جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور ڈاکٹر مزمل ہاشمی نے مطالبات پیش کیے۔ جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ شعبہ خواتین عفت ادریس نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ ہر زور دیا۔ رہنماؤں نے او آئی سی سے فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کی جانب سے لاہور پریس کلب کے باہر غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے دو سال مکمل ہونے پر “غزہ لہو لہو مارچ” کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فضا “فلسطین زندہ باد” اور “اسرائیل مردہ باد” کے نعروں سے گونجتی رہی۔ شرکاء کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھے، جن پر اسرائیلی مظالم کیخلاف نعرے درج تھے۔

جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور ڈاکٹر مزمل ہاشمی نے مطالبات پیش کیے۔ جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ شعبہ خواتین عفت ادریس نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ ہر زور دیا۔ رہنماؤں نے او آئی سی سے فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا اور حکومت پاکستان سے کہا کہ وہ “گلوبل صمود فلوٹیلا” کے تمام پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے مؤثر کردار ادا کرے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ

پڑھیں:

لوئردیر ،مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251005-11-2
لوئردیر(آئی این پی ) مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔صدر مرکزی مسلم لیگ ملاکنڈ ڈویژن عبدالغفار منصور نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”اسرائیل کے حامی ممالک کو بھی ظلم کا حساب دینا ہوگا۔” انہوں نے کہا کہ یہ قافلہ خواتین اور بچوں کے لیے امدادی سامان لے جا رہا تھا، جس پر حملہ کھلا جنگی جرم ہے۔ عبدالغفار منصور نے سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر گرفتار کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مؤثر کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ ا نہو ں نے کہا کہ مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے، اس کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔ حکومتِ پاکستان بھی اس معاملے پر اپنا کردار ادا کرے۔”مختلف مقامات پر پارٹی رہنماؤں نے نمائندگی کی، ثمر باغ میں ضلعی جنرل سیکرٹری محمد یاسین، سوات میں انس کرار، کمبڑ میدان میں مولانا رحمت اللہ اور چکدرہ میں انجینئر واسع اللہ نے مظاہروں سے خطاب کیا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، خواتین اور بچوں سمیت 21 فلسطینی شہید
  • مانسہرہ :سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق ٹیچرز کنونشن سے خطاب کررہی ہیں
  • لاہور: سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم گلوبل صمود فلوٹیلا کے رضاکار عزیز الدین نظامی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے ہیں
  • جماعت اسلامی حیدرآباد کے تحت خواتین اور بچوں کا غزہ مارچ آج ہوگا
  • امریکی غلامی قبول نہیں، حکومت دو ریاستی حل کی رٹ چھوڑ دے: حافظ نعیم، لاہور میں غزہ ملین مارچ
  • لاہور میں جماعت اسلامی کا غزہ مارچ
  • لاہور میں جماعت اسلامی کا غزہ مارچ، ہزاروں افراد کی شرکت، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
  • لوئردیر ،مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج
  • 2ریاستی حل قبول نہیں‘ صرف ریاست فلسطین کے حامی ہیں، حمیرا طارق