معیشت کی بحالی کیلئے مضبوط ادارہ جاتی اصلاحات ناگزیر ہیں،سید امان شاہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251007-06-23
کراچی(پ ر) عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینئر اور معروف قبائلی شخصیت سید امان شاہ نے ملکی معیشت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت شدید معاشی دباؤ کا شکار ہے اور اس صورتحال سے نکلنے کیلئے ہمیں وقتی فیصلوں کے بجائے طویل المدتی پالیسی سازی پر توجہ دینا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ماضی میں اقتصادی فیصلے سیاسی مفادات کی نذر ہوتے رہے جس کی وجہ سے آج ملک قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے۔ سید امان شاہ نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے بغیر پاکستان کی معیشت کبھی بھی مستحکم نہیں ہوسکتی۔ قدرتی وسائل سے مالا مال اس خطے کو اگر جدید انفراسٹرکچر، تعلیمی مواقع اور سرمایہ کاری کی سہولیات فراہم کی جائیں تو یہ نہ صرف ملکی معیشت کو سہارا دے سکتا ہے بلکہ خطے میں استحکام اور خوشحالی کی ضمانت بھی بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں لیکن بدقسمتی سے انہیں روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم نہیں کیے جارہے۔ اگر حکومت ہنر مندی کے فروغ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سپورٹ کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پرکشش ماحول دینے کیلئے عملی اقدامات کرے تو پاکستان کو معاشی بحران سے نکالا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی عوامی امنگوں کی نمائندہ جماعت ہے اور وہ ہر سطح پر معاشی انصاف، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور ترقی کے یکساں مواقع کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان میں گوگل اے آئی پلس پلان سے ڈیجیٹل ترقی اور تعلیمی مواقع میں اضافہ
ایس آئی ایف سی کی بدولت پاکستان میں گوگل اے آئی پلس پلان متعارف کروایا گیا ہے جو ڈیجیٹل ترقی میں نئے مواقع فراہم کرے گا۔
منصوبے کا مقصد اے آئی ٹولز تک آسان رسائی اور تخلیقی صلاحیت میں اضافہ ہے۔
گوگل اے آئی پلس میں Gemini 2.5 Pro، Veo 3 Fast ویڈیو ماڈل اور Gemini انٹیگریشن شامل ہے جبکہ 200 جی بی اسٹوریج اور دیگر خصوصیات ایک ہی پلان کے تحت پانچ افراد کے ساتھ شیئر کیے جا سکتے ہیں۔
حکومت کی پاکستان میں اے آئی کے فروغ اور تعلیمی و پیشہ ورانہ تربیت پرخصوصی توجہ مرکوز ہے۔ پاکستان اور گوگل کی شراکت سے تعلیمی شعبے میں ڈیجیٹل انقلاب کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی، تعلیم اور تخلیقی صلاحیت کے فروغ میں اہم اقدامات جاری ہے۔