پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں کمی، مسلسل معاشی بہتری دکھانے والا واحد ملک بن گیا، بلومبرگ
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں کمی، مسلسل معاشی بہتری دکھانے والا واحد ملک بن گیا، بلومبرگ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز
پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلسل معاشی بہتری دکھانے والا واحد ملک بن گیا ہے۔
بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے دنیا بھر میں سب سے تیزی سے اپنے دیوالیہ ہونے کے خطرات کم کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی معاشی صورتحال میں مسلسل بہتری آرہی ہے، اور ملک اب اس حوالے سے ترکیہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے گزشتہ ایک سال کے دوران ہر سہ ماہی میں مسلسل بہتری دکھائی۔
ان کے مطابق جون 2024 سے ستمبر 2025 کے درمیان پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں تقریباً 2200 پوائنٹس کی کمی آئی، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔
خرم شہزاد نے کہا کہ یہ بہتری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے۔
ان کے مطابق ملک نے قرضوں کی بروقت ادائیگی کی، آئی ایم ایف کے پروگرام پر عمل کیا، اور کئی اہم اصلاحات نافذ کیں جن سے عالمی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ، ایل سلواڈور، مصر، نائیجیریا اور ارجنٹائن جیسے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ان ممالک میں معاشی حالات یا تو بہتر نہیں ہوئے یا مزید خراب ہوئے ہیں، جبکہ پاکستان واحد ملک رہا جس نے ہر سہ ماہی میں مسلسل بہتری دکھائی۔
رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اس کامیابی کے پیچھے معاشی پالیسیوں میں تسلسل، قرضوں کی بروقت ادائیگ، آئی ایم ایف پروگرام پر سنجیدگی سے عمل، حکومت کی جانب سے مالیاتی نظم و ضبط اور عالمی ریٹنگ ایجنسیوں جیسے موڈیز، فچ اور ایس اینڈ پی کی مثبت درجہ بندیاں کار فرما ہیں۔
خرم شہزاد کے مطابق ان تمام اقدامات کے نتیجے میں عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد پاکستان پر دوبارہ بحال ہوا ہے، اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
خرم شہزاد نے اپنے بیان میں کہا کہ ’پاکستان اب دیوالیہ ہونے کے خطرے سے نکل چکا ہے۔ ہم ایک مستحکم اور پُراعتماد معیشت بننے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔‘
ماہرین کے مطابق اگر حکومت یہی رفتار برقرار رکھے اور اصلاحات کا عمل جاری رکھے تو آئندہ چند برسوں میں پاکستان نہ صرف اپنی معیشت کو مستحکم کرے گا بلکہ عالمی مالیاتی منڈیوں میں ایک مضبوط ملک کے طور پر ابھرے گا۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بہتری عام عوام کے لیے بھی مثبت اشارہ ہے، کیونکہ مستحکم معیشت سے مہنگائی میں کمی، روزگار کے مواقع میں اضافہ اور روپے کی قدر میں بہتری کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کا دورہ ملائیشیا؛ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق وزیراعظم کا دورہ ملائیشیا؛ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے عالمی نگرانی میں ہتھیار ڈالنے پر اتفاق کرلیا پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد ایک اور بڑی پیشرفت، اعلی سطح پر کمیٹی قائم وزیراعظم سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے، مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق کارروائی روک دی وزیراعظم کی اے لیول امتحانات میں امتیازی گریڈ حاصل کرنیوالی ماہ نور سے ملاقاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: واحد ملک
پڑھیں:
پاکستان آزاد کشمیر کے عوام کی سماجی و معاشی ترقی کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، دفتر خارجہ
دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان آزاد کشمیر کے عوام کی عزت، حقوق اور سماجی و معاشی ترقی کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے عوام اپنے شہری و سیاسی حقوق آزادانہ طور پر استعمال کرتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق پاکستان آزاد کشمیر کے عوام کی عزت، حقوق، پرامن احتجاج اور سماجی و معاشی ترقی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔یہ عزم آئینی ذمے داری کے ساتھ کشمیری عوام سے پاکستان کے اخلاقی وعدے کی عکاسی کرتا ہے۔
ترجمان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ بھارت نے طاقت کے استعمال اور بنیادی آزادیوں کے انکار کو کشمیری عوام کی آواز دبانے کا ہتھیار بنا رکھا ہے۔
ترجمان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں اور شہری آزادیوں کا انکار تشویشناک ہے۔ بھارت آزاد کشمیر پر بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے اقوام متحدہ چارٹر اور عالمی قوانین کی ذمے داریوں کو تسلیم کرے۔
ترجمان کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے احترام میں مضمر ہے۔