بھارتی سپریم کورٹ میں وکیل کا چیف جسٹس پر جوتا سے حملہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارت کی سپریم کورٹ میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک وکیل نے سماعت کے دوران چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوائی پر جوتا پھینک دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کی صبح چیف جسٹس گوائی نے دن کا پہلا مقدمہ سننا شروع ہی کیا تھا کہ 71 سالہ وکیل نے اچانک نعرے بازی شروع کر دی اور جوتا اتار کر چیف جسٹس کی جانب پھینک دیا۔
واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت راکیش کشور کے نام سے ہوئی ہے، جو تقریباً صبح 11:35 بجے کورٹ نمبر 1 میں کارروائی کے دوران جوتا پھینکنے کا اقدام کر بیٹھا۔
ایک سینیئر پولیس افسر کے مطابق، “سکیورٹی اہلکاروں نے فوری ردعمل دیا اور ملزم کو پکڑ کر سپریم کورٹ کی سکیورٹی یونٹ کے حوالے کر دیا۔”
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ راکیش کشور دہلی کے علاقے مایور وہار کا رہائشی اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا رجسٹرڈ رکن ہے۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم چیف جسٹس کے حالیہ ریمارکس سے ناراض تھا، جو مدھیہ پردیش کے تاریخی کھاجوراہو مندر سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران دیے گئے تھے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ چیف جسٹس گوائی نے واقعے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا اور وکلا کو ہدایت دی کہ “عدالتی کارروائی جاری رکھی جائے۔”
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ چیف جسٹس
پڑھیں:
اسلام آباد ہائی کورٹ کے 4 ججز کا 27ویں ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد ہائی کورٹ کے 4 ججز نے 27 ویں ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی سمیت چار ججز کی جانب سے ترمیم چیلنج ہوگی، ترمیم چیلنج کرنے کے لئے ڈرافٹ تیار کرکے سپریم کورٹ کو بھیج دیا گیا۔
سپریم کورٹ میں آج ہی 27 ویں ترمیم کے معاملے کو چیلنج کیا جائے گا، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔
ان کے علاوہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بھی چیلنج کرنے والے ججوں میں شامل ہیں۔