوام کی خدمت کی توفیق دے۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین کی باتوں پر صبر کرتی ہوں لیکن بعض اوقات عوام کے لیے بولنا ضروری ہوتا ہے، صدق دل سے رضائے الٰہی کے لیے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ خدمت کا جذبہ سچا ہے اللہ تعالیٰ غیب سے وسائل مہیا کرے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مرکز رائیونڈ کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے وفد سے ملک و قوم کی سلامتی، امن وامان اور سیلاب زدگان کیلئے خصوصی دعا کی درخواست بھی کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے تبلیغی جماعت کے الیکٹرو بس کے لیے
پڑھیں:
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر عہدیدار ایریکا گویرا روزاس نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری اور ان پر بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر ڈائریکٹر برائے تحقیق، وکالت، پالیسی اور مہمات، ایریکا گویرا روزاس نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری اور ان کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Instead of waging a campaign against the @IntlCrimCourt and continuing to arm a government committing genocide, US authorities should uphold human rights and respect the rule of law. @NYCMayor Mamdani is right: @netanyahu should be arrested, and brought before the International… pic.twitter.com/mai4rtENAh
— Erika Guevara Rosas (@ErikaGuevaraR) July 23, 2026
ایریکا گویرا روزاس نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نیویارک کے میئر زوہران ممدانی کے حالیہ مؤقف کی حمایت کی، جنہوں نے کہا تھا کہ اگر بنیامین نیتن یاہو نیویارک کا دورہ کریں تو انہیں گرفتار کیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے نیتن یاہو جنگی مجرم، اس کی جگہ جیل ہے، ظہران ممدانی ستمبر میں اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کرنے پر بضد
روزاس نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی حکام کو انسانی حقوق کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے 2024 میں بنیامین نیتن یاہو کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم کے الزامات کے تحت گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ عدالت کا مؤقف ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے دوران مبینہ جنگی جرائم کے الزامات کی باقاعدہ تحقیقات اور قانونی کارروائی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیے نیتن یاہو کو گرفتار کریں گے، ہنگری کے نومنتخب وزیراعظم کا بڑا اعلان
اسرائیل آئی سی سی کے الزامات کو مسترد کرتا ہے، جبکہ غزہ میں جاری جنگ اور انسانی بحران کے تناظر میں اسرائیلی قیادت کے خلاف بین الاقوامی سطح پر قانونی اور سفارتی دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایمنسٹی انٹرنیشنل جنگی جرائم نیتن یاہو