آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں انڈیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 248 رنز کا ہدف دیا ہے۔

اتوار کو کولمبو کے پریماداسا کرکٹ سٹیڈم میں پاکستان کی دعوت پر بھارت نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 247 رنز بنائے۔  انڈیا کی جانب سے ہارلین دیول 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہی جبکہ پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ نے چار وکٹیں حاصل کی۔
انڈیا نے اپنی اننگز کا آغاز پراتیکا راول اور سمریتی مندھانا کے ساتھ کیا۔ پراتیکا راول نے 31 گیندوں پر 37 رنز کی مفید اننگز کھیلی اور انہیں سعدیہ اقبال نے بولڈ کیا جبکہ سمریتی مندھانا 23 رنز بنا کر فاطمہ ثنا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئیں۔ ہارلین دیول نے ٹیم کے لیے سب سے طویل اننگز کھیل کر آؤت ہوئیں، انہوں نے 65 گیندوں پر 46 رنز بنائے جس میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
کپتان ہرمن پریت کور 19 رنز بنا کر ڈیانا بیگ کا شکار بنیں۔
جییمائما روڈریگز نے 37 گیندوں پر 32 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 5 چوکے شامل تھے جبکہ دیپتی شرما نے 25 رنز کی محتاط اننگز کھیلی۔ سنہ رانا بھی 33 گیندوں پر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔
اختتامی اوورز میں رچا گھوش نے برق رفتاری سے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 گیندوں پر 35 رنز بنائے جس میں تین چوکے اور دو چھکے شامل تھے، وہ ناٹ آؤٹ رہیں۔
شری چرانی ایک، کرانتی گوڈ آٹھ جبکہ رینوکا سنگھ صفر پر آؤٹ ہوئیں۔
پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ نے چار، سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثنا نے دو دو جبکہ رامین شمیم اور نشارہ سندھو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں پاکستانی ٹیم 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی ویمن ٹیم نے بھی مینز ٹیم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک نہیں کیا، ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں کی کپتان نے پریزنٹر سے گفتگو کی تاہم ہاتھ نہیں ملائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گیندوں پر

پڑھیں:

نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا

 

 

بھارت میں نیٹ (NEET) امتحان کے مبینہ پیپر لیک کے خلاف دہلی سے شروع ہونے والا احتجاج اب ملک کے مختلف شہروں تک پھیل گیا ہے۔ طلبہ کی جانب سے امتحانی نظام میں شفافیت، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور اصلاحات کے مطالبات زور پکڑتے جا رہے ہیں، جبکہ دہلی یونیورسٹی نے اپنے طلبہ اور اساتذہ کو جنتر منتر پر جاری احتجاج میں شرکت سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

پیپر لیک کے خلاف احتجاج اب صرف دارالحکومت دہلی تک محدود نہیں رہا۔ ممبئی، کولکاتا، بنگلورو، حیدرآباد، پٹنہ، لکھنؤ، چندی گڑھ اور دیگر شہروں میں بھی طلبہ تنظیموں نے ریلیاں، دھرنے اور احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔ متعدد مقامات پر طلبہ نے امتحانی نظام میں اصلاحات، پیپر لیک میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی اور شفاف امتحانی عمل کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

Huge crowd of students floods roads of Nashik.

Student protest is now getting pan India surge. pic.twitter.com/tW5HlH2LuY

— VIZHPUNEET (@vizhpuneet) July 23, 2026

ادھر اپوزیشن جماعتیں بھی طلبہ کی حمایت میں میدان میں آ گئی ہیں۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی اور ’انڈیا اتحاد‘  کے دیگر رہنماؤں نے احتجاجی طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ دہرایا ہے۔

دوسری جانب نیٹ دہلی یونیورسٹی نے اپنے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ جنتر منتر پر ہونے والے اجتماعات سپریم کورٹ کی ہدایات کے تحت منظم کیے جاتے ہیں اور کسی بھی غیرقانونی مظاہرے میں شرکت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ایسے اقدامات طلبہ کی سلامتی، تعلیمی مستقبل اور پیشہ ورانہ مواقع کو متاثر کر سکتے ہیں، اس لیے انہیں احتجاجی سرگرمیوں سے دور رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ، نئی دہلی میں طلبہ کے احتجاج پر لاٹھی چارج

یونیورسٹی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جعلی اور گمراہ کن خبروں سے بھی خبردار کرتے ہوئے طلبہ کو غیر مصدقہ معلومات شیئر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ پیپر لیک معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، تاہم طلبہ تنظیموں نے واضح کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت احتجاج دہلی احتجاج نیٹ پیپر لیک

متعلقہ مضامین

  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی