نادرا کا بزرگ شہریوں کیلئے بڑی سہولتوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
سٹی 42 : نادرا کی جانب سے ملک بھر کے بزرگ شہریوں کے لیے بڑی سہولتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
بزرگوں کے عالمی دن کے موقع پر نادرا نے ملک بھر کے بزرگ شہریوں کے لیے بڑی سہولتوں کا اعلان کیا، جس کے تحت شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات کے لیے نادرا دفاتر آنے والے بزرگ شہریوں کو وہیل چیئر فراہم کی جائے گی اور انہیں ٹوکن لینے کے بعد قطار میں انتظار کے بغیر ترجیحی بنیادوں پر شناختی دستاویرات بنوانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
خاموشی توڑ دیں اور آگاہی پھیلائیں، ہم مل کر زندگیاں بچاسکتے ہیں؛ آصفہ بھٹو
اس سے قبل نادرا کی جانب سے 60 سال عمر ہونے پر شہریوں کو تاحیات میعاد کے ساتھ نیا شناختی کارڈ جاری کیا جاتا ہے۔ تاہم اب 55 سال عمر ہونے پر انہیں تاحیات میعاد کے ساتھ نیا شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا۔
ترجمان نادرا کے مطابق بزرگ شہریوں کو یہ سہولت بھی فراہم کر رہا ہے کہ اگر وہ بیماری کے باعث نادرا کے دفتر نہ آ سکیں اس کے علاوہ اگر وہ بیماری کے باعث دفتر نہ آ سکیں تو نادرا کے نمائندےکو گھر پر بلوا کر شناختی دستاویزات بنوا سکتے ہیں۔ بزرگ افراد کو نادرا سینٹر آنے اور انتظار کی زحمت سے بچانے کے لیے وہ خود یا ان کا بیٹا یا بیٹی پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کر سکتے ہیں اور گھر بیٹھے گمشدہ کارڈ کا متبادل، شناختی کارڈ میں ترمیم یا تجدید، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بنوا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ نادرا سینٹر یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر انگلیوں کے نشانات میں مسئلہ پیش آنے پر صرف چہرے کی تصویر سے شناخت کی تصدیق کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
75 سالہ بزرگ 35 سالہ خاتون سے شادی کی اگلی صبح ہی فوت ہو گیا
علاوہ ازیں نادرا کی جانب سے بزرگ شہریوں کو یہ خوشخبری بھی سنائی گئی ہے کہ بہت جلد پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعہ بزرگ پنشنرز کو ڈیجیٹل ’’زندگی کے ثبوت‘‘ (Proof of Life) کا بھی اجرا کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بزرگ شہریوں شناختی کارڈ شہریوں کو کے لیے
پڑھیں:
اوورسیز پاکستانیوں بالخصوص برطانیہ میں مقیم افراد کیلئے نادرا الرٹ جاری
اسلام آباد (نیوزڈیسک) بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں بالخصوص برطانیہ میں مقیم افراد کیلئے نادرا کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ تارکین وطن ویب سائٹ Nadra.cardcentre.co.uk سے ہوشیار رہیں، نادرا کارڈسنٹر کے نام کی یہ جعلی ویب سائٹ ہے، جعلی ویب سائٹ اوورسیز پاکستانیوں، خصوصاً برطانیہ میں مقیم شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی اور جعلسازی میں ملوث ہے۔
حکام کے مطابق ویب سائٹ کا نادرا کے نام پر شناختی کارڈ اور نائیکوپ سے متعلق خدمات اور ملازمتوں کی فراہمی کا دعویٰ جھوٹا ہے، اس ویب سائٹ کا نادرا سے قطعاً کوئی تعلق نہیں ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس پلیٹ فارم پر فراہم کی گئی کوئی بھی ذاتی معلومات، دستاویزات یا ادائیگیاں غلط استعمال کے خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں، تارکین وطن کو یہاں معلومات دینے سے نقصان ہو سکتا ہے، نادرا نے تحقیقات اور کارروائی کیلئے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو باضابطہ شکایت جمع کرا دی ہے۔