data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان نے عالمی مالیاتی میدان میں شاندار پیش رفت کی ہے، بلومبرگ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ڈیفالٹ رسک میں نمایاں کمی کے ساتھ ترکی کے بعد دوسرا بہترین ملک بن کر عالمی اعتماد حاصل کیا ہے۔

بلومبرگ کا کہنا ہے کہ کریڈٹ ڈیفالٹ سویپ (سی ڈی ایس) کے مطابق پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خطرات میں 2,200 بیسس پوائنٹس کی غیر معمولی کمی واقع ہوئی، جبکہ جون 2024 سے ستمبر 2025 کے دوران پاکستان کی معاشی کارکردگی کئی بڑی ابھرتی معیشتوں سے بہتر رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالیاتی نظم و ضبط، اصلاحاتی اقدامات، قرضوں کی بروقت ادائیگی اور آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل عملدرآمد نے پاکستانی معیشت کو مستحکم بنیاد فراہم کی۔ بلومبرگ کے مطابق عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے، روپے کے استحکام اور مہنگائی پر قابو پانے سے پاکستان سرمایہ کاری کے لیے ایک محفوظ اور منافع بخش ملک بن چکا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے،وزیرخزانہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد : وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی متعارف کردہ معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور معیشت درست سمت کی جانب بڑھ رہی ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سوشل فنانسنگ فریم ورک پر تیزی سے کام جاری ہے، جس کے ذریعے ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ قوموں کی ترقی کے سفر میں چیلنجز آتے رہتے ہیں لیکن اتحاد اور مشترکہ کوششوں سے ان پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ملکی ترقی میں ہر شعبے کا کردار ناگزیر ہے۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان میں مخیر حضرات اور فلاحی کاموں کے لیے فنڈنگ کرنے والے اداروں کی کمی نہیں۔ ملک میں 300 سے زائد رجسٹرڈ کمپنیاں سماجی و فلاحی سرگرمیوں میں مالی معاونت فراہم کر رہی ہیں، جبکہ نجی شعبہ نہ صرف معیشت کی بہتری میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے بلکہ فلاحی کاموں میں بھی نمایاں حصہ رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عطیات دینے والے ممالک میں نمایاں مقام رکھتا ہے اور کراچی شہر اس حوالے سے سب سے آگے ہے۔

وزیر خزانہ نے مخیر افراد اور اداروں پر زور دیا کہ وہ عطیات کو پوشیدہ رکھنے کے بجائے سامنے لائیں، کیونکہ ان کا ظاہر کرنا دین اور دنیا دونوں کے لیے بہتر ہے۔ ان کے بقول، عطیات دینے والی کمپنیاں اور کاروباری شخصیات معاشرے کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور سوشل فنانسنگ فریم ورک سے سماجی شعبے میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں 3 سال میں 5 ہزار ارب کی کرپشن ہوئی، جو کسی کو نظر نہیں آتی: مزمل اسلم
  • پاکستان میں ’ایلیٹ کیپچر‘ قومی معیشت کو کھربوں روپوں کا نقصان پہنچا رہی ہے، آئی ایم ایف رپورٹ
  • عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد اور پاک امریکا تعلقات کی بحالی عسکری قیادت کی وجہ سے ہوئی، بلوم برگ
  • اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں ارشد ندیم کا ایک اور کارنامہ
  • فیلڈ مارشل کی امریکہ کیساتھ تعلقات میں بہتری کی کوششوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا: بلومبرگ
  • معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے،وزیرخزانہ
  • لاہور میں رواں مہینے فضائی معیار میں 30 فیصد بہتری ہوئی، رپورٹ
  • پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں حیران کن 40 فیصد تیزی کیسے آئی؟ بلومبرگ کی تازہ رپورٹ
  • نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی چینی وزیر اعظم سے ملاقات؛ اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال
  • ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے کاروباری اعتماد میں قابلِ ذکر اضافہ