data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ہالا(نمائندہ جسارت)ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس کی جانب سے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے سلسلے میں بھٹ شاہ میں تقریب کا انعقاد — سندھ بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس کے زیرِ اہتمام بھٹ شاہ میں ایک اہم اجلاس مرکزی چیئرمین رانا غلام نبی راجپوت کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔ اجلاس میں شریک اراکین نے عالمی طاقتوں اور اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے مظالم کو فوری طور پر روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں اور فلسطینی عوام کو آزادی دلائیں۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس کے پلیٹ فارم سے سندھ کے مختلف شہروں کے پریس کلبوں میں حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ، بدین، مٹیاری اور کراچی شامل ہیں جس میں احتجاجی مظاہرے اور پریس کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی تاکہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا جا سکے۔تنظیم کے اراکین نے بڑی تعداد میں اجلاس میں شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھیں گے اور ان کی آواز کو عالمی سطح پر بلند کرتے رہیں گیمرکزی چیئرمین رانا غلام نبی راجپوت نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسانیت کا تقاضا ہے کہ دنیا فلسطین کے مسئلے پر منصفانہ اور مؤثر کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے عالمی برادری کو فوری اور عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اٹلی میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے ،چھوٹی تصویر میں برازیل میں غزہ کے شہید بچوں کی تصویریں نصب ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251005-08-32

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • قاضی احمد :اساتذہ کے عالمی دن پر گرلز ہائی اسکول میں تقریب کا انعقاد
  • اسپینش فٹبال کلب ‘ایتھلیٹک بلباؤ’ کا فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی
  • شاہراہ فیصل پر آج عظیم الشان یکجہتی غزہ مارچ ، جماعت اسلامی کا فلسطینیوں سے یکجہتی کا عزم
  • اٹلی میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے ،چھوٹی تصویر میں برازیل میں غزہ کے شہید بچوں کی تصویریں نصب ہیں
  • امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی فضل احد ودیگر اتحاد ٹاؤن میں جے آئی یوتھ کے تحت اہل غزہ سے یکجہتی کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
  • اٹلی میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی ، 20 لاکھ افراد کا تاریخی مظاہرہ، 100 سے زائد شہروں میں ہڑتال
  • بیرسٹر وقاص ابریز خان چیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی پنجاب مقرر
  • گولارچی میں بھی مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا گیا
  • لاہور، فلسطین کے مظلوم عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے طلبہ ریلی