data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251015-08-24

اینٹانانیریو (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی افریقا کے ملک مڈغاسکر میں نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے نتیجے میں صدر اینڈری راجویلینا ملک چھوڑ کر فرانسیسی فوجی طیارے کے ذریعے فرار ہوگئے۔ یہ دنیا بھر میں چند ہفتوں کے اندر ’جنریشن زی‘ کے احتجاج سے گرنے والی دوسری حکومت ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حزبِ اختلاف کے رہنما سیتنی رانڈریانا سولو نائیکو نے بتایا کہ صدر ہفتے کی شب ملک چھوڑ گئے، جب فوج کے کئی یونٹس نے مظاہرین کا ساتھ دینا شروع کر دیا۔ایک فوجی ذریعے نے تصدیق کی کہ صدر راجویلینا فرانسیسی فوجی طیارے میں سوار ہو کر روانہ ہوئے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق انہوں نے صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ایک خفیہ معاہدہ کیا تھا۔میکرون نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ اس خبر کی تصدیق نہیں کر سکتے، تاہم زور دیا کہ مڈغاسکر میں آئینی نظام قائم رہنا چاہیے۔مڈغاسکر میں 25 ستمبر کو پانی اور بجلی کی قلت کے خلاف شروع ہونے والے مظاہرے جلد ہی بدعنوانی اور مہنگائی کے خلاف عوامی بغاوت میں بدل گئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پچھلے 16 سال میں حکمران امیر اور عوام غریب ہوتے گئے، خاص طور پر نوجوان نسل یعنی ’جنریشن زی‘ سب سے زیادہ متاثر ہوئی۔فوج کے ایک اہم یونٹ کیپسیٹ نے حکومت کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا اور مظاہرین میں شامل ہوگئی۔ بعد ازاں سینیٹ نے صدر کو برطرف کرتے ہوئے ڑاں آندرے ندرمنجاری کو عبوری صدر مقرر کر دیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ 3 ہفتے کے دوران مظاہروں میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کُرم: افغان طالبان و فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار


کُرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھرپور اور شدید جواب دیا گیا اور پاک فوج کی فائرنگ سے طالبان پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا۔

سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ افغان طالبان کی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی۔

یہ بھی پڑھیے افغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں، معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں: مولانا فضل الرحمٰن افغان ترجمان پاکستان کے بجائے اپنے ملک سے متعلق امور پر توجہ مرکوز کریں، دفتر خارجہ

سیکیورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک فوج کی کارروائی سے طالبان کا ٹینک بھی تباہ ہو گیا، کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ اور ٹینک پوزیشن تباہ کردی گئی، افغان طالبان متعدد لاشیں پوسٹ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • مظاہرین کیخلاف فوجی طرز کا آپریشن انتہائی شرمناک ہے‘تنظیم اسلامی
  • افغان طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ؛ پاک فوج کے بھرپور جواب سے طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار
  • کُرم: افغان طالبان و فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار
  • مڈغاسکر؛ صدر کے ملک سے فرار کے بعد فوج اقتدار پر قابض
  • کُرم میں افغان طالبان و فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار
  • سعد رضوی فرار، مظاہرین کے تشدد سے 60 پولیس اہلکار معذور ہو چکے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور
  • مڈغاسکر میں فوجی یونٹ نے اقتدار سنبھال لیا، صدر راجویلینا برطرف
  • مڈغاسکر میں نوجوانوں کی بغاوت کامیاب، صدر راجویلینا فرانسیسی فوجی طیارے میں فرار