تھانہ نون کے علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلے کے دوران ڈائریکٹر لینڈ احسان الہی کے قتل میں ملوث 2 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:فیڈرل ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ اسلام آباد میں قتل، وزیرِ داخلہ نے رپورٹ طلب کرلی

پولیس کے مطابق سفاک ملزمان نے کچھ روز قبل بلیو ایریا میں اپنے ساتھیوں کی مدد سے ڈائریکٹر لینڈ احسان الہی کو قتل اور قیصر اشفاق کو زخمی کیا تھا۔ واردات کے بعد ملزمان روپوش ہوگئے تھے جن کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے دوران چیکنگ ملزمان کو تھانہ نون کے علاقے سے گرفتار کیا۔ چیکنگ کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ بھی کی تاہم اہلکار حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہے۔ پولیس نے حکمتِ عملی کے تحت دونوں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا۔

تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان عابد یاسین اور ابرار خان نے بلیو ایریا میں قتل اور زخمی کرنے کا اعتراف کیا۔

پولیس ٹیمیں دونوں ملزمان کو ان کی نشاندہی پر ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے لے جا رہی تھیں کہ اچانک فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔

پولیس ٹیمیں فائرنگ سے محفوظ رہیں اور دیگر نفری کو موقع پر طلب کیا گیا۔ فائرنگ رکنے کے بعد علاقے کی تلاشی کے دوران دونوں گرفتار ملزمان کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ مفرور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد پولیس پولیس مقابلہ تھانہ نون ڈائریکٹر لینڈ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس پولیس مقابلہ تھانہ نون ڈائریکٹر لینڈ ڈائریکٹر لینڈ کے دوران کے لیے لینڈ ا

پڑھیں:

کراچی؛ بچوں کے سامنے باپ کو قتل کرنے میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی:

اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں مارے جانے والا ملزم بچوں کے سامنے باپ کو قتل کرنے میں ملوث نکلا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ دھابیجی موڑ کے قریب پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والا ملزم نور حسین عرف نونو ولد ناصر حسین بچوں کے سامنے باپ کو قتل کرنے میں ملوث نکلا۔

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ کے مطابق ملزم کے ساتھی اور واردات کے وقت موٹر سائیکل چلانے والے ملزم محمد بلال کو تین روز اقبال مارکیٹ پولیس نے گرفتاری کیا تھا۔

ہلاک و گرفتار ملزمان نے 28 ستمبر کو محمد مصطفیٰ کالونی میں واردات کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے سجّاد نامی شہری کو بچوں کے سامنے قتل کیا تھا۔ واردات اور قتل کا مقدمہ الزام نمبر 314/2025 بجرم دفعہ 302/393/397/34 مقتول کے سسر کی مدعیت میں درج ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل واردات کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ملزمان کو واضح طور پر فائرنگ کرتے اور فرار ہوتے دیکھا گیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور گرفتار ملزم سے موصول معلومات کی بنیاد پر مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی تو ملزم نے فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ، قتل کرنے والا مرکزی ملزم نور حسین عرف نونو ولد ناصر حسین شدید زخمی اور بعد ازاں ہلاک ہوگیا۔ گرفتار ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ مع ایمونیشن، موبائل فون اورنقدی رقم برآمد کی گئی۔

پولیس مقابلے میں ملزم نور حسین عرف نونو کے مارے جانے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ڈی آئی جی ویسٹ اور انکی ٹیم کو شاباش کا پیغام دیا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ سماج دشمن ڈکیت کے خلاف جرات مندانہ اقدام لائق ستائش و تعریف ہے، گھناؤنے عزائم کے تحت شہریوں کو نشانہ بنانے والے خطرناک ڈکیت کو جہنم واصل کرکے آپ اور آپکی ٹیم کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جج ہمایوں دلاور کیخلاف پروپیگنڈا مہم؛ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پی کی درخواست خارج، تحریری فیصلہ جاری
  • اسلام آباد: مبینہ پولیس مقابلہ، ڈائریکٹرلینڈ کےقتل میں ملوث ملزمان اپنےہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • اسلام آباد میں سڑکوں اور ٹریفک کی کیا صورتحال ہے؟ ٹریفک پولیس نے بتا دیا
  • اٹلی : پولیس آپریشن کے دوران زوردار دھماکا‘ 3 اہلکار ہلاک
  • اٹلی: پولیس آپریشن کے دوران زوردار دھماکا، 3 اہلکار ہلاک
  • اسلام آباد میں 40واں قومی مقابلہ حفظ و قرأت کل سے شروع ہوگا
  • اورنگی میں ہلاک ملزم بچوں کے سامنے باپ کے قتل میں ملوث نکلا
  • کراچی؛ بچوں کے سامنے باپ کو قتل کرنے میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: واردات کے دوران باپ کو بچوں کے سامنے قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک