الخدمت کے تحت452 باہمت بچوں کی سالانہ ہیلتھ اسکریننگ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251008-08-12
کراچی(پ ر) الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت باہمت یتیم بچوں کی سالانہ ہیلتھ کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا، 452 باہمت بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کر لی گئی ۔شاہ فیصل ،ائرپورٹ اور نارتھ کراچی کلیسٹر کے آرفن کیئر پروگرام میں رجسٹرڈ بچوں کا ماہر جنرل فزیشنز ،ڈینٹیسٹ ،آنکھوں اور ای این ٹی (ENT) ڈاکٹر وں نے معائنہ کیا اورانہیں تجویز کردہ ضروری ادویات بھی دیں ۔ڈاکٹروں نے بچوں کے ساتھ آنے والی ماؤں اور سرپرستوں کو بھی بچوں کی اچھی صحت ،احتیاط اور علاج سے متعلق آگاہی فراہم کی ۔ اب تک 781بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ مکمل کی جا چکی ہے ۔ الخدمت کی جانب سے شہر بھر میں قائم 11 کلیسٹرزکے 2400 بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کی جائے گی اور یہ ہیلتھ اسکریننگ ہر سال باقاعدگی سے کی جا رہی ہے ۔امیر جماعت اسلامی ضلع ائر پورٹ محمد اشرف نے شاہ فیصل میں واقع الخدمت ہسپتال میں اسکریننگ کیمپ کا دورہ کیا ،وہاں انہوں نے اسکریننگ کا عمل دیکھا ،ڈاکٹروں ،بچوں اور ان کے سرپرستوں سے ملاقات اور بات چیت کی ۔اسکریننگ کے موقع پر ڈائریکٹر آرفن کیئر پروگرام یوسف محی الدین اورمنیجراطہر سلیمان بھی موجودتھے ۔اس موقع پر محمد اشرف نے گفتگو میں کہا کہ الخدمت شہر میں 2400یتیم بچوں کی ان کے گھروںپر کفالت کررہی ہے ،یہ بڑی اہم اور خوشی کی بات ہے کہ الخدمت ان بچوں کا خیال بھی رکھتی ہیں ،انہیں تفریحی ومطالعاتی دورے کروانے کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کا بھی خیال رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اہل خیر الخدمت کے اس اہم ترین منصوبے میں اس کا ساتھ دیں ۔ڈئریکٹر الخدمت آرفن کیئر پروگرام یوسف محی الدین نے کہا کہ ہیلتھ اسکریننگ کا مقصد بچوں کو یہ بتا نا ہے کہ وہ تنہا نہیں ہیں ،الخدمت ان کے ساتھ ہے ا،انہوں نے کہا کہ یہی بچے ملک کا روشن مستقبل ہیں ،اس لیے ان کی تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت کا خیال رکھنا بھی بے حد ضروری ہے ۔
الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت شاہ فیصل ائرپورٹ اور نارتھ کراچی کلیسٹرز کے ’’باہمت بچوں‘‘کی سالانہ ہیلتھ اسکریننگ کے دوران ڈاکٹر بچوں کا معائنہ کر رہے ہیں، اس موقع پر ڈائریکٹر آرفن کیئر پروگرام یوسف محی الدین بھی موجود ہیں
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا رفن کیئر پروگرام ہیلتھ اسکریننگ الخدمت ا بچوں کی کے ساتھ کہا کہ
پڑھیں:
الخدمت اور حبکوکے درمیان مختلف منصوبوں میں باہمی تعاون پر اتفاق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251008-08-14
کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ اور حب پاورکمپنی کے درمیان تھرپارکر میں ترقیاتی منصوبوں پر تعاون کے حوالے سے باہمی عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ دونوں ادارے تھرپارکر کے پسماندہ علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی اور شجرکاری کے منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام کریں گے۔دوسری جانب پاکستان میں حالیہ سیلاب کے باعث بے گھر ہونے والے خاندانوں کی امداد کیلئے حبکو نے الخدمت فاؤنڈیشن کو چیک پیش کیا اور مستقبل میں مزید منصوبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ڈائریکٹر آر۔ایم۔ ڈی الخدمت فاؤنڈیشن سندھ محمد عامرسلمان اورہیڈ آف سی۔ایس۔ آر حبکو فواد حسان چشتی ودیگر موجود تھے۔حبکو کے تعاون کو سراہتے ہوئے محمد عامر سلمان نے کہا کہ یہ شراکت نہ صرف تھرپارکر کے عوام کے لیے امید کی نئی کرن ہے بلکہ کارپوریٹ سیکٹر اور فلاحی اداروں کے باہمی تعاون کی بہترین مثال بھی ہے۔
کراچی: حبکوحکام کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے الخدمت کے نمائندوں کوچیک پیش کیاجارہاہے