راولپنڈی:پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب ملزم مارا گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب ملزم مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزم ڈکیتی، قتل، گاڑی چوری کے مقدمات میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو کل برآمدگی کے لیے لے جاتے ہوئے اس کے ساتھیوں نے حراست سے فرار کرایا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کلفٹن بلاک 2 اتوار بازار کے قریب گرائونڈ سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 2 اتوار بازار کے قریب گرائونڈ سے نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق خاتون کی عمر تقریباً 40 سے 42 سال ہوگی جس کی شناخت کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔ حکام کے مطابق خاتون کے ہاتھ ٹیپ سے باندھے گئے تھے جبکہ شناخت چھپانے کیلیے چہرے کی کھال مکمل طور پر اتار دی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے گلے پر رسی سے پھندا لگانے کے نشانات بھی ہیں۔