لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہوتے ہوئے وفاقی حکومت اور  وزیراعظم کی جڑیں کھوکھلی کر رہے تھے۔ وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلزپارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کا بحث کا چیلنج قبول کر تے ہوئے کہا کہ آپ خود آئیے گا ضرور، کسی پراکسی کے پیچھے مت چھپیے گا، پنجاب کے سیلاب متاثرین پر گندی سیاست کا آپ کا بیانیہ ناکام ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہوتے ہوئے بھی اپنی جماعت سمیت وفاقی حکومت اور وزیراعظم کی جڑیں کھوکھلی کر رہے تھے، جن کے اپنےگھرباپ بیٹے کی نہیں بنتی وہ ہمارے گھر میں فضول طعنےکرکے اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنا چاہتے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ آپ خود وفاق اور پنجاب  کےخلاف  سازش کر رہے ہیں، جب آپ پنجاب کی ترقی سے جلنے لگتے ہیں تب آپ سازشیں شروع کردیتے ہیں، جب آپ سے آپ کی کارکردگی پوچھی جاتی ہے تو صوبائیت کارڈ کھیلنا شروع کردیتے ہیں۔ 

 وینٹی لیٹر پر ملا پاکستان آج مسلم دنیا اور ایشیا کی قیادت کر رہا ہے: حنیف عباسی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کہا کہ کر رہے

پڑھیں:

جس صوبے میں پیپلزپارٹی کی 17 سال سے حکومت ہے وہاں مسائل کے انبار ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور:

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس صوبے میں پیپلزپارٹی کی 17 سال سے حکومت وہاں مسائل کے انبار لگے ہیں اور پی پی پی مسلسل پنجاب کے معاملات میں مداخلت کرکے آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے ۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی پی پی کے رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل میں کہا کہ کسی صوبے کے معاملات میں مداخلت غیر آئینی ہے، پیپلزپارٹی مسلسل پنجاب کے معاملات میں مداخلت کرکے آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو ہر بات پر “مرسُو مرسُو” کرتے وہ صوبائیت کارڈ کھیل رہے ہیں، آپ تو یا اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں یا مریم نواز کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں، دو ہفتے پہلے میڈیا پر آپ کو کوئی گھاس نہیں ڈالتا تھا اور  آج آپ پنجاب کے سیلاب متاثرین اور کسانوں پر فقرے بازی کر کے خبروں میں جگہ بنا رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ میں آپ کی حکومت ہے آپ نے کسانوں سے گندم کیوں نہیں خریدی، اس کا جواب قوم کو دیں، پنجاب میں رہتے ہوئے سندھ کے وڈیروں کی غلامی کب تک کرتے رہیں گے، پنجاب کا پانی زیر استعمال لانے کے لیے پنجاب کو کسی دوسرے صوبے سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام وسائل پر پہلا حق پنجاب کے عوام کا ہے، مریم نواز پنجاب کے کسانوں کو ان کے پانی کا حق ہر صورت دلائے گی، مریم نواز پنجاب کے عوام کے حق کی بات کرتی ہیں تو آپ کو تکلیف کیوں ہوتی ہے، جس صوبے میں پیپلزپارٹی کی 17 سال سے حکومت وہاں مسائل کے انبار لگے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب یاد رکھے گا پنجاب کے عوام مشکل میں تھے تو پیپلز پارٹی نے ان کی مشکلات کا مذاق اڑایا، پنجاب کے عوام پیپلز پارٹی کا یہ منفی رویہ کبھی نہیں بھولیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول بطور وزیر خارجہ حکومت اور وزیراعظم کی جڑیں کھوکھلی کرتے رہے، عظمیٰ بخاری کی پھر تنقید
  • شرجیل میمن اور عظمیٰ بخاری آمنے سامنے، دونوں وزیر اطلاعات کی ایک دوسرے پر الزامات
  • شرجیل میمن اور عظمیٰ بخاری آمنے سامنے، دونوں وزیر اطلاعات  کی  ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ
  • سندھ میں 17 سال سے پی پی حکومت‘ مسائل کے انبار لگے ہیں: عظمیٰ بخاری
  • پنجاب کے معاملات میں مداخلت، پی پی آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے، عظمیٰ بخاری
  • جس صوبے میں پیپلزپارٹی کی 17 سال سے حکومت ہے وہاں مسائل کے انبار ہیں، عظمیٰ بخاری
  • اپنے صوبوں سے بے خبر لوگ پنجاب پر تنقید کرنے آجاتے ہیں: عظمیٰ بخاری 
  • مشیرِ خزانہ کے پی مزمل اسلم کا وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردِعمل
  • اپنے صوبے کی خبر نہیں اور پنجاب پر تنقید؟ عظمیٰ بخاری کا  مزمل اسلم کو جواب