ہمیشہ خلوص نیت اور ثابت قدمی کے ساتھ عوام کی خدمت کرتا ہوں: وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
’جیو نیوز‘ گریب
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیشہ خلوص نیت اور ثابت قدمی کے ساتھ عوام کی خدمت کرتا ہوں۔
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنا اعزاز ہے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چار دہائیوں سے زائد عرصے تک پنجاب کے عوام کی بطور خادم خدمت کی، اب پاکستان کے وزیراعظم کی حیثیت سے لوگوں کی خدمت کر رہا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ مسلم دنیا کی ایک معزز ترین درسگاہ سے منسلک ہونا باعث اعزاز ہے، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا علم و دانش کا مرکز ہے، خواہش ہے کہ پاکستان اور یونیورسٹی کے درمیان علمی تعاون مزید مضبوط ہو۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ پاکستان اور یونیورسٹی کے درمیان علمی تعاون مزید مضبوط ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنی اقدار اور اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہو کر اقوام عالم میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں، پاکستان اور ملائیشیا دونوں برادر ملک نوجوان آبادی سے مالا مال ہیں، ہماری ذمے داری ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو مواقع فراہم کریں، جن سے وہ انسانیت کی خدمت کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ قیادت کوئی امتیاز نہیں بلکہ ایک امانت ہے، قیادت کو دیانت، اخلاص اور شفاف احتساب کے ساتھ ادا کرنا لازم ہے، آج امت مسلمہ کو تنازعات، غربت اور باہمی انتشار سمیت بےشمار چیلنجز کا سامنا ہے، دعاگو ہوں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائشیا مزید ترقی کرے، پاکستان اور ملائیشیا کی دوستی ہمیشہ قائم رہے۔
’’پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان بھائی چارے کا رشتہ پرانا ہے‘‘تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاست پہانگ کی ملکہ تنکوعزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو قیادت اور طرز حکمرانہ میں اعزازی ڈاکٹریٹ عطا کرنا میرے لیے اعزاز ہے، انہوں نے بصیرت، نظم و ضبط، ہمدردی کے ساتھ خدمات انجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی قیادت سے لے کر وزارت عظمیٰ تک ثابت کیا حقیقی قیادت طاقت نہیں، مقصد سے عبارت ہوتی ہے، پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے ہزاروں طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھولے، ایسی قیادت ہی دلوں کو چھوتی ہے اور مستقبل سنوارتی ہے۔
ملکہ ریاست پہانگ کا کہنا تھا کہ آپ ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ اچھی حکمرانی اخلاص، خدمت اور استقامت کا نام ہے، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان بھائی چارے کا رشتہ پرانا ہے، پاکستان بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا بانی شراکت دار ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی پاکستان اور ملائیشیا شہباز شریف کے درمیان نے کہا کہ کے ساتھ کی خدمت کا کہنا
پڑھیں:
ملائیشیا آمد پر بے حد خوش، دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے۔
کوالالمپور کے بنگا رایا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملائیشیا کے وزیر اطلاعات فہمی فادضل، ملائیشیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا پہنچنے پُر پرتپاک استقبال، سڑکوں پر سبز ہلالی پرچموں کی بہار
وزیراعظم کو شاہی پروٹوکول میں ان کی رہائش پر لایا گیا، شہباز شریف جب رہائشگاہ پر پہنچے تو ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور انہیں ملائیشیا آمد پر خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ملائیشیا آ کر بے حد خوشی ہو رہی ہے، پُر تپاک استقبال پر ملائیشیا کے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس دورے سے پاکستان ملائیشیا دو طرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم پاکستان، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیا کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ دورے کے دوران ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہو گی۔
دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔
دونوں رہنما تجارت، آئی ٹی اور ٹیلی کام، حلال انڈسٹری، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی، انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل معیشت میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر بھی غور کریں گے۔ عوام سے عوام کے روابط بڑھانے کے لیے نئے تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر گفتگو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا اور پاکستان میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل
وزیراعظم کا یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کی ملائیشیا آمد کے موقع پر کوالالمپور کی شاہراہوں کو پاکستانی اور ملائیشیائی پرچموں سے سجایا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews شاہی پروٹوکول شہباز شریف کوالالمپور ملائیشیا آمد وزیراعظم پاکستان وی نیوز