کیا پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی ہونے والی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
حکومت کی جانب سے 30 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا جبکہ اب قیمت میں 6 روپے فی لیٹر کمی کی بات کی جا رہی ہے، وی نیوز نے خام تیل کی عالمی قیمت اور ڈالر کے تبادلہ نرخ کا جائزہ لیتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ کیا پیٹرول کی قیمت میں واقعی ایک اور بڑی کمی متوقع ہے؟
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، مشتعل لوگوں کا ایکواڈور کے صدر پر مبینہ قاتلانہ حملہ
حکومت ہر 15 روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ کرتی ہے، 30 ستمبر کو جب آخری بار قیمتوں میں تبدیلی کی گئی تو اس وقت خام تیل کی قیمت 66.
اسی طرح 30 ستمبر کو ڈالر کا ریٹ 281 روپے تھا، جو اب معمولی اضافے کے بعد 281.74 روپے ہو گیا ہے۔ آئی ایم ایف معاہدے کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم لیوی کو بھی 75 روپے سے مرحلہ وار بڑھا کر 100 روپے کرنا ہے اس لیے یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس مرتبہ 2.5 سے 5 روپے پیٹرولیم لیوی بھی عائد کر دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کیخلاف اقدامات، صدر نے ترمیمی بل کی منظوری دے دی
ماہرینِ معیشت کے مطابق خام تیل کی قیمت میں 4 ڈالر کی بڑی کمی اور ڈالر کے نرخ میں معمولی اضافے کے باعث پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے تک کی کمی متوقع ہے۔ تاہم قیمتوں میں کسی قسم کی کمی یا اضافے کا حتمی فیصلہ وزارتِ خزانہ اوگرا کی سفارش پر آج 15 اکتوبر کی شب کو کرے گی۔
یہ بھی واضح رہے کہ حالیہ بجٹ سے قبل حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران یہ طے کیا تھا کہ آئندہ مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کو بتدریج 100 روپے فی لیٹر تک بڑھایا جائے گا۔
اگرچہ فی الحال مکمل 100 روپے لیوی لاگو نہیں ہوئی، لیکن موجودہ قیمت میں 75 روپے 52 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہیں، جو صارفین سے وصول کی جا رہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیرل پیٹرول پیٹرول کی قیمت ڈالر لیٹرذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیٹرول پیٹرول کی قیمت ڈالر لیٹر پیٹرول کی قیمت میں پیٹرولیم لیوی قیمتوں میں بڑی کمی یہ بھی
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق 16اکتوبر سے پیٹرول کی قمیت میں 6روپے 10پیسے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے کمی کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل 2.75 اور لائٹ ڈیزل 1.64 روپے سستا ہونے کا امکان ہے۔
انڈسٹری نے ورکنگ اوگرا کو بھیج دی،اوگرا کل سمری بھیجے گی، قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکشن وزارت خزانہ جاری کرے گی۔ حکومت نے لیوی ٹیکسز بڑھائے تو ریلیف کم یا ختم ہوسکتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشہبازشریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ’مین آف دی پیس‘ قرار دیدیا شہبازشریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ’مین آف دی پیس‘ قرار دیدیا غزہ امن منصوبہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کی جانب اہم قدم ہے: وزیراعظم مریدکے؛مذہبی جماعت کے مشتعل کارکنان کا پولیس پر پتھراو، ایک اہلکار شہید متعدد زخمی میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں، نو منتخب وزیر اعلیٰ کے پی صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد کی سیکرٹری تجارت جواد پال سے ملاقات جسٹس (ر) جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹریبونل کے چیئرمین مقررCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم