کراچی میں سی ویو سے خاتون کی لاش ملی
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
کراچی میں سی ویو سے خاتون کی ڈوبی ہوئی لاش ملی، پولیس کے مطابق شناخت تاحال نہیں ہوسکی، لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس کے مطابق سی ویو کلاک ٹاور کے عقب سمندر سے خاتون کی لاش ملی، ملنے والی لاش چار سے پانچ گھنٹے پرانی معلوم ہوتی ہے، جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کی گئی ہے، خاتون پینٹ شرٹ میں ملبوس ہیں، عمر لگ بھگ 30 سال معلوم ہوتی ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی کے 2 اسٹریٹ کرمنلز مردان میں پولیس مقابلے میں ہلاک
— فائل فوٹومردان میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے جن میں سے 2 کا تعلق کراچی سے ہے۔
پولیس کے مطابق گوجر گڑھی میں شہری سے موبائل چھین کر فرار ہونے والے اسنیچرز کا تعاقب کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گھیرے میں لیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
ہلاک ملزم رضوان چند ماہ قبل لانڈھی میں ڈکیتی کی مزاحمت پر 12 سال کے بچے کے قتل اور اس کی ماں کو زخمی کرنے میں ملوث تھا: ایس ایس پی کورنگی
پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں مبینہ اسنیچرز مارے گئے جن کا تعلق کراچی سے ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق خرکی میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں 1 اشتہاری ملزم ہلاک ہو گیا۔