حکومت کا صوبوں پر آئی ایم ایف کے اہداف حاصل کرنے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (کامرس ڈیسک)وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے متعلق اپنے زیر التوا معاملات کو فوری طور پر حل کریں تاکہ 7 ارب ڈالر کے توسیعی مالیاتی معاہدے (ای ایف ایف) کے دوسرے جائزے پر جاری مذاکرات ہفتے کے اختتام تک کامیابی سے مکمل ہوسکیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس نے اتوار کی رات صوبائی دارالحکومتوں میں تعینات وفاقی افسران سے رابطہ کیا اور انہیں ہدایت دی کہ وہ زیر التوا معاملات اور آئندہ اہداف پر پیش رفت کو آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔یہ ہدایات صرف ای ایف ایف کے لیے نہیں بلکہ 1.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف
پڑھیں:
ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کا مطالبہ سندھ کی وحدت پر حملہ ہے،اسماعیل راہو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر جامعات و تعلیمی بورڈ سندھ محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کا مطالبہ سندھ کی وحدت پر حملہ ہے، جو کسی صورت قبول نہیں ہوگا۔صوبوں کو رکاوٹ قرار دینا حقائق کے منافی ہے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔وفاقی وزیر مصطفی کمال کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کے بیانات غیر سنجیدہ،اشتعال انگیز اورصوبے کے عوام کی خواہشات کے خلاف ہیں۔ٹھارویں ترمیم وفاق کو مضبوط اور صوبوں کو بااختیار بنانے کا تاریخی فیصلہ ہے۔18ویںترمیم عوام کے بنیادی حقوق کا آئینی تحفظ ہے، اسے رول بیک کرنے کی باتیں عوام دشمنی کے سواکچھ نہیں۔انہوںنے کہا کہ مصطفی کمال کو چاہیے کہ وہ ذمہ دارانہ گفتگو کریں، کیونکہ اٹھارویں ترمیم نے نہ صرف صوبوں کو مضبوط کیا ہے بلکہ وفاقی ڈھانچے کوبھی مستحکم کیا ہے۔ایم کیو ایم کی نفرت، تقسیم اور تصادم پر مبنی سیاست اسے مزید محدود کر دے گی۔عوام اب ایسی سیاست کو رد کر چکے ہیں،لوگوں نے کارکردگی اور خدمت کو ترجیح دینا شروع کر دی ہے، نہ کہ لسانی اور تقسیم کی سیاست کو،اسماعیل راہو نے کہا کہ مصطفی کمال، جو اس وقت وفاقی وزیرِ ہیں، ان کی جماعت مرکزی حکومت میں حصہ دار ہیں، پہلے بتائیں کہ سندھ کی عوام کے لیے کون سے نئے منصوبے لائے ہیں۔یہاں کراچی کا رونا رونے والے، وفاقی حکومت کے کئی دہایون سے التوا کا شکار کراچی کے منصوبے کیوں مکمل نہیں کرا سکے ؟