عدم استحکام کا فائدہ بیرونی قوتیں اٹھائیں گی، خرم نواز گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان مشرقی اور مغربی بارڈر پر برسرپیکار ہیں، قومی یکجہتی ناگزیر ہو چکی ہے، طاقت کے بے رحم استعمال سے معاملات بند گلی کی طرف جائیں گے، افسوس مسائل کے حل کیلئے جس سیاسی سوچ کی ضرورت ہے وہ نظر نہیں آتی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی راہنما خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان حالت جنگ میں ہے، مغربی اور مشرقی سرحدوں پر افواج پاکستان وطن عزیز کا جرأت مندانہ دفاع کر رہی ہیں، اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر قومی سلامتی کیلئے یکجان ہوا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بیرونی جارحیت کیساتھ ساتھ وطن عزیز دہشتگردی کی لپیٹ میں بھی ہے، روزانہ کی بنیاد پر افسران اور جوان جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، دشمن عدم استحکام چاہتا ہے، اس وقت پاکستان پوری دنیا کی توجہ کا مرکز ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر حالات کو بگاڑا گیا تو اس کا فائدہ یقینا بیرونی دنیا اٹھائے گی لہٰذا طاقت اور تشدد کے بے رحم استعمال سے گریز کیا جائے، معاملات بند گلی کی طرف دھکیلنے کا نقصان ہو گا، اس وقت جس سیاسی سوچ اور اپروچ کی ضرورت ہے اُس کا فقدان ہے، انہوں نے کہا کہ مریدکے کے تناظر میں سوشل میڈیا پر بہت خوفناک مناظر نمایاں کئے جا رہے ہیں، عوام میں خوف و ہراس اور بے چینی ہے، یقینا دشمن ملک جلتی پر تیل گرائے گا، لہٰذا معاملات کو سمجھداری کیساتھ سنبھالا جائے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیسے ہوگا؟ طریقہ کار سامنے آگیا
خیبر پختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ نے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے باقاعدہ شیڈول جاری کردیا ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق انتخابی عمل 3 مراحل پر مشتمل ہوگا جو 12 اور 13 اکتوبر کو مکمل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہو چکا، منظوری تک وہ وزیراعلیٰ رہیں گے، گورنر خیبرپختونخوا
نوٹس کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے امیدواروں کے نامزدگی فارم 12 اکتوبر بروز اتوار سہ پہر 3 بجے تک اسمبلی سیکرٹری کے دفتر میں جمع کرائے جا سکیں گے۔ امیدوار کے کاغذاتِ نامزدگی پر ایک تجویز کنندہ، ایک تائید کنندہ اور خود امیدوار کے دستخط ہونا ضروری ہوں گے، اسی روز شام 4 بجے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی موصولہ نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کریں گے۔
انتخاب کے لیے اسمبلی کا اجلاس 13 اکتوبر بروز پیر صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے۔ رائے دہی کے آغاز سے قبل اسپیکر اسمبلی ہال میں پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجانے کی ہدایت دیں گے، جس کے بعد دروازے بند کر دیے جائیں گے اور کسی کو اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے کس کے کہنے پر سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیا، طارق فضل نے بتادیا
اسمبلی کے اراکین اپنے ڈویژن نمبر کے مطابق ووٹ درج کرائیں گے، ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور اسپیکر منتخب وزیرِ اعلیٰ کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
قواعد کے مطابق اگر ایک ہی امیدوار میدان میں ہوا اور وہ اسمبلی کے کل اراکین کی اکثریت حاصل کر لے تو وہ وزیرِ اعلیٰ منتخب قرار پائے گا، تاہم مطلوبہ اکثریت حاصل نہ ہونے کی صورت میں انتخابی عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب، خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا
اگر امیدوار ایک سے زائد ہوں اور پہلی رائے دہی میں کوئی امیدوار اکثریت حاصل نہ کرے تو سب سے زیادہ ووٹ لینے والے 2 امیدواروں کے درمیان دوسری رائے دہی کرائی جائے گی، جس میں اکثریت حاصل کرنے والا امیدوار وزیرِ اعلیٰ منتخب قرار پائے گا۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور نے بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی نے ان کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کی، گورنر ہاؤس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پیر کے روز علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور کرنے کے حوالے سے قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ جب تک علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں ہوتا وہ وزیراعلیٰ رہیں گے، تحریک انصاف نے سہیل آفریدی کو اپنا امیدوار نامزد کررکھا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news خیبرپختونخوا سہیل آفریدی طریقہ کار علی امین گنڈاپور وزیراعلی ووٹنگ