Jasarat News:
2025-10-15@18:00:38 GMT

غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 فلسطینی شہید

اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

غزہ: غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 فلسطینی شہید اور 35 زخمی ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسپتالوں میں لائی گئیں 16فلسطینیوں کی لاشیں ملبے سے ملی ہیں۔ جبکہ ایک فلسطینی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صحت کے مطابق اس طرح اسرائیلی حملوں میں 67 ہزار 938 فلسطینی شہید ہوئے۔ جبکہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے ایک لاکھ 70 ہزار 169 فلسطینی زخمی ہوچکے۔

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج نے 45 نامعلوم فلسطینیوں کی لاشیں حوالے کیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

نیو کراچی میں تیز رفتار بس کی ٹکر، موٹر سائیکل اور رکشہ سوار 3 افراد زخمی

کراچی:

نیو کراچی کے علاقے شفیق موڑ کے قریب تیز رفتار بس کے بے قابو ہوکر موٹر سائیکل، رکشے اور چھیپا سینٹر سے ٹکرانے کے باعث 3 افراد زخمی ہوگئے، جب کہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

چھیپا ویلفیئر کے ترجمان شاہد چھیپا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار W11 بس شفیق موڑ کے قریب اچانک بے قابو ہوگئی اور پہلے موٹر سائیکل اور رکشے کو کچلتے ہوئے چھیپا ویلفیئر کے بوتھ سے جا ٹکرائی۔

حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل اور رکشے میں سوار تین افراد زخمی ہوئے۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمیوں کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں اور وہ ابتدائی طبی امداد کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت گھر روانہ ہوگئے۔

واقعے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس اور متعلقہ حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد جمع کیے اور بس کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 25 فلسطینی شہید، 35 زخمی
  • پاکستان کا افغان طالبان کی درخواست پر 48 گھنٹوں کیلئے سیزفائر کا فیصلہ
  • افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹوں کیلئے سیز فائر کا فیصلہ
  • پاکستان نے افغان طالبان کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ کرلیا
  • ٹرمپ امن معاہدے پر دستخط کے بعد بھی غزہ میں صیہونی بربریت جاری، 9 فلسطینی شہید
  • مریدکے میں مذہبی جماعت کا دھرنا اختتام پذیر، تصادم میں ایس ایچ او شہید، 4 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
  • مریدکے: مذہبی جماعت کے کارکنوں کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک ایس ایچ او شہید، 48 اہلکار زخمی ہوئے
  • پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سےزائدافغان طالبان اور خارجی ہلاک،قوم کے23سپوت شہید ہوئے:آئی ایس پی آر
  • نیو کراچی میں تیز رفتار بس کی ٹکر، موٹر سائیکل اور رکشہ سوار 3 افراد زخمی