Juraat:
2025-11-19@22:54:44 GMT

بھارت کی کراچی پر حملے کی دھمکی

اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT

بھارت کی کراچی پر حملے کی دھمکی

سرکریک سے ایک راستہ کراچی جاتا ہے، حملہ کرسکتے ہیں،پاکستان کا جغرافیہ تبدیل کرسکتے ہیں
بھارت کو آزمانے کی کوشش نہ کرے ،بارڈر سیکیورٹی فورس سے خطاب میں راج ناتھ سنگھ کی گیدڑ بھپکی

رواں برس مئی میں آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستانی فورسز کی تابڑ توڑ جوابی کارروائیوں میں شکست کھانے والے بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کراچی پر حملہ کرنے کی دھمکیاں دینے لگے۔بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ سرکریک سے ایک راستہ کراچی بھی جاتا ہے، کراچی پر حملہ کرسکتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر بھوج میں بارڈر سیکیورٹی فورس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان یاد رکھے سر کریک سے ایک راستہ کراچی کی طرف بھی جاتا ہے۔بھارتی وزیرِ دفاع نے پاکستان پر بیبنیاد الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان 78 سال سے سر کریک کے مسئلے پر مذاکرات سے بھاگ رہا ہے، اور اب پاکستان نے اس علاقے میں اپنا ملٹری انفراسٹرکچر بھی تعمیر کرلیا ہے۔ شکست خوردہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بلبلے کی مانند اپنی دھمکی میں کہا، پاکستان کی تاریخ اور جغرافیہ دونوں کو تبدیل کر دینگے۔بھارتی وزیرِ دفاع نے گیڈر بھپکی دیتے ہوئے کہا، اگر دونوں ممالک کے درمیان تصادم ہوا تو ہم کراچی کو نشانہ بنانے پر غور کرسکتے ہیں، کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور بڑی بندرگاہ ہونے کی وجہ سے اسٹریٹیجک اہمیت رکھتا ہے۔تاریخی طور پر ناکام ہوئے آپریشن سندور کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران بھارتی بحریہ نے کراچی کو اپنے ریڈار پر رکھا ہوا تھا۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: دفاع راج ناتھ سنگھ بھارتی وزیر کرسکتے ہیں کہا کہ

پڑھیں:

بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے افغان وزیر نئی دہلی پہنچ گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان نے پاکستان سے تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں شروع کردیں، افغانستان کے قائم مقام وزیر تجارت الحاج نورالدین عزیزی بھارت پہنچ گئے جہاں وہ بھارتی وزیر تجارت اور بھارتی وزیر خزانہ سے ملاقات کریں گے۔ افغان وزارت تجارت کے مطابق نورالدین عزیزی بھارتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے افغان وزیر نئی دہلی پہنچ گئے
  • افغانستان کی بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں
  • افغانستان کی بھارت کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں
  • بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں، افغان وزیر تجارت نئی دہلی پہنچ گئے
  • اطالوی صحافی فرانچیسکا مارینو نے بالاکوٹ حملے پر بھارتی رپورٹنگ پر سوالات اٹھادیے
  • وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات‘ اسلام آباد دھماکے کی مذمت
  • پوری طرح تیار ہیں، بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو پھر جنگ کی دھمکی
  • بھارتی آرمی چیف کے بیانات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، سرحد پر ممکنہ حملے کا خدشہ ہے : خواجہ آصف
  • فلسطین پر مؤقف اٹل، پاکستان کو غزہ بھیجے جانے والی فورس کا حصہ بننا چاہیے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • اگر پابندی نہیں ہٹی تو بنگلہ دیش میں الیکشن نہیں ہونے دیں گے، حسینہ واجد کے بیٹے کی دھمکی