معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست، بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی ایئر چیف کے مضحکہ خیز بیانات
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارتی عسکری قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہے جب کہ غیر سنجیدہ اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل کی وجہ سے بھارتی عسکری قیادت کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔
بھارتی ایئرچیف کا غیر ذمہ دارانہ اور مضحکہ خیز بیانات دینا وطیرہ بن چکا ہے۔
بھارتی ایئر چیف نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ؛ بھارت کے کتنے طیارے گرے، میں آج بھی اس کے بارے میں کچھ نہیں بولا اور نہ میں بولنا چاہوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ سوچتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے 15طیارے گرائے تو سوچنے دو، ہمیں کچھ نہیں بتانا چاہیے کہ کتنا نقصان ہوا۔
بھارتی ائیر چیف نے کہا کہ ہم بھی تو چیزیں کُرید کُرید کر نکال رہے ہیں کہ ہم کیا کر پائے۔
بھارتی ایئر چیف کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں طیاروں کی تباہی پر خاموشی ایک طرح کا اعتراف ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی بھارت کے طیارے گرائے جانے کی تصدیق کرچکے ہیں۔
جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوجی قیادت کی پیشہ ورانہ قابلیت پہلے ہی دنیا کے سامنے آچکی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
بھارتی سرپرستی میں سرگرم 17 فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا، انہوں نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہا۔ شہباز شریف نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 17 فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں پوری قوم کے عزم اور اتحاد کی عکاس ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا، پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔