محسن نقوی کی امین الاسلام بلبل کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے امین الاسلام بلبل کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ آپ کی کامیابی، مضبوط قیادت اور بنگلہ دیشی کرکٹ کی مسلسل ترقی کے لیے نیک خواہشات ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان مزید مضبوط تعلقات کا منتظر ہوں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سندھ پنجاب حکومت کشیدگی ختم کروانے کیلئے صدر زرداری متحرک
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے محسن نقوی کو فوری طور پر کراچی طلب کر لیا ہے تاکہ دونوں صوبائی حکومتوں کے درمیان ہونے والی کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان ہونے والی کشیدگی کو ختم کروانے کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری متحرک ہوگئے۔ آصف علی زرداری نے معاملے کے حل کے لیے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری طور پر طلب کر لیا۔ ذرائع ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیلی فون کر کے سندھ اور پنجاب کے درمیان چلنے والی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے محسن نقوی کو فوری طور پر کراچی طلب کر لیا ہے تاکہ دونوں صوبائی حکومتوں کے درمیان ہونے والی کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔