دو اتحادیوں میں کشیدگی میں اضافہ ، زرداری کراچی واپسی پر آمادہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ-ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کی کشیدگی میں غیر معمولی اضافے نے صدر آصف علی زرداری کو دبئی میں اپنی مصروفیات ترک کرکے کراچی واپسی پر آمادہ کیا ،بلاول بھٹو زرداری کے بھی کل تک کراچی آنے کی توقع، محسن نقوی کو صدر زرداری کی دبئی سے روانگی سے پہلے کراچی پہنچنے کا پیغام دیدیا گیا تھا تاکہ ان میں بلا تاخیر مشاورت شروع ہو سکے،نواز شریف اور شہباز شریف کی عدم دستیابی کے باعث صدر زرداری نے محسن نقوی کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ،حالات کو معمول پر لانے کے لئے نقوی اپنے “ممدوحین” سے بریفنگ لے کر اگلا قدم اٹھائیں گے،محسن نقوی ممدوحین کی بریفنگ کی روشنی میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے،مسلم لیگ نون کے حلقوں نے “معافی” کے مطالبے کو توہین آمیز قرار دیکر حقارت سے مسترد کر دیا یہ مطالبہ حالات کو ناقابل واپسی بنا دے گا ذرائع مسلم لیگ-ن ،مسلم لیگ-ن بھی محسن نقوی کی “گوناگوں” مصروفیات کے باعث ان پر اضافی “سیاسی بوجھ” نہیں ڈالنا چاہے گی ،صدر کو ایمل ولی خان کے معاملے پر بھی تشویش ہے نقوی کو اس میں بھی کردار ادا کرنا ہوگا، صدر آصف علی زرداری نے دبئی میں اپنی مصروفیات ترک کرکے فوری طور پر کراچی واپس آنے کا فیصلہ پاکستان مسلم لیگ نون پنجاب اور پیپلزپارٹی سندھ کے درمیان کشیدگی میں غیر معمولی اضافے کے حوالے سے بے حد اہمیت رکھتا ہے توقع ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی کل (بدھ) کو کراچی واپس آجائیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
فتنہ الہندوستان اور ان کے سہولت کاروں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی؛ محسن نقوی
سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 8 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی ستائش کی۔ محسن نقوی نے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں لائق تحسین ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات
محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، فتنہ الہندوستان اور ان کے سہولت کاروں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔انہوں نے کہاکہ قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔