ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غیر ملکی جریدے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ معرکہ حق میں ہندوستان پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا جبکہ ایک ہفتہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 7 بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں امن کی کوششیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے گفتگو

بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کے چینی ساختہ J-10C نے رافیل سمیت متعدد بھارتی فضائیہ کے طیارے مار گرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے معرکہ حق میں پاکستانی ہتھیاروں بشمول پاکستانی افواج میں شامل چینی پلیٹ فارمز کی مؤثر کارکردگی کی توثیق کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ مؤثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے۔ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی ہو کےحصول کے لیے تیار رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی پر وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی سیاسی قیادت کو بریفنگ

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں۔ پاکستان نے کبھی بھی اعداد و شمار اور حقائق سے کھیلنے یا چھپانے کی کوشش نہیں کی۔ اگست میں پاکستان نے Z-10ME حملہ آور ہیلی کاپٹر کو بھی اپنے ہتھیاروں میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چینی ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ امریکی ساختہ ایف 16 طیاروں کا استعمال بھی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

7 بھارتی طیارے بلومبرگ ڈی جی آئی ایس پی آر صدر ٹرمپ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 7 بھارتی طیارے بلومبرگ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری ڈی جی آئی ایس پی آر

پڑھیں:

بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنیوالا تھا، ٹرمپ کی تصدیق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انھوں نے دنیا میں 8 بڑی جنگیں روکیں جس پر فخر ہے۔ 

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی، میں نے پاک بھارت وہ جنگ بھی رکوائی جو دوبارہ شروع ہونے والی تھی۔ 

انہوں نے کہا کہ دونوں اب اچھا اقدام کررہے ہیں، میں نے تجارت کی بنیاد پر جنگیں رُکوائیں۔

متعلقہ مضامین

  • دبئی ایئر شو : نااہل بھارتی فضائیہ نے دنیا کے سب سے بڑے فضائی ایونٹ کو بدنما داغ دے دیا
  • بھارتی فضائیہ کے منع کرنے کے باوجود تیجس طیارہ دبئی ایئر شو میں لایا گیا
  • دبئی ایئر شو میں تباہ ہونے والے طیارے کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے
  • بھارتی لڑاکا طیارے کی زمین بوسی کے لمحات، پائلٹ کس کام میں ناکام رہا
  • دبئی ایئرشو میں جنگی طیارہ تباہ، بھارتی فضائیہ کو عالمی سطح پر ایک بار پھر سبکی کا سامنا
  • دبئی ائیر شو میں طیارہ تباہ، بھارتی غرور اور دفاعی تیاری خاک میں مل گئی
  • بھارتی تیجاس طیارہ حادثے میں پائلٹ ہلاک، سنگین فنی خرابیاں سامنے آگئیں
  • امریکی کانگریس نے بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستانی فتح پر مہر تصدیق ثبت کردی
  • بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنیوالا تھا، ٹرمپ کی تصدیق
  • دبئی ائر شو میں بھارت کی سبکی‘ لڑاکا طیارے کا آئل لیک ہونے کی وڈیو وائرل