بیجنگ: چین نے اپنی فوج میں ایک منفرد تربیتی نظام متعارف کرایا ہے جس کے تحت فوجیوں کو ایسے ’’انسانی اباکس‘‘ میں تبدیل کیا جارہا ہے جو جدید ٹیکنالوجی ناکام ہونے کی صورت میں روایتی انداز میں حساب کتاب کر سکیں۔

چینی میڈیا کے مطابق یہ پروگرام پیپلز لبریشن آرمی (PLA) کی اس حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد ہائی ٹیک آلات کی خرابی یا تباہی کی صورت میں فوجیوں کو ذہنی کیلکولیشن کی مہارت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ میدانِ جنگ میں فیصلے جاری رکھ سکیں۔

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ ایک فوجی مشق کے دوران کیپٹن شو میدُو نے ریڈار سسٹم کی ناکامی کے باوجود چند سیکنڈز میں تین اہداف کی سمت، بلندی اور رفتار کا حساب لگا کر درست نشانہ حاصل کیا۔

یہ تربیت ابتدائی طور پر لاجسٹک سپورٹ اور فوجی سپلائی کے حساب کتاب کے لیے شروع کی گئی تھی، مگر 2019 کے بعد اسے جنگی تربیت میں بھی شامل کر لیا گیا۔

چینی فوج کے ترجمان پی ایل اے ڈیلی کے مطابق اباکس کیلکولیشن تکنیک نہ صرف توپ خانے اور انفنٹری یونٹس کو گولہ باری کے درست اوقات کے تعین میں مدد دیتی ہے بلکہ سپاہیوں کو دباؤ میں توجہ برقرار رکھنے کی تربیت بھی فراہم کرتی ہے۔

ایک فوجی افسر کے مطابق ’’اگر جنگ میں ہائی ٹیک آلات ناکام ہوجائیں تو انسانی ذہن کی کیلکولیشن بہترین متبادل ثابت ہوسکتی ہے۔‘‘

سی سی ٹی وی نے بتایا کہ پی ایل اے کی اباکس ٹیم 1994 میں قائم کی گئی تھی جو آٹھ سال کی عمر سے بچوں کو تربیت دیتی ہے۔ کیپٹن شو میدُو نے 11 سال کی عمر میں پروگرام میں شمولیت اختیار کی اور بعد میں کئی قومی و بین الاقوامی مقابلے جیتنے کے بعد اب خود فوجی سپاہیوں کو یہ مہارت سکھا رہی ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

افغانستان کو جب بھی موقع ملا پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، حنیف عباسی

وزیر ریلوے کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہنا تھا کہ پاک فوج نے افغانستان کی 19 چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ اپنی چوکیاں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں، ہم اپنے ایک ایک شہید کے خون کے قطرے کا حساب لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان نے کبھی بھی پاکستان کو دل سے قبول نہیں کیا، افغانستان کو جب بھی موقع ملا پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، پاک فوج نے افغانستان کی 19 چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ اپنی چوکیاں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں، ہم اپنے ایک ایک شہید کے خون کے قطرے کا حساب لیں گے، افغانستان چند ٹکوں کی خاطر ہمارے دشمن بھارت سے جا ملا ہے۔ حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پہلگام  واقعہ کے بعد وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پالیسی نے بھارت کو  بے نقاب کیا، دنیا کو معلوم ہے پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔

متعلقہ مضامین

  • ’’جنریشن زی‘ ‘کی بغاوت سے ایک اور حکومت کا خاتمہ‘ مڈغاسکر کے صدر ملک چھوڑ کر فرار
  • سعودی عرب: سیاحت و مہمان نوازی کے شعبے میں اساتذہ کی تربیت کے لیے خصوصی پروگرام کا آغاز
  • مڈغاسکر میں نوجوانوں کی بغاوت کامیاب، صدر راجویلینا فرانسیسی فوجی طیارے میں فرار
  • بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو کشمیری نوجوان شہید
  • چاند پر خلانوردوں کیلیے ناسا کا قابلِ رہائش ببلز بنانے کا منصوبہ
  • ٹرمپ اور ثالث یقینی بنائیں کہ اسرائیل دوبارہ فوجی کارروائیاں شروع نہ کرے، حماس کا مطالبہ
  • ٹولنٹن مارکیٹ کے عقب میں سلاٹرہائوس بنانے کا منصوبہ منظور
  • غزہ: تمام اسرائیلی یرغمالی رہا، فلسطینیوں کو انسانی امداد کی ترسیل شروع
  • افغانستان کو جب بھی موقع ملا پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، حنیف عباسی