دی آرگینک میٹ کا کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون پلانٹ میں آپریشنز کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر)دی آرگینک میٹ کمپنی لمیٹڈ نے کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون پلانٹ میں آپریشنز کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ٹی او ایم سی ایل نے یکم اکتوبر 2025 سے کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ میں اپنی نئی سہولت پر باقاعدہ آپریشنز کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔کمپنی نے یہ پیشرفت بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنے نوٹس میں ظاہر کی۔نوٹس کے مطابق کمپنی کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی، محمد سعید محمد حسین لمیٹڈ (ایم ایس ایم ایچ ایل) کے پلانٹ میں قائم اس نئی سہولت میں آپریشنز کا آغاز کررہی ہے۔کمپنی کے مطابق یہ جدید سہولت خاص طور پر بھیڑ، بکری اور گائے کے آنتوں و اعضا کی پروسیسنگ کے لیے تیار کی گئی ہے، جس میں صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کے ساتھ قدر میں اضافے اور مشرقِ وسطیٰ، یورپ، چین، وسطی اور مشرقی ایشیائی ممالک سمیت عالمی منڈیوں کو دوبارہ برآمد پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔کمپنی نے مزید بتایا کہ نئی پیداواری سہولت خوردنی آنتوں و اعضا کی پروسیسنگ اور برآمد کی ذمہ دار ہوگی، جن میں منجمد آنتیں و اعضا اور خشک شدہ پالتو جانوروں کی چبانے والی مصنوعات شامل ہیں۔ٹی او ایم سی ایل نے کہا کہ کمپنی کی انتظامیہ ویلیو چین کے مختلف مراحل میں اپنی صلاحیتوں کو وسعت دینے اور پاکستان کی گوشت برآمدی صنعت کے لیے نئی جہتیں متعارف کرانے کے عزم پر قائم ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔