Express News:
2025-11-20@07:26:28 GMT

ماہرہ خان کا کراچی کی حالت زار پر افسوس کا اظہار

اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT

کراچی:

نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کراچی کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کردیا۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر کراچی کے مختلف علاقوں کی تصاویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کبھی کبھی میں اپنے شہر کو دیکھ کر حیران رہ جاتی ہوں۔ مجھے اپنے کام کے سلسلے میں ایسی جگہوں پر جانے کا موقع ملتا ہے جہاں شاید میں کبھی خود سے نہ جا پاتی۔ مجھے ایسی گلیاں اور بستیاں دیکھنے کا موقع ملا جنہیں میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔

اداکارہ نے لکھا کہ ہم سب اپنی چھوٹی سی دنیا میں رہتے ہیں۔ پریشانیاں سب کو ہوتی ہیں لیکن میں نے کراچی میں ایسے علاقوں کو بھی دیکھا جہاں لوگ ہمیشہ سے تکلیف میں ہیں، یہاں گھنٹوں بجلی نہیں ہوتی، کھانے کو بمشکل کچھ میسر ہوتا ہے اور گندگی ہفتوں جمع رہتی ہے، اس شہر میں امیر اور غریب کا فرق بہت زیادہ ہے۔

ماہرہ خان نے لکھا کہ ان سب مسائل کے باوجود کراچی کی زندگی میں اُمید اور محبت کی جھلک اب بھی موجود ہے۔ میں نے یہاں بچوں کو ہنستے کھیلتے دیکھا، ماؤں کو اپنے بیٹوں کے لیے تازہ پراٹھے بناتے دیکھا، وہ بیٹے جو روزی کمانے کے لیے نکل رہے تھے۔

ماہرہ خان نے لکھا کہ میں نے کراچی میں ایک ایسی گلی بھی دیکھی جہاں مندر، چرچ اور مسجد ایک ہی دیوار شیئر کر رہے تھے۔ میں نے لوگوں کے چہروں پر وہ مسکراہٹیں دیکھیں جن میں اداسی تھی مگر ساتھ ہی امید بھی تھی۔

ماہرہ خان نے آخر میں اپنے شہر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی میں تم سے پیار کرتی ہوں۔ افسوس ہے کہ ہم تمہاری ویسی دیکھ بھال نہیں کر پائے جیسے تم ہماری کرتے ہو۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ماہرہ خان نے لکھا کہ

پڑھیں:

ٹرولنگ کی کبھی حمایت نہیں کی، بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی ٹرولز کے خلاف بول پڑے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آرمی چیف ہو یا کوئی دوسری شخصیت، کسی کی بھی ٹرولنگ نہیں ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا حصہ نہیں، اب ن لیگ والوں کی ٹرولنگ نہیں کروں گا، شیر افضل مروت

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں ہمیشہ ٹرولنگ کا مخالف رہا ہوں، کیوں کہ جمہوریت یہی ہے کہ جب آپ کوئی بات کرتے ہیں تو دوسرے کو بھی اپنی رائے دینے کی اجازت ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، جبکہ صحافیوں کی بھی ٹرولنگ ہو رہی ہے۔

سینیئر صحافی انصار عباسی ان دنوں ٹرولز کے نشانے پر ہیں، اور ان کے خلاف منظم پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ کچھ روز قبل سینیئر اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کو ایک اسٹور میں اہلیہ کے ساتھ ہراساں کیا گیا، جس کی صحافی برادری کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کنٹرول بھی ہو جائے تو اسٹیبلشمنٹ ان سے بات نہیں کرےگی، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

اس سے قبل پی ٹی آئی کے باغی رہنما شیر افضل مروت بھی پی ٹی آئی ٹرولز کا نشانہ بن چکے ہیں، جس پر ممبر قومی اسمبلی نے ایسے لوگوں کے خلاف سخت الفاظ استعمال کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آرمی چیف بیرسٹر گوہر ٹرولنگ جمہوریت چیئرمین پی ٹی آئی فیلڈ مارشل وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • لال قلعہ دھماکے کے بعد تمام کشمیریوں کو شک کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے، عمر عبداللہ
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی نے مسلم خاتون کو کچل دیا
  • ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی میں بھتہ خوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار
  • مخصوص نشستیں کیس: جسٹس جمال مندو خیل نے تفصیلی اختلافی نوٹ میں کیا لکھا؟
  • بحیرہ عرب میں گوادر کے قریب ڈولفنز کا دلکش نظارہ
  • ٹرولنگ کی کبھی حمایت نہیں کی، بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی ٹرولز کے خلاف بول پڑے
  • عمرہ زائرین حادثے پر جماعت اسلامی ہند نے اپنے گہرے رنج و غم کا کیا اظہار
  • افسوس ہوا کہ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس منصور علی شاہ نے استعفی دیا، شرجیل میمن
  • فواد اور ماہرہ خان نے ’’نیلوفر‘‘ سے امیدیں بادھ لیں
  • بنگلہ دیش نے پاکستانی ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی نقل تیار کرلی، مداحوں کا موازنہ