برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد ( آن لائن) وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ شفق محمد نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور
برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تارکین وطن پاکستانیوں سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ لارڈ شفق محمد نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جانا چاہیے۔ ملاقات کے دوران وفاقی سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: برطانیہ کے تعلقات کو محسن نقوی
پڑھیں:
افغانستان کی بھارت کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی ٍدہلی: افغانستان نے پاکستان سے تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں شروع کردیں۔
افغان قائم مقام وزیر تجارت الحاج نورالدین عزیزی بھارت پہنچ گئے جہاں وہ بھارتی وزیر تجارت اور بھارتی وزیر خزانہ سے ملاقات کریں گے۔
میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ افغان وزارت تجارت کے مطابق نورالدین عزیزی بھارتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقاتوں کا مقصد افغان بھارت معاشی تعاون میں توسیع، تجارتی تعلقات آسان کرنا اور افغان بھارت مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے افغان وزیر تجارت سے ملاقات کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ دورے کا بنیادی مقصد دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ ماہ کابل میں اپنا سفارت خانہ کھولا ہے، 2021 میں افغانستان میں طالبان حکومت آنے کے بعد بھارت نے اپنا سفارتخانہ بند کردیا تھا۔