data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے صحافیوں نے اطلاع دی ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ایک آئل ٹینکر اور ایک جنریٹر پھٹنے سے کابل میں آگ بھڑک اٹھی، اس کا تعلق کسی بیرونی حملے سے نہیں ہے۔

اے ایف پی کے مطابق افغان دارالحکومت میں ایمبولینسیں سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں جب کہ طالبان سیکیورٹی فورسز نے شہر کے مرکزی حصے کو گھیرے میں لے لیا۔

 دھماکوں کی آوازوں کے بعد کالا دھواں آسمان کی طرف اٹھتے دیکھے گئے، جب کہ دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جو زمین پر بکھرے ہوئے پائے گئے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دھماکوں کی ا کابل میں

پڑھیں:

چین کا نیا تجرباتی سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے نیا تجرباتی سیٹلائٹ شیان31 کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ سیٹلائٹ شمال مغربی چین میں واقع جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ 2ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا۔ سیٹلائٹ بنیادی طور پر نئی آپٹیکل امیجنگ ٹیکنالوجیز کی جانچ اور توثیق کے لیے استعمال کیا جائے گا۔یہ لانچنگ چین کے لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 599واں مشن تھا، جو اس سیریز کی مسلسل کامیابیوں اور جدید خلائی تحقیق میں پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • سعودی ولی عہد کا مکہ مکرمہ میں’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان
  • چین کا نیا تجرباتی سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ
  • اشتہار
  • کراچی کے علاقے صدر میں کچرے کے ڈھیر کوآگ لگادی گئی ہے جس سے اٹھتا دھواں فضائی آلودگی کاسبب بن رہا ہے
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی پر تشویش ہے،چین
  • القرآن
  • چین کاپاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی پراظہارتشویش
  • شانگلہ: کوئلے کی کان میں حادثے کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری ہیں
  • افغانستان کی پاکستان پر جارحیت افسوناک ہے، عطا تارڑ