ریاض میں شوکت یوسفزئی کےاعزازمیں پختون عمائدین کی جانب سےعشائیہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں پاکستان تحریک انصاف الریاض کے زیر اہتمام پاکستان سے آئے ہوئے سابقہ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف قبیلوں کے عمائدین نے شرکت کی ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمرانوں کی جانفشانیوں اور مہربانیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے اور ملکی معیشت اپنے نازک ترین دور سے گزر رہی ہے تحریک انصاف کے بانی عمران خان تارکین وطن میں اچھی ساکھ رکھتے ہے شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بحال کرنے کی اشد ضرورت ہے ان کو ایسی سہولیات فراہم کی جائیں کہ وہ با آسانی پاکستان رقوم بھیج سکیں اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جو ملکی معیشت کو مضبوط کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں تقریب کے میزبان حاجی گل احمد اور ڈاکٹر داؤد کوہستانی نے مہمان خصوصی شوکت یوسفزئی کو عمرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں عوام کی خدمت کی لازوال کارنامے سر انجام دیئے ،صحت کارڈ،احساس پروگرام ،کسان کارڈ الغرض عوام کو عزت سے روزگار اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی آج عمران خان ڈیتھ سیل میں قید ہے انکا جرم صرف محب وطن ہونا ہے تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی ریاض ریجن کے صدر ربانی خان ، جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری عطا اللہ ، گجر یوتھ فورم کے چیئرمین بخت ذادہ اور دیگر عمائدین نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانی پاکستان کی ترقی خوشحالی کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر توجہ دے تقریب کے آخر میں حاضرین کو عشائیہ بھی دیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شوکت یوسفزئی
پڑھیں:
سیٹیزن فاؤنڈیشن پاکستان کا وہ روشن چہرہ ہے، سفیر پاکستان احمد فاروق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سیٹیزن فاؤنڈیشن پاکستان کا وہ روشن چہرہ ہے جس نے نہ صرف تعلیم کے میدان میں انقلاب برپا کیا ہے بلکہ کمیونٹی کو بھی اس مشن میں شامل کیا ہے ۔ یہ بات مہمانِ خصوصی سفیر پاکستان احمد فاروق نے ایک پروقارتقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی جو سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفارتخانے کے تحت سیٹیزن فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب س منعقد کی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا تعاون قابلِ تعریف ہے جو ہمیشہ وطنِ عزیز کی فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، کاروباری رہنماؤں، سماجی شخصیات اور سفارتخانہ پاکستان کے افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغازقرآنِ پاک کی تلاوت سے ہوا اور میزبانی کے فرائض معروف کالم نگار مبشر انوار نے سرانجام دیئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاونڈیشن کے سی ای او ضیا اخترعباس نے فاؤنڈیشن کی تاریخ، مقاصد اور اب تک کی شاندار کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کے دوران بتایا گیا کہ سیٹیزن فاؤنڈیشن ملک کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں تعلیم کی شمعیں روشن کر رہی ہے اور ہزاروں بچے اور بچیاں معیاری تعلیم حاصل کر کے معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں ۔ تقریب میں معروف پاکستانی بزنس مین محمد غزالی نے اس امر پر زور دیا کہ ہمیں اس سفر کی روداد سے واقفیت انتہائی ضروری ہے کہ کس طرح اور کن حالات میں سیٹیزنز فاؤںدیشنز نے اپنا سفر شروع کیا اور فاؤنڈیشن نے کیا کیا کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ علاوہ ازیں! مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم بدلے زندگی، مستحقین میں بامقصد تعلیم کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں اور تعلیم ہی قوموں کی ترقی کا زینہ ہے اور سیٹیزن فاؤنڈیشن اسی وژن کے تحت آنے والی نسلوں کو بااختیار بنا رہا ہے۔ حاضرین نے فاؤنڈیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ تقریب میں معروف پاکستان کلچرل گروپ سے ظفر اللہ خان اور مشتاق ورک، ڈاکٹرز گروپ ریاض سے ڈاکٹر اسد اللہ رومی، ڈاکٹر شہزاد اور ڈاکٹر ندیم، پاکستان رضا کار گروپ سے ابرار تنولی ، پاکستان انوسٹرز فورم سے رانا عبد الرؤف اور ظفر جاوید کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ آخر میں سفارتخانہ پاکستان کے افسران اور کمیونٹی نمائندوں کے درمیان خوشگوار تبادلۂ خیال ہوا اور فاؤنڈیشن کی مزید ترقی و فروغ کے لئے دعا کی گئی۔