سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی خواجہ عمران نذیر نے اچانک سرگودہا آمد پر ہیلتھ کلینک اور کلینک ان ویلز کو چیک کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور سٹاف کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی سمیت حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔زرائع کے مطابق صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی خواجہ عمران نذیر نے اچانک سرگودہا آمد پر مریم نواز ہیلتھ کلینک چک 88 جنوبی اور "کلینک آن ویلز" چک 47 شمالی کو چیک کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، عملہ کی حاضری اور مریضوں کو دی جانے والی خدمات کو معائنہ کیا اور سٹاف سے ملاقات میں تنخواہوں کی ادائیگی کے بارے پوچھتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہیلتھ کلینکس میں تعینات عملے کی بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ دلجمعی کے ساتھ عوام کی خدمت جاری رکھ سکیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کلینک آن ویلز کے ماڈل کو عوام کے لیے ایک موثر سہولت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز ہیلتھ کلینک اور کلینک آن ویلز منصوبے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کا حصہ ہیں، جن کا مقصد دور دراز دیہات کے عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب دیہی علاقوں میں صحت عامہ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

ہر شہری کو معیاری علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صوبائی وزیر نے آوٹ سورس اسٹاف سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی پر مریم نواز ہیلتھ کلینک چک نمبر 88 جنوبی کی ہیلتھ مینیجر ڈاکٹر صبا نعمان کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا اور افسران کو ہدایت کی کہ تمام ہیلتھ کلینکس میں عملے کی باقاعدہ حاضری یقینی بنائی جائے، ریکارڈ شفاف رکھا جائے اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے موثر نظام قائم کیا جائے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خواجہ عمران نذیر نے مریم نواز

پڑھیں:

اہل کراچی کیلیے ای چالان برقرار؛ صوبائی وزیر نے جرمانوں میں کمی کا امکان مسترد کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے واضح اعلان کر دیا ہے کہ ای چالان کا نظام صرف کراچی کے شہریوں کے لیے ہے اور حکومت اس میں کسی قسم کی نرمی یا جرمانے کم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

انہوں نے  کہا کہ کراچی کو بہتر نظم و نسق، جدید شہری انتظام اور نظم و ضبط کی جانب لے جانے کے لیے ایسے اقدامات ناگزیر ہیں اور جو شہری قوانین پر عمل نہیں کریں گے وہ پابند ہوں گے کہ مقررہ فیس اور جرمانے ادا کریں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے اہم اجلاس میں شہر کے مختلف ڈویژنز میں بورڈ کو زیادہ فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ جا بجا کچرا جمع ہوتا ہے، اس لیے گھروں سے باقاعدہ کچرا اٹھانے کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت شہر کے ہر حصے میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور اگلے چند ہفتوں میں واضح تبدیلیاں سامنے آنا شروع ہو جائیں گی۔

سیاسی ماحول پر بات کرتے ہوئے وزیر بلدیات نے کہا کہ بعض جماعتیں محض سیاسی فائدے کے لیے ایسے بیانات دیتی رہتی ہیں جو زمینی حقائق سے میل نہیں کھاتے۔ انہوں نے خاص طور پر ایم کیو ایم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو مضبوط دکھانے کے لیے مختلف قسم کی باتیں اچھالتی رہتی ہے۔

ناصر شاہ نے کہا کہ انہوں نے ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی سمیت سب سے رابطہ کیا ہے، مگر بعض عناصر پرانی روش سے باز نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر موسم گرم ہوتا تو شاید انہیں ٹھنڈا شربت پلا کر بات سمجھانے کی کوشش کرتے، لیکن فی الحال انہیں ایسی باتوں پر ہی رہنے دیں۔

ای چالان کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ یہ نظام کراچی کے شہریوں پر ہی لاگو رہے گا اور اس کے جرمانوں میں کسی قسم کی کمی نہیں کی جائے گی۔ اگر کراچی کو صاف، محفوظ اور قانون کے مطابق چلنے والا شہر بنانا ہے تو سب کو مل کر قوانین پر عمل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ اکثر جرمانوں میں کمی کی توقع رکھتے ہیں مگر ایسا کرنے سے شہر میں قانون شکنی کے رجحانات مزید بڑھ سکتے ہیں۔

بلدیاتی نظام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت لوکل گورنمنٹ کو مکمل بااختیار بنانے کی جانب بڑھ رہی ہے، لیکن بعض جماعتیں اس عمل سے مسلسل پیچھے ہٹتی رہی ہیں۔ انہوں نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کر چکی ہے، جب کہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں پورا بلدیاتی نظام ہی ختم کر دیا تھا، جس سے شہری انتظام کو بہت نقصان پہنچا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئی کہہ دے کہ میں نے کسی کی سفارش کی ہے تو استعفیٰ تک دے سکتی ہوں: وزیر اعلیٰ مریم نواز
  • اہل کراچی کیلیے ای چالان برقرار؛ صوبائی وزیر نے جرمانوں میں کمی کا امکان مسترد کردیا
  • سہیل آفریدی کا عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر مریم نواز کو خط
  • سہیل آفریدی کا مریم نواز کو خط، عمران خان کی بہنوں سے ملاقات روکنے پر شدید تنقید
  • عمران خان سے ملاقات میں رکاوٹیں ڈالنے پر وزیراعلیٰ کے پی نے مریم نواز کو باضابطہ خط لکھا دیا
  • وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط
  • عمران خان سے ملاقات میں رکاوٹیں ڈالنے پر وزیر اعلیٰ کے پی نے مریم نواز کو باضابطہ خط لکھا دیا
  • امریکی کانگریس کی طرف سے مریم نواز کو خطوطی اعتراف، حکومتی اقدامات کو سراہا گیا
  • امریکی کانگریس کا مریم نواز کو خط، حکومتی اقدامات کی تعریف
  • امریکی کانگریس ارکان کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام خط