تین روزہ عالمی نمائش قالینوں کی صنعت ،معیشت کیلئے کامیابیاں سمیٹنے کے بعد اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) تین روزہ عالمی نمائش ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت اور معیشت کیلئے بے پناہ کامیابیاں سمیٹنے کے بعد اختتام پذیر ہو گئی ،غیر ملکی خریداروں کی جانب سے کئے گئے معاہدوں کی وجہ سے رواں مالی سال میں ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات میں بڑے پیمانے پر اضافے کا تخمینہ ہے ۔ پی سی ایم ای اے کے چیئرمین میاں عتیق الرحمان اور چیئرمین ایگزیبیشن ریاض احمد نے بتایا کہ تین روزہ عالمی نمائش نے ہماری توقعات سے بڑھ کر کامیابی حاصل کی ہے ، غیر ملکی خریداروں نے اعلیمعیار اور دیدہ زیب ڈیزائنوں کی وجہ سے پاکستانی مصنوعات کو بے حد پذیرائی دی ہے اور عمومی جائزے کے مطابق نمائش میں سٹالز لگانے والے تمام مینو فیکچررز اور برآمد کنندگان کو برآمدی آرڈرز ملے ہیں جو صنعت کے لئے ہوا کا تازہ جھونکا ہے ۔
(جاری ہے)
انہوں نے غیر ملکی خریداروں کی پاکستان آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کے دورس نتائج ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عالمی نمائش نہ صرف پاکستانی ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات میں اضافے کا بڑا ذریعہ ثابت ہوئی ہے جو مینو فیکچررز اور برآمد کنندگان کے لیے بھی حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے شکر گزار ہیں جن کی ہر طرح کی معاونت میسر آنے سے عالمی نمائش کو کامیاب بنانے میں مدد ملی ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عالمی نمائش قالینوں کی
پڑھیں:
دبئی ایئر شو: سربراہ پاک فضائیہ کی قیادت میں عالمی فضائی شراکت کیلئے مضبوط روابط
دبئی ایئر شو 2025 کے دوران سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دوست ممالک کے فضائی سربراہان سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی ایئر شو: بھارتی پائلٹس کو پاک فضائیہ کا جے ایف تھنڈر بھاگیا، ’ٹی‘ نہیں پی
ان ملاقاتوں میں متحدہ عرب امارات کے لیفٹیننٹ جنرل پائلٹ ابراہیم ناصر العلاوی (انڈر سیکریٹری برائے دفاع) اور میجر جنرل راشد محمد الشمسی (کمانڈر یو اے ای ایئر فورس اینڈ ایئر ڈیفنس) شامل تھے۔
ملاقاتوں کا محور اعلیٰ تربیت کے شعبوں میں تعاون، جدید ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز میں اشتراک اور آپریشنل ہم آہنگی کو مزید مؤثر بنانا رہا۔
اماراتی عسکری قیادت نے پاک فضائیہ کی جدت، بڑھتی ہوئی مقامی صلاحیتیں اور دفاعی صنعت میں ترقی کو سراہا اور مشترکہ مشقوں، پیشہ ورانہ تبادلوں اور مستقبل کی بین العسکری شراکت داریوں کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
پاکستان ایئر فورس کا دستہ دبئی ایئر شو میں شرکت کے لیے موجود ہے جو پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت، عالمی فضائی برادری کے ساتھ مضبوط روابط اور خطے میں امن و استحکام کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
ایئر شو میں جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری خصوصی توجہ کا مرکز رہا جہاں دفاعی ماہرین اور شائقین نے اس کی جدید ٹیکنالوجی، مضبوط جنگی صلاحیت اور عملی کارکردگی کو سراہا۔
جے ایف 17 تھنڈر نے اپنے کم لاگت، کثیرالمقاصد لڑاکا طیارے کے طور پر اعتماد کو مزید مستحکم کیا۔
مزید برآں ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر کی خریداری کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے جو پاکستان کی ایرو اسپیس صلاحیتوں اور دفاعی تعاون میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔
یہ معاہدہ طیارے کی عالمی مقبولیت اور پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری پر بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک فضائیہ جے ایف 17 تھنڈر دبئی ایئر شو 2025