گورنر خیبرپختونخوا کا صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق شعر پر مبنی تبصرہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق شعر پر مبنی تبصرہ کیا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے شعر لکھا ہے کہ اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں، اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دستخط کر کے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھجوا دیا ہے۔
گزشتہ روز علی امین گنڈاپور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔
گزشتہ روز علی امین گنڈاپور وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیرِاعلیٰ کی پوزیشن بانی پی ٹی آئی کی امانت تھی، ان کے حکم کے مطابق امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفیٰ دے رہا ہوں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ اپنے لیڈر اور بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت استعفیٰ دے رہا ہوں، وزیرِاعلیٰ بنتے وقت صوبہ مالی بحران اور دہشت گردی کا شکار تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور
پڑھیں:
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کی طلبی کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
---فائل فوٹوزوزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے الیکشن کمیشن کی جانب سے طلب کیے جانے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
پشاور ہائی کورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بغیر کسی وجہ اور جواز سہیل آفریدی کو الیکشن کمیشن نےطلب کیا، الیکشن کمیشن کا وزیرِاعلیٰ کےپی کو طلب کرنا غیرقانونی ہے۔
دائر کی گئی درخواست کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن کا یہ اقدام آرٹیکل 9، 10 اے، 17 اور 25 کی خلاف ورزی ہے، سہیل آفریدی نے نہ کسی کے لیے مہم چلائی، نہ الیکشن کمیشن رولز کی خلاف ورزی کی۔
دوخواست میں الیکشن کمیشن کی جانب سے طلبی کا نوٹس غیرقانونی قرار دینے اور الیکشن کمیشن کو وزیرِ اعلیٰ کے خلاف کسی بھی کارروائی سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔