—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ سندھ کی حکمراں جماعت نے عوام کو مایوسی اور بدحالی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

یہ بات انہوں نے مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکریٹری کی قیادت میں ملنے آنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔

کراچی سے ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتِ حال اور 18 ویں آئینی ترمیم کے اثرات پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد سندھ میں اختیارات کے عدم توازن پر تشویش کا اظہار کیا۔

ایم کیو ایم کے چیئرمین نے کہا کہ سندھ کو اربوں روپے ملنے کے باوجود یہاں ترقی کا کوئی نشان نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

سندھ میں 17 سال سے پی پی حکومت‘ مسائل کے انبار لگے ہیں: عظمیٰ بخاری

لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی صوبے کے معاملات میں مداخلت غیر آئینی عمل ہے۔ پیپلز پارٹی مسلسل پنجاب کے آئینی اختیارات میں مداخلت کر کے اپنی حدود سے تجاوز کر رہی ہے۔ جو لوگ ہر بات پر ‘‘مرسْو مرسْو’’ کا نعرہ لگاتے تھے، وہ آج صوبائیت کا کارڈ کھیل کر سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ لوگ یا تو اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں یا مریم نواز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ عظمٰی بخاری نے واضح کیا کہ ‘‘دو ہفتے پہلے تک میڈیا میں آپ کو کوئی اہمیت نہیں دے رہا تھا، آج آپ پنجاب کے سیلاب متاثرین اور کسانوں پر فقرے بازی کر کے خبروں میں جگہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سندھ میں گزشتہ 17 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے جہاں مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں، مگر اپنی کارکردگی بہتر کرنے کے بجائے یہ لوگ پنجاب کے معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔ ‘‘سندھ حکومت بتائے کہ انہوں نے اپنے کسانوں سے گندم کیوں نہیں خریدی؟ اس کا جواب قوم کو دینا ہوگا۔ پنجاب اپنے پانی اور وسائل کے استعمال کے لیے کسی دوسرے صوبے سے اجازت لینے کا پابند نہیں۔ ‘‘پنجاب کے تمام وسائل پر پہلا حق پنجاب کے عوام کا ہے۔ مریم نواز پنجاب کے کسانوں کو ان کے پانی کا حق ہر صورت دلوائیں گی۔ جب مریم نواز پنجاب کے عوام کے حق کی بات کرتی ہیں تو پیپلز پارٹی کو تکلیف کیوں ہوتی ہے؟ پنجاب یاد رکھے گا کہ جب یہاں کے عوام مشکل میں تھے، پیپلز پارٹی نے ان کی مشکلات کا مذاق اڑایا۔ پنجاب کے عوام پیپلز پارٹی کے اس منفی رویے کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اساتذہ قوم کے معمار و رہبر ہیں، انکی عزت و تکریم ایمان کا حصہ ہے: خالد مقبول
  • سندھ میں 17 سال سے پی پی حکومت‘ مسائل کے انبار لگے ہیں: عظمیٰ بخاری
  • سندھ کا دارالحکومت کراچی موئن جو دڑو بنا ہوا ہے‘ کاشف شیخ
  • جاپان : سانائے تکائچی حکمراں جماعت کی سربراہ مقرر‘ پہلی خاتون وزیراعظم بننے کا امکان
  • شہید سید حسن نصراللہ و ٹرمپ غزہ پلان سے متعلق ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کا اہم انٹرویو
  • ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے
  • خوشحال سندھ کے عوام کی حالت زار ناقص گورننس کی بدترین مثال ہے، کاشف سعید شیخ
  •  امریکی سرپرستی میں پیش کیا جانے والا نام نہاد غزہ امن منصوبہ مسترد کرتے ہیں، صہیب عمار صدیقی
  •  حکومت ہنر مند پاکستانیوںکیلئے عالمی منڈیاں تلاش کرنے کیلئے پرعزم: خالد مقبول