data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (نمائندہ جسارت) غزہ میں جنگ کے 2 سال مکمل ہونے پر الخدمت فاؤنڈیشن کے دفتر میں خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں الخدمت فاؤنڈیشن کی اب تک غزہ ریلیف کے ضمن میں رپورٹ پیش کی گئی، صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کیلیے2 سال سے مسلسل امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور اب تک7 ارب90 کروڑ غزہ ریلیف پر خرچ کرچکے ہیں، الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت پاکستان، مصر، اردن، ترکی کے علاوہ غزہ کے اندر سے بھی امدادی آپریشن کیے گئے۔ پاکستان سے28 طیاروں اور4 بحری جہازوں کے ذریعے متاثرین کے لیے مجموعی طور پر 4 ہزار857 ٹن امدادی سامان روانہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ میں یتیم بچوں کیلیے آرفن سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا جس کے تحت937 یتیم بچوں کو ماہانہ تعلیم، خوراک اور طبی سہولیات کی مد میں مدد فراہم کی جا رہی ہے‘ مزید برآں، الخدمت فاؤنڈیشن مصر میں مقیم 129 غزہ متاثرہ خاندانوں کو بھی مالی مدد فراہم کر رہی ہے۔ ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہا کہ361 میڈیکل اور نان میڈیکل غزہ کے فلسطینی اسٹوڈنٹس پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے کیلیے تشریف لائے جنہیں الخدمت نے اسکالرشپ فراہم کی ان میں سے49 طلبہ وطالبات اپنی تعلیم مکمل کر کے غزہ کیلیے واپس جا چکے ہیں جبکہ غزہ کے50 فلسطینی طلبہ وطالبات کوالخدمت، ترکی میں اسکالر شپ فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے متاثرہ فلسطینی علاقوں میں60 ہزار سے زائد فوڈ پیک، 3 لاکھ 56 ہزار فوڈ کین، 3 لاکھ 20 ہزار فوڈ باکس،21 لاکھ 58 ہزار سے زائد پانی کی بوتلیں،7 ہزار افطار پیک، 4 ہزار867 ویجیٹیبل باسکٹ اور دیگر غذائی اشیا متاثرہ خاندانوں تک پہنچائی گئیں۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ ہیلتھ کے شعبے میں غزہ کے متاثرہ علاقوں کو تین ایمبولینس فراہم کی گئیں،451 ٹن میڈیسن، 26 ہزار ہائی جین کٹس، 17,500 محفوظ ڈیلیوری کٹس،20 ہزار بے بی کٹس فراہم کی گئیں۔ 25 ہزار341 خیمے اور ترپالیں، 72 ہزار 609 کمبل، تین ہزار میٹرس اور ایک ہزار سے زائد ونٹر پیکج متاثرہ خاندانوں کو فراہم کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیاں، کالجز سمیت تمام تعلیمی ادارے تباہ کردیے گئے لیکن الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ کے طلبہ کا رشتہ تعلیم سے جوڑنے کیلیے غزہ میں2 اسکول قائم کیے جہاں سیکڑوں طلبہ وطالبات تعلیم کا حصول جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جبکہ قاہرہ میں مقیم غزہ کے بچوں کیلیے الخدمت اپنے پارٹنرز کے اشتراک سے 3 اسکولوں میں ایک ہزار طلبہ وطالبات کو تعلیم فراہم کی جا رہی ہے، ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ 2سال کے دوران امدادی آپریشن جاری رہا، جنگ کے خاتمے پر بحالی میں الخدمت فاؤنڈیشن اپنے وسائل اور دائرہ کار کے مطابق موثر کردار اداکرے گی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان سمیت بیرونی ممالک میں موجود ڈونرز اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈونرز اور ضاکار ہی الخدمت ہیں ان کے ذریعے ہم متاثرہ افراد کی مدد اور بڑے پروجیکٹس کو مکمل کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: الخدمت فاو نڈیشن الرحمن نے کہا طلبہ وطالبات نے کہا کہ انہوں نے فراہم کی غزہ کے رہی ہے

پڑھیں:

پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

 ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 4600 روپے اضافے کے بعد اب 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ10گرام سونے کی قیمت3944 روپےبڑھ کر 4 لاکھ8 ہزار 403 روپے ہوگئی ہے۔عالمی بازار میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے سے 4540 ڈالر فی اونس ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ارکان پارلیمنٹ کی رہائش کیلیے فیملی سوٹس؛ بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
  • وفاقی بجٹ 2026-27 میں شعبۂ تعلیم کے نئے ترقیاتی منصوبے بڑی حد تک نظرانداز
  • سونے کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ
  • آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
  • حکومت نے 11 ماہ میں عوام اور کاروباری اداروں کی جیبوں سے سوا 11 ہزار ارب روپے کا ٹیکس نکال لیا
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • متوسط اور تنخواہ دار طبقہ پس رہا ہے، حکومت بجٹ میں سہولیات دے، حافظ نعیم الرحمن
  • پی ایس ڈی پی میں ارکان پارلیمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ