پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے قبل بڑی خبر
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس سے استثنیٰ کی تجویز مسترد کر دی ہے جس کے بعد ملک میں آئل ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن کے لیے 6 ارب ڈالر مالیت کی پالیسی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت اب براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی 2023 میں ترامیم پر غور کر رہی ہے تاکہ ملکی ریفائنری سیکٹر کے مستقبل کو تحفظ دیا جا سکے اور وہ منصوبے جو پہلے تعطل کا شکار ہو چکے ہیں دوبارہ فعال کیے جا سکیں۔
سیمنٹ سستاہوگیا
وزارت توانائی کے سینئر حکام نے تصدیق کی ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن اس وقت ایک نئی سمری تیار کر رہا ہے جسے جلد کابینہ کی توانائی کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
تجویز دی جا رہی ہے کہ نئی پالیسی میں ایسی مراعات شامل کی جائیں جو گرین فیلڈ ریفائنری پالیسی کے تحت پہلے دی جا چکی ہیں مثلاً پلانٹس اور مشینری کی درآمد پر سیلز ٹیکس سے مکمل چھوٹ شامل ہے۔
ایک اہم نکتہ جو زیر غور ہے وہ ان لینڈ فریٹ ایکوالائزیشن مارجن کو مقرر کرنا ہے جو اس وقت فی لیٹر 1.
نادرا کی جانب سے شہریوں کیلئے نئی سہولت
حکومت نئی پالیسی میں ایک استحکام کی شق شامل کرنے پر بھی غور کر رہی ہے تاکہ پالیسی کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے اور ریفائنری منصوبوں کے مالی ڈھانچے کو تحفظ دیا جا سکے۔
اس کے ساتھ ساتھ ایک اسکرو اکاؤنٹ قائم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہےجس میں مخصوص ریفائنریوں کو معاوضہ دیا جا سکے گا۔ اندازہ ہے کہ یہ فنڈ آئندہ چھ برسوں میں 90 کروڑ ڈالر جمع کرے گا اور سود سمیت اس کی مالیت ایک سے 1.6 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ رقم ٹیکس چھوٹ کی پالیسی سے متاثر ہونے والی ریفائنریوں کو مالی مدد کے طور پر فراہم کی جائے گی۔
پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025ء منظور، اپوزیشن کا شور شرابا
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ٹی ایل پی احتجاج سے نظامِ زندگی درہم برہم، سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاج اور ٹرانسپورٹ نظام میں تعطل کے باعث لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں سبزیوں کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہو گیا ہے، جب کہ ٹماٹر 500 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔
لاہور کی مارکیٹوں میں سبزیوں کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں،چند روز قبل 300 روپے فی کلو فروخت ہونے والا ٹماٹر اب 500 روپے میں دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کے احتجاج سے ملکی معیشت کو کتنا نقصان پہنچا؟
دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بند گوبھی 120 سے بڑھ کر 300 روپے فی کلو، کھیرا 80 سے 140، شلجم 150 سے 300، میتھی 200 سے 400، اور پھلیاں 200 سے بڑھ کر 300 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہیں۔ اسی طرح مونگرے 80 روپے پاؤ سے بڑھ کر 120 روپے پاؤ اور ٹینڈے و کیا کدو 320 روپے فی کلو تک جا پہنچے ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ احتجاجی دھرنوں اور سڑکوں کی بندش کے باعث سبزیوں کی ترسیل متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں منڈیوں میں قلت اور قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کارکنان کا پولیس وین پر قبضہ، سرکاری بس پر حملہ
شہریوں نے مہنگائی پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قیمتوں پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، اور اب سبزیاں خریدنا بھی عوام کے لیے مشکل بنتا جا رہا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر مؤثر اقدامات کرے تاکہ سبزیوں کی قیمتوں میں کمی لائی جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام اباد پاکستان پنجاب ٹی ایل پی احتجاج قیمتیں لاہور