اسلام آباد پولیس نے شہریوں کو بہتر لائسنسنگ سہولیات فراہم کرنے کے لیے فیض آباد ٹریفک آفس میں مزید 15 ڈیسک شامل کر دیے ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کے مطابق نئے ڈیسک شام 6 بجے عوام کے لیے فعال ہو جائیں گے، جس سے شہری کم وقت میں لائسنسنگ کی خدمات حاصل کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ، ٹریفک پولیس کی خدمت وینز مختلف علاقوں میں لائسنس کی سہولت فراہم کر رہی ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسر حمزہ ہمایوں نے ٹریفک دفتر فیض آباد آنے والے شہریوں سے ملاقات کی۔

ان کے مسائل سنے اور فوری حل کیلئے مناسب ہدایات جاری کرتے ہوئے ٹریفک سٹاف کے برتاؤ سے متعلق بھی شہریوں کے تاثرات جانیں۔#WeRIslamabadPolice #Islamabad #ITP pic.

twitter.com/sp8jHJR4qz

— Islamabad Police (@ICT_Police) October 1, 2025

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں 500 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، ٹریفک پولیس

سی ٹی او کیپٹن ر حمزہ ہمایوں نے کہا کہ ہم اپنے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں ہیں اور اس اقدام سے عوام کو لائسنسنگ میں مزید سہولت ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد پولیس چیف ٹریفک آفیسر سی ٹی او کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں لائسنس

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس چیف ٹریفک آفیسر لائسنس کے لیے

پڑھیں:

پولیس کی جوابی فائرنگ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

 پولیس جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے راہزنوں کو ان کے مذموم مقاصد میں ناکام بنا دیا. ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد تھانہ کھنہ کے علاقہ میں مسلح ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی۔ دو ہونڈا 125 موٹر سائیکلوں پر چھ مسلح ڈکیت واردات کی نیت سے جا رہے تھے۔ پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کے دو جوانوں کو سیدھی گولیاں لگیں لیکن حفاظتی اقدامات ،بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کی وجہ سے محفوظ رہے۔ پولیس ٹیم معمول کی چیکنگ میں مصروف تھی۔ تین ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو کر گرفتار ہوئے۔ گرفتار زخمی ڈاکوؤں سے اسلحہ برآمد ہوا۔ پولیس والوں کی جانب سے ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔  

متعلقہ مضامین

  • ایران نے بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری ختم کردی
  • ایران نے بھارتی شہریوں کے لئےویزافری انٹری سہولت ختم کردی
  • اسلام آباد میں ایم ٹیگ کی سہولت کا آغاز، کن کن مقامات سے حاصل کئے جا سکتے ہیں ، تفصیلات سب نیوز پر
  • فضائی کرایوں میں ہوشربا اضافہ، بلوچستان اسمبلی کا شدید احتجاج، متفقہ قرارداد منظور
  • اسلام آباد میں ایم ٹیگ کن 7 مقامات سے حاصل کیے جاسکتے ہیں؟
  • سہ فریقی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پولیس کی ٹریفک ایڈوائزری جاری
  • اسلام آباد، فتح جنگ روڈ پر مبینہ ڈکیتی میں مزاحمت پر تاجر قتل
  • پولیس کی جوابی فائرنگ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • اسلام آباد کچہری دھماکا، گرفتار سہولت کار اور ہینڈلر سے تحقیقات میں اہم انکشاف
  • راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز 29 نومبر تک جاری رہے گا، ٹریفک متاثر ہونے کا امکان