پاکستان کا ڈیفالٹ رسک کم ‘ روز یلٹ ہوٹل گراکر نئی کیثر المنزلہ عمارت تعمیر کرنے پر غور بلوم برگ
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ بلومبرگ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے دنیا بھر میں سویورن ڈیفالٹ رسک میں کمی کے لحاظ سے دوسری سب سے زیادہ بہتری دکھائی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے دنیا بھر میں سویورن ڈیفالٹ رسک میں کمی کے لحاظ سے دوسری سب سے زیادہ بہتری دکھائی ہے جبکہ بہتری عالمی مارکیٹ میں کریڈٹ ڈیفالٹ سویپ امپلائیڈ ڈیفالٹ پروبیبلیٹی کے پیمانے سے ناپی گئی۔ مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان نے گزشتہ 15 ماہ جون 2024ء سے ستمبر 2025ء تک میں ڈیفالٹ رسک میں کمی کے لحاظ سے دنیا بھر میں ترکیہ کے بعد دوسرا نمبر حاصل کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان واحد ابھرتی ہوئی معیشت ہے جس میں پچھلے ایک سال کے دوران ہر سہ ماہی میں مسلسل بہتری دیکھی گئی۔ پاکستان کا ڈیفالٹ رسک تقریباً 2200 بیسس پوائنٹس کم ہوا۔ خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ یہ کمی بڑے ابھرتے ہوئے ممالک میں سب سے نمایاں ہے۔ ارجنٹینا، مصر اور نائجیریا جیسے ممالک میں ڈیفالٹ رسک میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے ہفتے کے روز رپورٹ کیا کہ پاکستان نیویارک شہر میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے، جن میں عمارت کو گرانا بھی شامل ہے۔ یہ اقدام پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی کوششوں کا حصہ ہے۔ مسلسل بڑھتے ہوئے مالی نقصانات کے باعث، ایک ہزار سے زائد کمروں والا یہ ہوٹل 2020 میں بند کر دیا گیا تھا، اور کچھ عرصے کے لیے اسے مہاجرین کی عارضی قیام گاہ کے طور پر بھی استعمال کیا گیا۔ 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف قرضہ معاہدے کے تحت، حکومت نے جولائی میں ’روزویلٹ ہوٹل کے لین دین کا ڈھانچہ‘ (ٹرانزیکشن سٹرکچر) منظور کیا، اور کہا کہ وہ ہوٹل کو براہ راست فروخت نہیں کرے گی بلکہ طویل مدتی قدر میں اضافے کے لیے مشترکہ سرمایہ کاری (جوائنٹ وینچر) کا ماڈل اپنائے گی۔ وزیرِ اعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے بلومبرگ کو بتایا کہ ایک آپشن یہ ہے کہ ’ اس تاریخی عمارت کو مسمار کر کے اس کی جگہ ایک فلک بوس عمارت (سکائی سکریپر) تعمیر کی جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈیفالٹ رسک میں
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔