سمندری طوفان ’’شکتی‘‘، کراچی سے کتنا دور رہ گیا؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک:شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود شدید سمندری طوفان شکتی، سمندری طوفان شکتی کراچی کے جنوب مغرب سے 700 کلومیٹر دور ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے ساحلی علاقوں کو سمندری طوفان سے کوئی خطرہ نہیں، شدید سمندری طوفان "شکتی" بحیرہ عرب کے شمال مغربی حصے پر موجود ہے۔
آج بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حب، لسبیلہ، اواران اور کیچ میں ہلکی بارش کا امکان ہے، سندھ کے ساحل کے قریب سمندر رَف سے بہت رَف، ہوائیں 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ سے چل رہی ہیں، جھکڑ 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچنے کا امکان ہے، مرکز کے اردگرد طوفانی ہواؤں کی رفتار 100-110 کلومیٹر فی گھنٹہ، جھکڑ 125 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے
اگلے 12 گھنٹوں میں جھکڑوں کی رفتار 13 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھنے کا خدشہ ہے، بعد میں ہوائیں 80-90 کلومیٹر فی گھنٹہ اور جھکڑ 100 کلومیٹر تک رہنے کا امکان ہے۔
5 اکتوبر کی آدھی رات سے 7 اکتوبر تک سمندر ہائی سے بہت ہائی رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، ماہی گیروں کو 5 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کردی گئی، سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی طوفان "شکتی" کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کلومیٹر فی گھنٹہ سمندری طوفان
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔
اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔
دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔