data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈوڈوما : مشرقی افریقہ کے جزیرہ نما ملک مڈغاسکر میں نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے نتیجے میں صدر اینڈری راجویلینا ملک چھوڑ کر فرانسیسی فوجی طیارے کے ذریعے فرار ہوگئے،  یہ چند ہفتوں کے اندر دنیا بھر میں جنریشن زی کے احتجاج سے گرنے والی دوسری حکومت ہے، جس نے عالمی سطح پر نوجوانوں کے بڑھتے سیاسی اثر و رسوخ کو نمایاں کر دیا ہے۔

عالمی میڈیا  رپورٹس کے مطابق حزبِ اختلاف کے رہنما سیتنی رانڈریاناسولونائیکو نے دعویٰ کیا کہ اینڈری راجویلینا ہفتے کی شب ملک چھوڑ گئے، جب فوج کے کئی یونٹس نے عوامی مظاہرین کا ساتھ دینا شروع کر دیا۔ ایک فوجی ذریعے نے اس بات کی تصدیق کی کہ مشرقی افریقہ کے صدر فرانسیسی فوجی طیارے میں سوار ہو کر روانہ ہوئے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق اینڈری راجویلینا نے صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ایک خفیہ معاہدہ کیا تھا، میکرون نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ اس خبر کی تصدیق نہیں کر سکتے، البتہ یہ ضرور زور دیا کہ مڈغاسکر میں آئینی نظام برقرار رہنا چاہیے۔

واضح رہے کہ مڈغاسکر میں 25 ستمبر کو پانی اور بجلی کی قلت کے خلاف شروع ہونے والے مظاہرے تیزی سے بدعنوانی اور مہنگائی کے خلاف ایک عوامی تحریک میں تبدیل ہوگئے۔

 مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 16 سالوں میں حکمران طبقہ امیر جبکہ عوام شدید غربت کا شکار ہو گئے ہیں، خاص طور پر نوجوان نسل (جنریشن زی) سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔

صورتحال اس وقت فیصلہ کن موڑ پر پہنچی جب فوج کے ایک اہم یونٹ کیپسیٹ نے حکومت کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا اور مظاہرین کے ساتھ شامل ہو گئی،  اس کے بعد سینیٹ نے صدر کو برطرف کرتے ہوئے ژاں آندرے ندرمنجاری کو عبوری صدر مقرر کر دیا۔

اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ہونے والے مظاہروں میں کم از کم 22 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں افراد دارالحکومت کے مرکزی چوک میں جمع ہو کر صدر کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

مڈغاسکر کی آبادی کا تقریباً نصف حصہ 20 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے جب کہ تین چوتھائی عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں ، یہی وہ طبقہ ہے جس کی قیادت میں اس تاریخی بغاوت نے جنم لیا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کر دیا

پڑھیں:

راولپنڈی:پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب ملزم مارا گیا

راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب ملزم مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزم ڈکیتی، قتل، گاڑی چوری کے مقدمات میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو کل برآمدگی کے لیے لے جاتے ہوئے اس کے ساتھیوں نے حراست سے فرار کرایا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔

متعلقہ مضامین

  • مڈغاسکر؛ صدر کے ملک سے فرار کے بعد فوج اقتدار پر قابض
  • سعد رضوی فرار، مظاہرین کے تشدد سے 60 پولیس اہلکار معذور ہو چکے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور
  • مڈغاسکر میں فوجی یونٹ نے اقتدار سنبھال لیا، صدر راجویلینا برطرف
  • پشاور: مذاکرات کامیاب، پرائمری اسکول کے اساتذہ کی غیرحاضری پر مظاہرین کا دھرنا ختم
  • ’جنریشن زی‘ کی بغاوت سے ایک اور حکومت کا خاتمہ، مڈغاسکر کے صدر ملک چھوڑ کر فرار
  • بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو کشمیری نوجوان شہید
  • امریکی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں ٹیرف ڈیل عمل میں آئی، وزیر خزانہ
  • مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر مذہبی جماعت کے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن کا امکان
  • راولپنڈی:پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب ملزم مارا گیا